حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایاجو آدمی جمعہ کے دن غسل کرے اور جہاں تک صفائی کرسکتا ہے صفائی کرے اور اپنے تیل میں سے تیل لگائے اور اپنے گھر(والوں) کی خوشبو میں سے لگائے پھر (نمازکے لئے) نکلے (مسجد میں آئے) تو دو کے بیچ میں نہ گھسے پھر جتنی نماز اس کی تقدیر میں ہے وہ پڑھے (یعنی سنت ، نفل) اور جب امام خطبہ پڑھتا ہو اس وقت خاموش رہے تو اس جمعہ سے لے کر دوسرے جمعہ تک کے گناہ اس کے بخش دےئے جائیں گے۔
(بخاری، جلد اوّل، کتاب الجمعہ، حدیث نمبر 838 )