آج کی دلچسپ خبر!

کھیتوں میں کام کرنے والی خاتون ٹرمپ کی ہم شکل نکلی

483925_137691_updates.jpg

وہی چہرہ وہی سنہری بال ،اسپین میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہم شکل خاتون سامنےآگئیں۔اسپین کے شمال مشرقی علاقے کبانا دی برگنتینوس میں رہنے والی بزرگ خاتون ڈولوریس اینٹیلو اپنے چہرے کے باعث راتوں رات مشہور ہو گئیں۔
جو دیکھنے میں بالکل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسی دکھتی ہیں۔ڈولوریس گزشتہ 40 برس سے اس علاقے میں رہائش پذیر ہیں اور ان کے پاس نہ تو ٹی وی ہے اور نہ ہی موبائل فون۔
مقامی میڈیا کے نمائندے بھی ان سے انٹرویو لینے پہنچے جس کے دوران خاتون نے کہا کہ گاؤں کے لوگ اب انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی کزن پکارنا شروع ہوگئے ہیں۔مقامی صحافی نے کھیتوں میں کام کرنے والی اس خاتون کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔امریکی صدر کی ہم شکل خاتون لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
 
پہاڑ کے سرے پر نصب خطرناک جھولا عوام کی توجہ کا مرکز

484949_2477773_updates.jpg

چین میں سینکڑوں فٹ بلند پہاڑ کے سرے پر نصب خطرناک جھولا عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ صوبے Fujianکی کاؤنٹی Youxiمیں بلندو بالا پہاڑکے سرے پر بنے جھولے کی سیر کیلئے خطروں کے کھلاڑیوں کا رش لگ گیا جو اس جھولے پر بیٹھنے کیلئے بے تاب ہو رہے ہیں۔منفرد نوعیت کے اس خطرناک جھولے پر جھولا جھولتے ایڈونچر کے شوقین منچلوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بیحد مقبول ہو رہی ہے
484949_4808788_updates.jpg

دوسری طرف کچھ لوگ اس جھولے پر بیٹھنے سے بیحد خوفزدہ بھی ہورہے ہیں اور اس پر بیٹھنے کو خطرناک قرار دے رہے ہیں۔
 
ٹوکیو کے ماہر شیف نے جانوروں اور فنکاروں کے پین کیکس بنا ڈالے

484940_5783937_updates.jpg

جی ہاں، ٹوکیو کے سے تعلق رکھنے والے ماہر شیف نے فن کی دنیا کو مختلف رنگ دینے کی ٹھانی اور پھر ماہرانہ انداز میں پین کیکس تیار کئے کہ ہو بہو مشہور شخصیات سمیت ہالی ووڈ فلموں کے کرداروں اور جانوروں کے دیدہ زیب پورٹریس کی شکل میں تبدیل ہوگئے۔
یہ منفرد پین کیک بیحد مقبولیت حاصل کر رہے ہیں اور لوگ یہ پین کھانے کیلئے کئی دن انتظار کرتے ہیں تب کہیں جا کر انہیں ماہر شیف کے یہ پین کیک کھانے کا موقع مل پاتا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین

ہمیں تو آپ کی پوسٹ سے مولانا رضوی صاحب قبلہ یاد آ گئے! :)
 
رسم پر قربان کئےگئے140بچے

485401_261942_updates.jpg

جنوبی امریکہ کے ملک پیرومیں آثار قدیمہ کے ماہرین نے مذہبی رسم کے دوران دی جانے وا لی بچوں کی سب سے بڑی قربانی کا نشان ڈھونڈلیا ، اس رسم پر تقریباً 140 بچوں کو قربان کیا گیا تھا۔
پیرودنیا کا ایک ایسا ملک ہے جہاں قدیم تہذییب کے تمام آثار ملتے ہیں۔نیشنل جیوگرافک کےماہرین کو بحر اوقیانوس کے قریب واقع ایک پہاڑی سے 500 سال سے زائد قدیم بچوں اور 200 لاما کی باقیات ملی ہیںجن کے سر اور دل ان کے جسموں سے غائب تھے۔واضح رہے لاما جنوبی امریکہ میں پائے جانے وا لا پستہ قامت اونٹ ہے۔یہ سفید یابھورے رنگ کے ہوتے ہیں۔
485401_4813163_updates.jpg
ان کا منہ سیاہ ہوتا ہے- لاما کوہ انڈیز کی بلند پہاڑیوں پر پائے جاتے ہیں اور ارجنٹینا، بولیویا، چلی، ایکواڈور اور پیرو میں پائے جاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ انسانی تاریخ میں بچوں کی دی گئی سب سے بڑی قربانی ہے۔ آج تک اتنی بڑی تعداد میں بچوں کی باقیات کہیں اور سے نہیں ملیں۔
485401_6661707_updates.jpg
جنوبی امریکہ کی چیمو تہذیب کے عہد میں یہ قربانی کسی بڑی تقریب میں دی گئی تھی۔چیمو تہذیب آج سے 500 سوسال پہلے اپنے عروج پر تھی اور چاند کی پوجا کرتی تھی،یہ قربانی بھی چاند کو خوش کرنے کے لیے دی گئی تھی۔2011 میں سائنسدانوں کو کھدائی کے آغاز پرساڑھے تین ہزار سال قدیم ٹیمپل کے قریب سے 42 بچوں اور 76 لاماکی باقیات ملیں تھیں جس کے بعد مزید کھدائی کی گئی تو رسی میں بندھی بے سر ڈھانچےبرآمد ہوئے۔
 
_101066450_30167605_10156297222389776_5884869158996626769_o.jpg

دنیا کے سب سے بڑے طیارے اینٹونوف 225 گذشتہ ہفتے کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔ یہ طیارہ سوویت یونین کے خلائی جہازوں کو لانے لیجانے کے لیے تیار کیا گیا تھا اور سویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد یوکرین کے حصے میں آیا۔ اس کا دوسرا طیارہ ابھی تک نامکمل ہے۔
 
یوں تو فٹبال کے دیوانوں کی کمی نہی جو اپنی پسندیدہ ٹیم کی حمایت میں اکثر پرجوش نظر آتے ہیں لیکن جناب یہاں تو ترکش شخص اپنی پسندیدہ ٹیم کا میچ دیکھنے کیلئے کرین پر ہی چڑھ گیا ہے۔
جی ہاں، اسے جنون کہیں یا پاگل پن کہ ترکی سے تعلق رکھنے والا فٹبال کے دیوانے شخص کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت نہ ملی تو اُسنے منفرد لیکن خطرناک طریقہ ڈھونڈ نکالا اور کرین کرائے پر لے آیا۔
سر پھرے شخص نے اسٹیڈیم کے باہر کرین کھڑی کی اور پھر کرین کے سرے پر چڑھ کر اپنی پسندیدہ ٹیم کا میچ نہ صرف خوب انجوائے کیا بلکہ سپورٹ بھی کی اور ٹیم کی کامیابی کا جشن بھی منایا۔
یوں سرپھرے شخص کو کرین پر چڑھ کر میچ دیکھنے پر جہاں دیکھنے والے حیران ہوئے وہیں کئی نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جبکہ ترکش شخص کی اسٹیڈیم میں باپندی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔
 
فرقان احمد

محفلین

دلچسپ! :)
 
پنجابی میں کہتے ہیں شوق دا کوئی مل نئیں۔
 
بینکاک کا قیدی نمبر 8 کون ہے؟
487642_7864689_updates.jpg

تھائی لینڈ کی عدالت گزشتہ دو سال سے بینکاک جیل کے قیدی نمبر 8کے بارے میں طے نہیں کرسکی کہ اس کا تعلق پاکستان سے ہے یا بھارت سے؟مزے کی بات یہ ہے کہ بھارت اور پاکستان دونوں ہی اس قیدی کی حوالگی کے دعوے دار ہیں۔بھارتی پولیس کے ریکارڈ کے مطابق بینکاک جیل میں قیدبھارتی شہری داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی ہےاور اسے مدثرحسین سیدعرف منا زنگاڑاکے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔اُس نے 2000ء میں تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں چھوٹا راجن پر حملہ کیا تھاجس میں چھوٹا راجن کا ساتھی روہیت ورما ہلاک ہو گیا تھا۔
زنگاڑا ممبئی کے علاقے جوگیشواری کا رہاہشی ہے اور مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں اُس کے خلاف 70 سے مقدمات درج ہیں۔بھارت کے ان دعووں کے برعکس پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بینکاک کی جیل کا قیدی نمبر8پاکستانی ہے اور اس کا نام محمد سلیم ہے۔ثبوت کے طور پر تھائی لینڈ کی عدالت میں محمد سلیم کا پاکستانی پاسپورٹ، نکاح نامہ اور پاکستان میں اس کے والد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا گیا ہے۔جس کے بعد عدالت نے اسے بھارتی حکام کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ۔
 
کاربن سے پاک دنیا کا واحد ملک کونسا ہے؟
488135_9122755_updates.jpg
دنیا کے آلودہ ترین ملکوں کے درمیان واقع بھوٹان دنیا کا واحد کاربن سے پاک ملک ہے۔قانون کے تحت ملک کی 60 فیصد زمین پر جنگلات ہونے چاہئے۔
2009 میں کوپن ہیگن میں منعقد ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں بھوٹان نے کاربن نیوٹرل ملک بننے کاوعدہ کیا اور مختصر مدت میں نہ صرف یہ وعدہ پورا کیا بلکہ کاربن نیگیٹو ملک بن کر دکھایا۔بھوٹان نے 62 فیصد علاقے میں جنگلات لگانے کا وعدہ کیا لیکن وعدے سے بڑھ کر آج اس کے ستر فیصد سے زائد علاقے میں جنگلات قائم ہوگئے ہیں۔
488135_5356897_updates.jpg
1990 سے بھوٹان میں پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی عائد ہے اور تمباکو بھی تقریباً غیر قانونی ہی ہے۔ہمالیہ کی گود میں بسی اس چھوٹی سی ریاست سے باہر کی دنیا بہت کم واقف ہے۔ یہ ملک الگ تھلگ ہے اور الگ تھلگ ہی رہنا چاہتا ہے۔
488135_1864450_updates.jpg
قدرتی حسن سے مالا مال اور حسین ثقافت کے باوجود دنیا کے سیاحوں کے لیے بھوٹان نے اپنے دروازے دنیا کے لیے جان بوجھ کر بند رکھے ہیں۔1970 تک بھوٹان میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد پر بھی پابندی تھی، اب بھی باہر سے آنے والوں پر کڑی نظر رکھتے ہیں۔
488135_8823570_updates.jpg
بھوٹان نے اپنی ضرورت کے تحت بجلی کے قدرتی ذرائع بنا ئے ہوئے ہیں۔ گھر میں بجلی کی فراہمی آسان اور ارزاں کی گئی ہے تاکہ کسی کو لکڑی نہ جلانی پڑے۔یہاں ایندھن یا پیٹرول سے چلنے والی کاروں کے بجائے الیکٹرک کاروں کو فروغ دیا گیا ہے۔
488135_8148686_updates.jpg
سارا ملک قدرتی گزرگاہوں کے توسط سے ایک دوسرے سے جوڑ دیا گیا ہےیعنی آپ جنگل جنگل چلتے ہوئے ملک کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک پہنچ سکتے ہیں۔
 
مریکی ریاست انڈیانا کی ہائی وے پر دلچسپ صورتحال اُس وقت دیکھی گئی جب سڑک پر ہر طرف بیس ڈالر کے لاکھوں نوٹ بکھر گئے اور لوگ اُن نوٹوں کو حسرت سے دیکھتے رہے۔
488148_2233807_updates.jpg
رپورٹ کے مطابق برنگ نامی امریکی سیکیورٹی کمپنی کے نوٹوں سے بھرے ٹرک کا دروازہ اچانک کھل گیا اور یوں تیز ہواؤں کے سبب تقریباََ 60لاکھ ڈالر ہائی وے پر گر گئے۔
488148_4817936_updates.jpg
انتظامیہ کی جانب سے سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی ہے اور انتظامیہ کی جانب سے سڑک پر بکھرے نوٹ اُٹھانے کا کام جاری ہے اور پولیس نے عوام کو تاکید کی ہے کہ سڑک سے نوٹ نہ اُٹھائیں اور اگر اٹھا لیں تو فوری پولیس کے حوالے کردیں ورنہ سخت کارروائی کی جائیگی۔
 
Top