آج کی تصویر

دل ہی دل میں پیچ و تاب کھانے یا اپنے جاہ و جلال کو خرچ کرنے کی بجائے آسان نسخہ یہ ہے کہ مابدولت بابا رحمتا کو آواز دے لیں۔
مابدولت عزیزی یاز کی وساطت سے اس مرد پراسرار " بابا رحمتا" سے متعارف ہونے کےشرف سے بہرہ مند ہونے کے لیے متجسس و متمنی ہیں !:):)
 
مابدولت عزیزی یاز کی وساطت سے اس مرد پراسرار " بابا رحمتا" سے متعارف ہونے کےشرف سے بہرہ مند ہونے کے لیے متجسس و متمنی ہیں !:):)
ہمارے وڈے چوہدری صاحب عظمی اور وقار کو نا جان پائے تهے کہ اب آپ بابا رحمتا کے لیے متجسس ہیں.

یاز صاحب ذرا عبداللہ محمد صاحب کا وہ مراسلہ تو نکالیے جس میں بابا رحمتا جی کی خدمت میں سپاس نامہ پیش کیا گیا تها.
 
مابدولت عزیز برادرم عبدالقیوم چوہدری کو انتہائی فخرو انبساط کے ساتھ مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ " بابا رحمتا" کے وجود ہنوز غائبانہ سے مابدولت کو ایک اہم فریضے کی ادائیگیء پرتقدیس میں اعانت شرعی کی آس پیداہوچلی ہے ، چنانچہ برادرم یاز کے مراسلۂ جوابی میں قابل محسوس تاخیر کے سبب تعارف کے حوالے سے اس کارخیر کے لیے مابدولت برادرم چوہدری صاحب ہی کو زحمت دینےکی جسارت رندانہ کے مرتکب ہوا چاہتے ہیں !:):)
 
FB_IMG_1523127407375.jpg

ایک دوست نے یوسفی صاحب سے آٹوگراف لیا ہے۔ :(
 
جاسمن

لائبریرین
ویسے یہ پرمزاح نہیں تھا۔ :)

اس آٹوگراف میں ان کی عمر جھلک رہی ہے۔
میں بھی یہی کہنے لگی تھی کہ یہ کپکپاہٹ عمر کی وجہ سے ہے۔اور ہمیں بڑھاپے کا احترام کرنا چاہیے۔
اللہ انہیں اور ہم سب کو برے بڑھاپے سے پناہ دے۔آمین!
 
مابدولت عزیز برادرم عبدالقیوم چوہدری کو انتہائی فخرو انبساط کے ساتھ مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ " بابا رحمتا" کے وجود ہنوز غائبانہ سے مابدولت کو ایک اہم فریضے کی ادائیگیء پرتقدیس میں اعانت شرعی کی آس پیداہوچلی ہے ، چنانچہ برادرم یاز کے مراسلۂ جوابی میں قابل محسوس تاخیر کے سبب تعارف کے حوالے سے اس کارخیر کے لیے مابدولت برادرم چوہدری صاحب ہی کو زحمت دینےکی جسارت رندانہ کے مرتکب ہوا چاہتے ہیں !:):)
یہاں دیکھیے۔
 
م حمزہ

محفلین
بندہ بس اتنا سمجھ پایا ہے کہ مابدولت صاحب اردوئے معلی میں یدطولیٰ وغیرہ رکھتے ہیں۔
احقر کے بس میں ہو تو ان ’مابدولت‘ کو معذرت قبول کروانے کی خاطر اتنی لمبی لوجیکل تھیسِز لکھنے پر ہی پی ایچ ڈی کی ڈگری دیدیں۔
 
Top