خالد محمود چوہدری
محفلین
ثمامین ثمہ امین
ثمامین ثمہ امین
آمین ثم آمیناے رحمنٰ و رحیم اللہ! ہماری مدد فرما. تجھ سےبہترکوئی مددگارنہیں. ہماری حفاظت فرما تجھ سے بہتر کوئی محافظ نہیں. قیامت کےدن ہمارا پردہ رکھ کہ تجھ سے بہتر کوئی رازدار نہیں اور ہمیں بخش دے۔ ہمیں ہمارے پیاروں کا دکھ نہ دکھانا مولیٰ! ہمیں ہماری اولاد کی طرف سے نہ کسی آزمائش میں ڈالنا نہ ہی کوئی دکھ دکھانا۔ ہم میں سے سب بیماروں کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرما۔مظلومین کی مدد فرما۔ جو قید و بند میں ہیں، انھیں آزادی کی نعمت دے۔ آسانیاں دے۔ عزت عطا فرما۔
آمین ثم آمینامین ثمہ امین
اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتی ہوں سستی سے، بہت زیادہ بڑھاپے سے، گناہ سے، قرض سے اور قبر کی آزمائش سے اور قبر کے عذاب سے اور دوزخ کی آزمائش سے اور دوزخ کے عذاب سے اور مالداری کی آزمائش سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں محتاجی کی آزمائش سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں مسیح دجال کی آزمائش سے۔ اے اللہ! مجھ سے میرے گناہوں کو برف اور اولے کے پانی سے دھو دے اور میرے دل کو خطاؤں سے اس طرح پاک و صاف کر دے جس طرح تو نے سفید کپڑے کو میل سے پاک صاف کر دیا اور مجھ میں اور میرے گناہوں میں اتنی دوری کر دے جتنی مشرق اور مغرب میں دوری ھے ۔ آمین !
اے اللہ پاک!
اے رب العالمین!
بیشک زمین وآسمان
میں تیری بادشاہی ہے,
اپنےحبیب کریم ﷺ کے صدقے میں ہماری
پریشانیاں دور فرمادے,
ہمیں آسانیاں عطا فرما
ہمارے حال پر رحم فرما
ہمیں طواف کعبہ اور
حجر اسود کا چومنا نصئیب فرما-
آمی۔۔۔ن یاربّ العالمين
آمین یا رب العالمین۔ آمیناے اللّٰہ ہمیں اپنی نعمتوں کا شکر کرنے والا ، مصائب و مشکلات پر صبر کرنے والا بنا-
اے اللّٰہ ہم سوال کرتے ہیں تجھ سے سکون بخش زندگی، رزق میں فراخی اور نیک عمل کا
الله ذوالجلال آپ کو سکون قلب عطا فرمائے اور تاحیات ایمان وعافیت کے ساتھ تندرست سلامت اور شاد و آباد رکهے کسی کا محتاج نہ کرے اور هر وقت اپنی پناه میں رکهے- آمین یا رب العلمین
رَبَّنَا وَ اجْعَلْنَا مُسْلِمَیْنِ لَكَ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِنَاۤ اُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَ ۪-وَ اَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَ تُبْ عَلَیْنَاۚ-اِنَّكَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ(۱۲۸)
اے رب ہمارے اور کر ہمیں تیرے حضور گردن رکھنے والے اور ہماری اولاد میں سے ایک امت تیری فرمان بردار اور ہمیں ہماری عبادت کے قاعدے بتا اور ہم پر اپنی رحمت کے ساتھ رجوع فرما بےشک تو ہی ہے بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان
رَبَّنَا وَ ابْعَثْ فِیْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ یَتْلُوْا عَلَیْهِمْ اٰیٰتِكَ وَ یُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ یُزَكِّیْهِمْؕ-اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۠(۱۲۹)
اے رب ہمارے اور بھیج ان میں ایک رسول انہیں میں سے کہ ان پر تیری آیتیں تلاوت فرمائے اور انہیں تیری کتاب اور پختہ علم سکھائے (۲۳۶) اور انہیں خوب ستھرا فرمادے (ف۲۳۷) بےشک تو ہی ہے غالب حکمت والا