آج کی دلچسپ خبر!

محمد وارث

لائبریرین
ایک سوال بر سبیل تذکرہ ۔ ڈائیلاسز کے مریض زیادہ سے زیادہ کتنا عرصے تک بقید حیات ریکارڈ کیے گئے ہیں ؟ پاکستان اور بیرون پاکستان کی کوئی تخصیص یا فرق ؟
سننے میں آیا ہے کہ ڈائیلاسز کے مریض اب پاکستان میں بھی کئی سالوں تک بخیر و خوبی زندہ رہتے ہیں۔

اس ویب سائٹ کے مطابق امریکہ میں ایسے مریض اوسط پانچ سے دس سال زندہ رہتے ہیں لیکن کچھ اس سے کہیں زیادہ بھی۔
 
فاخر رضا

محفلین
ایک سوال بر سبیل تذکرہ ۔ ڈائیلاسز کے مریض زیادہ سے زیادہ کتنا عرصے تک بقید حیات ریکارڈ کیے گئے ہیں ؟ پاکستان اور بیرون پاکستان کی کوئی تخصیص یا فرق ؟
یہ مدت سالوں میں ہے.
جاپان میں ایک شخص کا انتقال نوے سال کی عمر میں ہوا، وہ شخص تیس سال سے ڈائلسس پر تھا
 
فاخر رضا

محفلین
اور پاکستان میں عمومی اوسط کیا ہے ؟
کراچی میں SIUT میں اوسطاً تین ماہ میں Transplant ہوجاتا ہے لہٰذا ان لوگوں کو مزید dialysis کی ضرورت نہیں ہوتی
باقی جو فٹ نہ ہوں انہیں long term dialysis کے لئے ریفر کر دیتے ہیں.
موت کی وجہ خود dialysis نہیں ہوتا بلکہ انفیکشن یا دل کے امراض ہوتے ہیں. اس کی اوسط نکالنا مشکل ہے
 
زیرک

محفلین
سنتے تھے کہ اچھی رفاحی حکومتیں انصاف لوگوں کے دروازوں تک لے جاتی ہیں سو اب تحریک انصاف کی پنجاب حکومت پھل اور سبزیاں لوگوں کےدروازے تک لے جائے گی، اللہ اللہ!
Punjab Govt Launches Home Delivery App for Fruits & Vegetables
لگتا ہے کوئی بڑا ہی سفارشی ایپ بلڈر ہے جس سے حکومت آئے روز نت نئی ایپس بنوا کر نواز رہی ہے۔:)
غریب کے پاس روٹی کھانے کو پیسا نہیں، وہ پہلے 20 ہزار کا فون خریدے، اس میں پیکج لوڈ کروائے پھر ایپ انسٹال کرے پھر روٹی منگوائے۔ ایڈا بل گیٹس سمجھیا ہویا اے اس نے عوام نوں۔
 
جاسم محمد

محفلین
تحریک انصاف حکومت کے آنے کے بعد ہر ماہ ایک لاکھ پاکستانی بیروزگار ہوتے جا رہے ہیں جس حساب سے ہماری جی ڈی پی گر رہی ہے اس سے نظرآ رہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اورشرح غربت میں اضافہ اور بیروزگاری میں مزید اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ ڈاکٹر فرخ سلیم
عجیب قوم ہے۔ جب حکومت ورلڈ بینک، آئی ایم ایف سے ریکارڈ قرضے لیتی ہے تو ناچتے ہیں۔ اور جب ان کوواپس کرنے کیلئے مہنگائی ہوتی ہے تو پھر حکومت کو ہی گالیاں دیتے ہیں۔
 
زیرک

محفلین
عجیب قوم ہے۔ جب حکومت ورلڈ بینک، آئی ایم ایف سے ریکارڈ قرضے لیتی ہے تو ناچتے ہیں۔ اور جب ان کوواپس کرنے کیلئے مہنگائی ہوتی ہے تو پھر حکومت کو ہی گالیاں دیتے ہیں۔
تمہارا دماغ واقعی کام نہیں کر رہا، باقیوں کا نہیں پتا لیکن میں کئی بار سمجھا چکا ہوں، کہ اکثر جنرلز آدھی جنگ میز پر بیٹھے جیت جاتے ہیں، کیونکہ ان کے پاس پروگرام ہوتا ہے، تیاری ہوتی ہے، دشمن کی تیاری کو دیکھا ہوتا ہے، تنہارا بونگا اپوزیشن میں تھا تو کہتا تھا آئی ایم ایف کے پاس جانا خودکشی ہو گا، یعنی کوئی تیاری نہیں تھی۔ پھر جب گئے تو کوئی پلاننگ نہیںتھی، انہی کی ساری شرائط مانی گئیں، اب ہار گئے ہو تو روو مت۔
 
زیرک

محفلین
انگوٹھی رگڑی گئی جن حاضر ہوا: "بولو کیا چاہیئے"
عمران: "میری ساری پرانی تقریں ڈلیٹ کر دو"
جن: "ڈلیٹ کر دیں"
عمران: TV آن کرو" دیکھا تو عمرانکی تقریر لگی تھی"جب مہنگائی ہو توسمجھو حکمران چور ہیں"۔
عمران: غصے سے "یہ کیا ہے؟"
جن: "میں نے آپ کے دماغ سے تقریریں ختم کی ہیں لوگوں کےدماغ سے نہیں، میں اینا ویہلا نئیں کہ 22 کروڑ دماغوں کا ڈیٹا ڈلیٹ کرتا پھرو"
 
آئی ایم ایف کے پاس اس لئے گئے کیونکہ متبادل قرضوں کے ساتھ معاشی ریفارمز کرنا ممکن نہیں تھا۔ یہ حکومت ختم ہوتے ساتھ ہی ریکارڈ خسارے واپس آ جاتے یا مزید بڑھ جاتے۔ اس لئے آئی ایف کے توسط سے معیشت کی بنیادیں درست کی جا رہی ہیں۔ چیخیں تو نکلیں گی۔
 
جاسم محمد

محفلین
جو تم لے رہے ہو وہ بھی کسی نے واپس کرنے ہیں، اگر آرٹ کو گورننس نہیں آتا تھا اس میدان میں نہیں اترنا تھا
بے فکر رہیں۔ یہ حکومت پچھلی حکومت کی طرح اتنے زیادہ خسارے چھوڑ کر نہیں جائے گی کہ آنے والی حکومت اس کے لئے ہوئے قرضے آسانی سے واپس نہ کر سکے۔
 
جاسم محمد

محفلین
انگوٹھی رگڑی گئی جن حاضر ہوا: "بولو کیا چاہیئے"
عمران: "میری ساری پرانی تقریں ڈلیٹ کر دو"
جن: "ڈلیٹ کر دیں"
عمران: TV آن کرو" دیکھا تو عمرانکی تقریر لگی تھی"جب مہنگائی ہو توسمجھو حکمران چور ہیں"۔
عمران: غصے سے "یہ کیا ہے؟"
جن: "میں نے آپ کے دماغ سے تقریریں ختم کی ہیں لوگوں کےدماغ سے نہیں، میں اینا ویہلا نئیں کہ 22 کروڑ دماغوں کا ڈیٹا ڈلیٹ کرتا پھرو"
24 گھنٹے عمران خان یا اس کی حکومت کے خلاف پوسٹس کرنےسے فرصت ملے تو اس کے متبادل پر بھی کچھ عرض کریں۔
 
Top