روزمرہ کے معمولات میں اسکول، گھر یا کسی بھی جگہ پہ کچھ دلچسپ باتیں واقع ہو جاتی ہیں۔ یہاں پر ان کا ذکرِ خیر کیا جائے گا۔
مثال کے طور پر ابھی کچھ دیر پہلے ہم اپنے سب سے چھوٹے بھائی کو اردو محفل کے بارے میں بنیادی باتیں بتا رہے تھے۔ موصوف بی ایس سی کے متعلم ہیں لیکن اردو محفل کی آدھی سے زیادہ اردو ان کے سر کے اوپر سے گزر جاتی ہے۔ فرماتے ہیں آپی!! اس کا کیا مطلب ہے "لڑکی کے اختیارات"
ہم نے کہا ہائیں!!
بھائی!! کیوں رکنیت سے پہلے معطل ہونے کا ارادہ ہے؟؟ یہ لکھا ہے "لڑی کے اختیارات"
اس وقت سے مشکل اردو پہ کانوں کو ہاتھ لگا رہے ہیں۔
بعد میں ہم نے ازراہ تفنن کہا کہ ہم آپ کو اپنی شروع کردہ لڑکیاں دکھائیں؟؟