آج کی دلچسپ خبر!

جاسم محمد

محفلین
روزانہ نئی یادداشت کے ساتھ بیدار ہونے والی خاتون
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
1658797-caitlinlittlex-1557206488-996-640x480.jpg

کیٹلِن لِٹل کی یادداشت رات کو ختم ہوجاتی ہے اور وہ بیدار ہوکر کہتی ہیں کہ آج اکتوبر 2017 ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

نارتھ کیرولائنا: امریکہ میں ایک خاتون ایسی ہیں جو کم مدت کی یادداشت کی شکار ہیں اور رات کو سوتے ہی ان کی دن بھر کی یادداشت محو ہوجاتی ہے۔ اگلے دن وہ بیدار ہوکر یہ سمجھتی ہیں کہ آج بھی اکتوبر 2017 ہے۔

نارتھ کیرولائنا، امریکہ کی کیٹلِن لِٹل ڈیڑھ سال قبل کھیل کے دوران سر پر چوٹ لگنے کے بعد ایک نادر کیفیت میں گرفتار ہیں جس کے بعد وہ ایک روز کی یادداشت کی کیفیت میں شکار ہیں۔

اگرچہ ماضی پر اس کیفیت پر بہت کچھ لکھا اور پڑھا گیا ہے لیکن پہلے اسے ’گولڈبرگ سنڈروم‘ نامی ایک فرضی بیمار کا نام دیا گیا۔ اس کے بعد ڈاکٹروں نے طبی طور پر اسے ’اینٹروگریڈ ایمنیسیا‘ کا نام دیا ہے۔

کوئی 17 ماہ پہلے 12 اکتوبر 2017 کو اپنے کالج میں کھیل کے دوران کیٹلن کا سر ایک اور ساتھی لڑکی کے سر سے ٹکرایا تھا جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئی تھیں۔ دماغی معالجین نے چوٹ کو شدید قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بتدریج نارمل ہوجائیں گی مگر ایسا نہ ہوا اور اب یہ حال ہے کہ صبح اس کے والدین اسے جگا کر کہتے ہیں کہ دو سال قبل اسے حادثہ پیش آیا تھا اوراب یہ حال ہے کہ وہ روزانہ نئی یادداشت کو اپنے ذہن میں بٹھاتی ہیں لیکن رات کو سوتے ہوئے وہ بھی محو ہوجاتی ہیں۔

کیٹلن کے والد نے بتایا کہ مجھے روزانہ یہ خوف رہتا ہے کہ وہ میری بات کو جھوٹ قرار نہ دیدے۔ لیکن یہ میرا کام ہے کہ روزانہ صبح اسے حقیقت سے آگاہ رکھوں۔

caitlyninside-1557154109.jpg

جب کیٹلن اپنے والد سے یہ پوچھتی ہیں کہ ایسا کیوں ہوا تو وہ اس کے بستر کے پاس رکھا جرنل دکھاتے ہیں جس پر واقعے کی تمام تفصیل تحریر کی گئی ہے اور اسے پڑھنے میں صرف 15 سے 20 منٹ لگتے ہیں۔ اس کی خصوصی استانی کا بیان ہے کہ وہ ہرصبح کیٹلن سے اس طرح ملتی ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے لیے اجنبی ہیں۔

کیٹلن کے والد اسے کئی ڈاکٹروں کے پاس لے کر گئے ہیں لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا ہے ۔ فی الحال اس کے علاج پر روزانہ 1000 ڈالر خرچ ہورہے ہیں جس کے اخراجات والدین کے بس سے باہر ہیں اور اب انہوں نے گو فنڈ می کے ذریعے انٹرنیٹ سے چندہ لینا شروع کردیا ہے۔
 
’اینٹروگریڈ ایمنیسیا‘ سے فلم ’ففٹی فرسٹ ڈیٹس‘ یاد آ گئی۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
جنگی طیاروں کے ذریعے سحری میں لوگوں کو جگانے کا اعلان
199818_9301983_updates.jpg

انڈونیشین ائیرفورس کے زیراستعمال F-16 طیارہ— فائل فوٹو
انڈونیشیا کی ائیر فورس نے اعلان کیا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو سحری میں جگانے کے لیے اپنے جنگی طیارے اڑائے گی۔

ائیرفورس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ وہ جزیرہ جاوہ کے مختلف شہروں سورابایا، سوراکارتا، کلاٹن، سراجن اور یوگیاکارتا میں جنگی طیاروں کی تربیتی مشقیں شروع کرے گی۔

ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ ،"انشااللہ، ہم جنگی طیاروں کو استعمال کرکے سحری میں لوگوں کو جگانے کی اپنی روایت برقرار رکھیں گے"۔

ائیرفورس کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ طیارے اڑانے کا مقصد صرف روایت کو برقرار رکھنا نہیں ہے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے کہ پائلٹ روزے کی حالت میں ٹریننگ نہ کریں۔

جکارتہ پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ طبی ماہرین کے مطابق طلوع آفتاب کا وقت پائلٹوں کے لیے جنگی طیارے اڑانے کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے کیونکہ صبح 10 بجے کے بعد لوگوں کے خون میں شوگر کی مقدار گرنا شروع ہو جاتی ہے۔

ائیرفورس ترجمان کے مطابق جنگی طیاروں کے پائلٹوں کو خون میں شوگر کی مقدار کم کے دوران طیارے اڑانے کی اجازت نہیں ہوتی ہے اس لیے یہ ایک 'مشترکہ مشن" ہے جس میں ٹریننگ کے دوران لوگوں کو سحری میں جگانے کا بھی مقصد حاصل کیا جا رہا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
وھیل نے سمندر میں گرجانے والا اسمارٹ فون مالک کو واپس کردیا
ویب ڈیسک ہفتہ 11 مئ 2019
1663358-whle-1557499306-955-640x480.jpg

ناروے میں ایک وھیل نے پانی میں گرنے والا فون خاتون کو واپس کردیا، فوٹو: اوڈٹی سینٹرل

ناروے: چند روز قبل ناروے میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب ایک خاتون کا فون سمندر میں گرگیا تو ایک بیلوگا وھیل کچھ دیر میں اسے منہ میں دباکر خاتون کو واپس کرنے آئی۔

ناروے کےعلاقے ہیمرفیسٹ میں ایک خاتون اینا مانسیکا اپنے دوستوں کے ساتھ سمندر کے کنارے موجود تھیں تاکہ وہاں موجود وھیل کا نظارہ کرسکیں ۔ اتنے میں انہیں ایک بیلوگا وھیل دکھائی دی لیکن اسی دوران ان کی جیب میں رکھا اسمارٹ فون پانی میں گرگیا۔

’مجھے جیسے ہی وھیل دکھائی دی میں نیچے بیٹھ کر جھک کر اسے دیکھنے لگی اور میں اسے پیار سے تھپکنا چاہتی تھی۔ لیکن اتنے میں میری جیکٹ کی اوپری جیب میں رکھا فون باہرنکل کرسیدھا پانی میں گرگیا۔ میں یہ سمجھتی رہی کہ اب یہ چلا گیا لیکن کچھ دیر بعد وہی وھیل فون منہ میں دبائے سطح تک آئی اور مجھے واپس کردیا،‘ مانیسکا نے کہا۔

تاہم خاتون نے اس فون کو کچے چاولوں کے برتن میں دبا کر اس کا پانی خشک کرنا چاہا لیکن وہ سمندر کے پانی کی وجہ سے ٹھیک نہیں ہوسکا اور اب خراب ہوچکا ہے۔

بعض ماہرین نے اس ویڈیو اور تصاویر کی سچائی پراعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وھیل اتنی جلدی مانوس نہیں ہوتیں لیکن بیلوگا ماہرین کہتے ہیں کہ اگر ان وھیلوں کے ٹھوڑی کے نیچے والے حصے کو سہلایا جائے تو یہ جلد دوست بن جاتی ہیں۔ تاہم یہ ویڈیو دنیا بھر میں مقبول ہورہی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اسکول بند ہونے سے بچانے کیلئے بھیڑوں کو بھی داخلہ دے دیا گیا
ویب ڈیسک پير 20 مئ 2019
1673174-sheepmain-1558277019-208-640x480.jpg

فرانس میں اسکول کی بندش روکنے کے لیے 15 بھیڑوں کو بھی داخلہ دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

پیرس: فرانس کے دور افتادہ اور سرد علاقے میں طلبا و طالبات کی کمی کی وجہ سے ایک اسکول بند ہونے کے قریب تھا کہ والدین اور انتظامیہ نے ایک انوکھی تدبیر سوچی جس کے تحت بھیڑ بکریوں کو بھی اسکول میں رجسٹر کرکے داخلہ دیدیا گیا۔

فرانس میں یہ اسکول ایسے علاقے میں واقع ہے کہ جو برف کی پہاڑی سلسلے ایلپس کے پاس موجود ہے اور یہاں آبادی بہت کم ہے۔

یہاں ایک گاؤں کی آبادی 4000 کے لگ بھگ ہے اور پرائمری اسکول میں صرف 261 بچے ہیں جن کی تعداد تیزی سے کم ہورہی ہے۔ یہاں تک کہ طالبعلموں کی کمی کی وجہ سے یہ اسکول بند ہونے کے کنارے جاپہنچا تھا۔ اس مسئلے کے حل کے لیے اسکول انتظامیہ اور والدین نے مشترکہ طور پر علامتی طور پر ایک درجن سے زائد بھیڑوں کو داخلہ دیدیا تاکہ بچوں کی مناسب تعداد کو دکھایا جاسکے اور اسکول بند ہونے سے بچایا جاسکے۔

اس سلسلے میں ایک خاص تقریب منعقد کی گئی جس میں بھیڑوں کو بھی شامل کروایا گیا اور یوں ان کے نام بھی لکھوائے گئے۔ اس موقع پر اسکول میں داخل ایک بچے کے والد نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی میں بچوں کی بجائے ان کی تعداد زیادہ اہمیت رکھتی ہے اور اسی بنا پر ہم نے اب بھیڑوں کو شامل کرکے بچوں کی تعداد بڑھادی ہے۔
 
ایک طرف فرانس میں اسکول کو بند ہونے سے روکنے کیلئے جانور داخل کر دئے گئے ہیں۔ تو دوسری طرف پاکستان میں اسکول بند کرنے کیلئے جانور باندھ دئے جاتے ہیں۔
506086-GhostschoolPhotoShahidBukhari-1360620767-586-640x480.jpg

Edu-pic1-750x375.jpg
 
جاسم محمد

محفلین
وزیراعظم کیلئے بنائی گئی چپل محکمہ وائلڈ لائف نے قبضے میں لے لی
200626_2220827_updates.jpg

وزیراعظم عمران خان کے لیے بنائی گئی چپل میں اژدھے کا چمڑا استعمال کیا گیا: ذرائع۔ فوٹو: فائل
پشاور: محکمہ وائلڈ لائف نے وزیر اعظم عمران خان کے لئے بنائی گئی چپل قبضے میں لے لی۔

میڈیا پر اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے بنائی گئی چپل میں اژدھے کا چمڑا استعمال کیا گیا ہے۔

ڈی ایف او عبدالعلیم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میڈیا پر خبر آنے کے بعد کارروائی کی گئی اور چپل کو قبضے میں لے لیا گیا ہے جسے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوایا جائے گا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ اگر چپل کی تیاری میں اژدھے کا چمڑا استعمال کیا گیا ہے تو یہ وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد چپل سے متعلق قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈی ایف او کا کہنا ہے کہ دکاندار چاچا نور الدین کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔
 
قبر کی کھدائی کے دوران تاریخی نواردات برآمد

mujasma.jpg

مردان کے نواحی علاقہ شیخ یوسف کلے میں رحیم زادہ نامی شہری کی والدہ کے انتقال ہونے پر متوفیہ کے لئے مقامی قبرستان میں قبر کی کھدائی کے دوران آڑھائی ہزار سالہ بدھا کے بڑے سائز کٹے دھڑ کی حامل دو مجسمے برآمد ہوئے جس کی اطلاع فوری طورپر تھانہ صدر پولیس کو دی گئی اور مقامی عمائدین نے ڈاکٹر ریاض ، رحیم اللہ ، اسماعیل و دیگر نے تھانہ صدر کے ایس ایچ او عجب خان دُرانی کو رضاکارانہ طورپر حوالے کر دیئے جنہیں بعد ازاں فوری محکمہ آثارِ قدیمہ کے حکام کو حوالے کر دیئے گئے۔
اس ضمن میں محکمہ آثارِ قدیمہ کے ترجمان نواز الدین نے بتایا کہ ان مجسموں کے متعلق تحقیقات ہونگی کہ یہ کتنے ہزار سال پرانے ہیں تاہم مقامی سطح پر تاریخی نواردات کے ماہرین کے مطابق دونوں مجسموں کی قیمت عالمی سطح پر کروڑوں روپے ہوں گی۔ واضح رہے کہ مجسمے برآمد ہونے کے بعد قبرستان کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
پی آئی اے پرواز میں خاتون نے بیت الخلا سمجھ کر ایمرجنسی دروازہ کھول دیا
ویب ڈیسک ہفتہ 8 جون 2019
1696159-pia-1559990188-896-640x480.jpg

جہاز کا ائر بیگ شوٹ کھلنے کی وجہ سے 37 مسافروں کو آف لوڈ کرنا پڑا فوٹو:فائل

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پرواز میں خاتون نے بیت الخلا کا دروازہ سمجھ کر ایمرجنسی ڈور کھول دیا۔

برطانیہ میں مانچسٹر ائرپورٹ پر رن وے پر کھڑے پی آئی اے کے طیارے میں خاتون نے ایمرجنسی ڈور کھول دیا جس کے نتیجے میں جہاز کا ائر بیگ شوٹ کھل گیا اور 37 مسافروں کو آف لوڈ کرنا پڑگیا۔

پرواز پی کے 702 مانچسٹر سے اسلام آباد آرہی تھی جو اس معاملے کے باعث 7 گھنٹے سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوگئی۔ خاتون سے باز پرس کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ بیت الخلا کا دروازہ سمجھ کر ایمرجنسی ڈور کھول دیا۔ حکام کے مطابق غلطی سے ائر شوٹ کھلنے کا واقعہ گذشتہ رات عملے کی کمی کی وجہ سے پیش آیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مانچسٹر ائرپورٹ پر ائرشوٹ کھلنے کے واقعے کی تحقیقات ہورہی ہیں، خطرے کی کوئی بات نہیں تھی اور جہاز اس وقت پارک تھا، خاتون مسافرنے مغالطے میں ایمرجنسی ڈور کھولا، ائرشوٹ کھلنے کی وجہ سے پرواز تکنیکی بنیادوں پر تاخیر کا شکار ہوئی۔
 
جاسم محمد

محفلین
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی لائیو اسٹریمنگ میں بڑی غلطی
Safeer Elahi | تازہ خبریں, پاکستان

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم نے وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کو ‘بلّی’ بنادیا۔

شوکت یوسفزئی کی پریس کانفرنس کے دوران اہلکار موبائل سے ’کیٹ فلٹر‘ ہٹانا بھول گیا۔ سوشل میڈیا انچارج نے غفلت کے مرتکب اہلکار کو معطل کردیا۔ لائیو اسٹریم میں شوکت یوسفزئی اور محکمہ اطلاعات کے افسر کے سر پر بلّی کے مارکس لہراتے رہے۔

پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا سیل بہت متحرک ہے اور صحافیوں اور سیاست دانوں سمیت دیگر شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے افراد عموماً ان کے غیرمہذب رویے کی شکایت کرتے رہتے ہیں۔ اس بار پی ٹی آئی ٹیم غلطی سے اپنے ہی رہنما کو نشانہ بنا بیٹھی ہے، یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں اور تحریک انصاف کے مخالفین کو اس کا مذاق اڑانے کا موقع مل گیا۔

یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کیا۔ عمران خان کے خطاب کے لیے سوا نو بجے کا وقت مقرر کیا گیا تھا لیکن خطاب کو رات 12 بجے کے بعد نشر کیا گیا ۔ اس حوالے سے سینئیر صحافی و کالم نگار عمار مسعود نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایک لنک شئیر کیا اور کہا کہ وزیراعظم آفس سے منسلک ایک اہم ذریعے نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا خطاب پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ایک شخصیت کی نجی کمپنی نے ریکارڈ کیا تاہم وہ یہ بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں کہ اس کے لیے کتنی رقم ادا کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے لیے پہلے سوا نو بجے رات کا وقت مقرر کیا گیا لیکن ریکارڈنگ میں غلطیوں اور ایڈیٹنگ کی وجہ سے رات بارہ بجے کے لگ بھگ نشر کیا گیا۔ لیکن پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے ریکارڈڈ خطاب میں بھی غلطی ہوئی جس کی وجہ سے سرکاری ٹی وی کو پہلے آواز اور پھر خطاب ہی روکنا پڑا۔ پاکستان ٹیلی ویژن پر خطاب شروع ہوتے ہی جب وزیراعظم نے مدینے کی ریاست کی تعریف بتانا شروع کی تو پہلے آواز بند کی گئی اور بعد ازاں خطاب ہی روک دیا گیا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں بھی پھیلائی گئیں کہ وزیراعظم عمران خان کا غلط ایڈٹ شدہ خطاب نشر ہونے کی وجہ سے روکا گیا اور پھر دوبارہ درست ورژن نشر کیا گیا۔ مستند ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے خطاب میں اسلامی تاریخ کے حوالوں کی غلطی سے بچنے کے لیے ان کی آواز صرف مدینے کی ریاست کی مثالوں کے وقت بند کی گئی۔
 
Top