آج کی دلچسپ بات

ثمین زارا

محفلین
خلیل صاحب !!!!
السلامُ علیکم
صحیح بالکل صحیح بات ۔۔استغفر اللہ ہمیں ڈر ہی نہیں لگتا اور ساری بگاڑ کی شروعات ہی اسی سے ہوتی ہے کیونکہ جب اللہ کا خوف ہی نہ رہے تو ہر برائی کی ابتدا ہو جاتی ہے ۔
جب اللہ کا خوف ہی نہ رہے تو ہر برائی کی ابتدا ہو جاتی ہے
 
لاریب مرزا

محفلین
بہت سن لی من کی بات
کب کرو گے کام کی بات
اگر یہ تُک بندی آپ کی کاوش ہے تو اچھی ہے! :)

جہاں تک کام کی بات کا تعلق ہے تو ہم کام کی بات کی امید ان لوگوں سے کرتے ہیں جو نصف صدی دیکھ چکے ہیں. جبکہ ہمارا ربع صدی تک ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے محترم. :)
 
جاسمن

لائبریرین
دفتر میں سہیلی+ساتھی کے ساتھ داخل ہوئی تو اے سی کی وجہ سے کمرہ زیادہ ٹھنڈا لگا۔ اے سی میز اور کرسی کے پیچھے لگا تھا۔ ریموٹ کنٹرول پکڑ کے ہاتھ اوپر اٹھا کے بٹن دبایا لیکن نہیں بند ہوا۔ سہیلی سامنے اے سی کی طرف منہ کر کے کھڑی تھی۔ اس نے ہاتھ سے ریموٹ کنٹرول پکڑا اور بٹن دبانے لگی تو ایک ہی لمحہ میں پہلے میرا ذہن جاگا اور قہقہہ ۔۔۔۔۔ اور پھر اس کا۔
وہ ریموٹ کنٹرول نہیں بلکہ ہاتھ والی گھنٹی تھی۔
 
سیما علی

مزے دار ۔:):)
 
لاریب مرزا

محفلین
سکول میں ایک تربیتی کورس کے چلتے ہمیں کتابیں پڑھنے کی Assignment ملی ہے. اردو کی کتابوں کی فہرست میں سے کتاب منتخب کرنے میں ایک منٹ بھی نہیں لگا. :)
IMG-20210206-063842.jpg
 
Top