آج کی حدیث

سیما علی

لائبریرین
‏رسول ﷺ نے فرمایا
‏جس نے سورة البقرہ کی دو آخری آیتیں رات کو
‏پڑھ لیں وہ اسے ہر آفت سے بچانے کے لیے کافی ہوجائیں گی

‏{ صحیح بخاری: حدیث نمبر : 5009 ]

‏نبی کریم ﷺ نے فرمایا
‏جس نے فجر کی نماز پڑھی ،
‏وہ اللّٰه تعالی کی امان ( پناہ میں ہے )

‏{ سنن ابن ماجہ : حدیث نمبر : 3946 }
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
‏”جس نے جان بوجھ کر میری طرف جھوٹ کی نسبت کی تو وہ جہنم میں اپنا ٹھکانا بنا لے“

‏{جامع ترمذی:2659}
 

سیما علی

لائبریرین
نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:

‏إِنَّ أَفْضَلَكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ

‏تم میں سب سے افضل وہ ہے جو قرآن مجید سیکھے اور سکھائے.
‏(یعنی قرآن کا علم حاصل کرے اور پھر دوسروں کو اس کی تعلیم دے).

‏صحیح بخاری 5028، 5027
‏(ابن ماجہ 211، 212؛ ابوداؤد 1452؛ ترمذی 2907، 290
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت حجریر بن عبداللّٰهؓ سے روایت ہے کہ
‏رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا
‏جو آدمی نرمی اور مہربانی سے محروم ہے وہ
‏خیر اور بھلائی سے محروم ہے
‏[ سنن ابن ماجہ : حدیث نمبر : 3687 ]
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا رب تعالی کی رضا باپ کی رضا میں ہے اور اللہ تعالی کی ناراضگی باپ کی ناراضگی میں ہے۔(مشکوت شریف،ص419)
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز پڑھنے اور زکوۃ دینے اور ہر مسلمان سے خیر خواہی کرنے (کے اقرار) پر بیعت کی۔
‏صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 56
 

سیما علی

لائبریرین
ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﷺ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ:
‏ﺍﭘﻨﯽ ﺍﻭﻻﺩﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ
‏ﺑﺮﺍﺑﺮﯼ ﮐﺮﻭ،ﺍﭘﻨﯽ ﺍﻭﻻﺩﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﺑﺮﺍﺑﺮﯼ ﮐﺮﻭ،ﺍﭘﻨﯽ ﺍﻭﻻﺩﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﺑﺮﺍﺑﺮﯼ ﮐﺮﻭ“
‏⁧‫#ﺍﺑﻮﺩﺍﺅﺩ‬⁩،ﺟﻠﺪ:۲،ﺹ:۱۴۴
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہﷺ نے فرمایا :
‏"آپس میں قطع تعلق نہ کرو، ایک دوسرے سے بے رخی نہ اختیار کرو، باہم دشمنی و بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے حسدنہ کرو، اللہ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ، کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ تین دن سے زیادہ اپنے مسلمان بھائی سے سلام کلام بند رکھے"۔ جامع ترمذی1935
 

سیما علی

لائبریرین
رسول ﷺ جب کسی دروازے پر آتے تو بلکل سامنے کھڑے نہ ہوتے بلکہ دائیں طرف یا بائیں
‏طرف کھڑے ہوتے : السلام علیکمُ " فرماتے !

‏{ سنین ابو داود }
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
‏جو نیکی کرکے خوش ہوا اور برائی کر کے پریشان ہوا وہ مومن ہے
‏مسند احمد شریف حدیث #94
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
‏سچ بولنے کی عادت بناؤ کیونکہ سچائی نیکی راہ دکھاتی ہے اور نیکی جنت کی طرف لے جاتی ہے-
‏مسلم :4721
 

سیما علی

لائبریرین
🌹 نبی کریم ﷺ کے بھائی 🌹
‏نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا
‏میں چاہتا ہوں کہ میں اپنے بھائیوں کو ملوں
‏صحابہ کرامؓ نے کہا :
‏ھم ہی آپ کے بھائی ہیں
‏آپ ﷺ نے فرمایا : تم تو میرے ساتھی ہو ،
‏میرے بھائی تو وہ ہے جو بنِ دیکھے مجھ پر ایمان
‏لائیں گے
‏{ مسند احمد: 138 }
 

سیما علی

لائبریرین
حدیثِ نبویِ ﷺ
‏رسولﷺ نے ارشاد فرمایا
‏جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی
‏ اللّٰه تعالیٰ قیامت کے دن اسکی پردہ پوشی
‏کرے گا
‏[ صحیح بخاری : حدیث نمبر: 2442 ]
 

سیما علی

لائبریرین
رسولﷺ نے ارشاد فرمایا
‏جو مجھ پر درود پڑھنا بھول گیا
‏وہ جنت کا راستہ بھول گیا

‏{ سنن ابن ماجہ : حدیث نمبر : 908 }
 

سیما علی

لائبریرین
‏نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم*
‏جب کوئی نیا کپڑا پہنتےتو
‏ فرماتے:
‏اے اللہ! سب تعریفیں تیرےلئےہیں
‏تٌو نےہی مجھےپہنایا ہےمیں تجھ سےاسکی بھلائی اور جس کیلیےیہ کپڑا بنایاگیاہےاسکی بھلائی کاسوال کرتاہوں
‏اور اسکی برائی سے تیری پناہ چاہتاہوں
‏(ابوداؤد:4020
 

سیما علی

لائبریرین
بیشک جنت میں ایسےبالاخانےہیں کہ
‏انکےاندر سےباہر کےسماں کو اور باہر سے
‏اندر کےمناظر کودیکھاجاتاہےیہ اللہ پاک نے
‏انکےلئےتیار کیاہےجوکھاناکھلاتےہیں
‏نرم کلام کرتےہیں۔تسلسل سےروزےرکھتے
‏ہیں۔تہجد ادا کرتےہیں
‏(مسنداحمد:8972)
 
Top