آج کی دلچسپ بات

ابھی دو ماہ قبل جب پنجاب آیا تو کافی دوستوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ایک چیز جو بڑی دلچسپ لگی وہ یہاں کے لوگوں کا اردو لہجہ تھا جس میں کبھی کبھی پنجابی الفاظ بڑی معصومیت اور بے ساختگی سے فِٹ کردئیے جاتے تھے۔ ایک دوست نے اپنا سافٹوئیر ہاؤس کھولا ہوا تھا۔ روزانہ شام کو ان کے پاس چلاجاتا۔ ایک ٹرینی لڑکا کسی ویب سائٹ پر کام کررہا تھا اور کچھ ڈیٹا سرور پر بھیجنے کی کوشش میں لگا ہوا تھا۔ خاکسار کو بھی اس معاملے کی کچھ شد بد تھی۔ اس لئے پوچھا کہ کیا مسئلہ آرہا ہے۔ کہنے لگا:
’’یار یہ دیکھیں۔۔۔ یہ جب میں ریکوئیسٹ بھیج رہا ہوں تو یہ والا ڈیٹا بھی اس کے نال جانا چاہئے لیکن یہ نہیں جارہا۔‘‘:)

ابھی تک پنجاب ہی میں ہیں؟
 
images

آخری تدوین:
کچھ ماہ قبل گھر کی خواتین ایک محلہ دار خاتون کے گھر گئیں، جن کو انگریزی بولنے کا بہت شوق ہے۔
اتنے میں ان کا پوتا آ کر پانی پانی کا شور مچانے لگا۔
خاتون ہنس کر بتانے لگیں۔ "ہر وقت ڈرنک کرتا رہتا ہے"
بہت مشکل سے ان لوگوں نے ہنسی کنٹرول کی۔:)
 
لاریب مرزا

محفلین

اگر ان خاتون کو اس کا ترجمہ بتا دیا جاتا تو انگریزی بولنے سے توبہ کر لیتیں۔ :)
 
آج غالب کی برسی سے یاد آیا۔ بچپن میں عرس اور برسی کو ایک ہی بات سمجھتا تھا، پھر ایک دفعہ ابو کے سامنے کہہ دیا کہ آج دادا کا عرس ہے۔
ابو نے "بہت پیار" سے سمجھایا پھر۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
زورمرہ کے معمولات میں اسکول، گھر یا کسی بھی جگہ پہ کچھ دلچسپ باتیں واقع ہو جاتی ہیں۔ یہاں پر ان کا ذکرِ خیر کیا جائے گا۔
مثال کے طور پر ابھی کچھ دیر پہلے ہم اپنے سب سے چھوٹے بھائی کو اردو محفل کے بارے میں بنیادی باتیں بتا رہے تھے۔ موصوف بی ایس سی کے متعلم ہیں لیکن اردو محفل کی آدھی سے زیادہ اردو ان کے سر کے اوپر سے گزر جاتی ہے۔ فرماتے ہیں آپی!! اس کا کیا مطلب ہے "لڑکی کے اختیارات"
ہم نے کہا ہائیں!! o_O بھائی!! کیوں رکنیت سے پہلے معطل ہونے کا ارادہ ہے؟؟ یہ لکھا ہے "لڑی کے اختیارات"
اس وقت سے مشکل اردو پہ کانوں کو ہاتھ لگا رہے ہیں۔ :p
بعد میں ہم نے ازراہ تفنن کہا کہ ہم آپ کو اپنی شروع کردہ لڑکیاں دکھائیں؟؟ :heehee::heehee:
:D:p:ROFLMAO::LOL:
آپ کے برادرِ خورد بالکل ایک صحت مند نوجوان ہیں اور اس عمر کے تقاضوں کے عین مطابق 'لڑی' کو بھی 'لڑکی' پڑھ رہے ہیں، اور امید ہے کہ 'کھڑی' اور 'کھڑکی' کو بھی لڑکی ہی پڑھتے ہونگے!
 
آخری تدوین:
آپ کی برادرِ خورد بالکل ایک صحت مند نوجوان ہیں اور اس عمر کے تقاضوں کے عین مطابق 'لڑی' کو بھی 'لڑکی' پڑھ رہے ہیں، اور امید ہے کہ 'کھڑی' اور 'کھڑکی' کو بھی لڑکی ہی پڑھتے ہونگے!
وہ تو سب ٹھیک ہے لیکن آپ "آپ کے" کو بھی "آپ کی" لکھ رہے ہیں، اسے ہم کیا سمجھیں؟
 
محمد وارث

لائبریرین
کچھ ماہ قبل گھر کی خواتین ایک محلہ دار خاتون کے گھر گئیں، جن کو انگریزی بولنے کا بہت شوق ہے۔
اتنے میں ان کا پوتا آ کر پانی پانی کا شور مچانے لگا۔
خاتون ہنس کر بتانے لگیں۔ "ہر وقت ڈرنک کرتا رہتا ہے"
بہت مشکل سے ان لوگوں نے ہنسی کنٹرول کی۔:)
ایسا ہی ایک واقعہ میرے برادرِ نسبتی نے مجھے سنایا، ان کی ایک رشتے دار تھیں اور انگلینڈ میں شوہر اور بچوں کے ساتھ رہتی تھیں۔ ایک بار پاکستان آئیں اور میرے برادرِ نسبتی کے ساتھ کھانا کھا رہی تھیں تو اپنے بیٹے کو سالن دیتے ہوئے کہنے لگیں، لو بیٹا "فِش" کی بوٹی، تمھیں بہت پسند ہے نا! (سنا ہے کہ بکرے کی بھی کوئی 'مچھلی' ہوتی ہے)۔ :)
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
وہ بونگ کا گوشت ہوتا ہے۔
اور مجھے اس بونگ، نہاری، کھد، سری، پائے وغیرہ وغیرہ سے للہی بغض ہے! بعض اوقات تو ہر طرح کے کھانے سے جی اچاٹ ہو جاتا ہے، دو چار گولیاں ہونی چاہئیں، بندہ کھائے، جسم کی ساری ضروریات پوری ہو جائیں اور پیٹ بھی بھرا بھرا سا محسوس ہو، اللہ اللہ خیر صلیٰ۔
 
واہ قبلہ محترم کیا ہی خوب نسخہ عطا فرمایا ہے،سبحان اللہ جی سبحان اللہ ۔
 
لاریب مرزا

محفلین
اردو کی ساتویں کی کتاب میں لفظ دیا گیا ہے "تنازع" جبکہ اردو لغت میں ہے "تنازعہ"
پریشانی کی کیا بات ہے؟؟ ہم اپنے اسکول یعنی اردو محفل سے کنفرم کر لیں گے کہ درست لفظ کونسا ہے؟؟
 
اردو کی ساتویں کی کتاب میں لفظ دیا گیا ہے "تنازع" جبکہ اردو لغت میں ہے "تنازعہ"
پریشانی کی کیا بات ہے؟؟ ہم اپنے اسکول یعنی اردو محفل سے کنفرم کر لیں گے کہ درست لفظ کونسا ہے؟؟
لغت میں تو دونوں موجود ہیں۔ زیادہ تر تنازعہ ہی مستعمل دیکھا ہے۔ یا شاید استعمال میں کچھ فرق ہو۔
محمد وارث سید عاطف علی
 
Top