آج کی دلچسپ خبر!

اور یہ کہ اس سے صارفین بہت سی مشکلات سے بچیں گے۔

یہ الگ بات کہ کسی دن کوئی پاکستانی صارف یہ کہتا پایا جائے گا کہ آج آخری چارجر بھی خراب ہو گیا۔ اور ہم سب گھر والے سب کچھ اسی سے چلا رہے تھے۔ :) :) :)
میں بھی کچھ ایسا ہی سوچ رہا تھا کہ یہاں ایسا ہوا تو چارجر مانگنے والے بڑھ جائیں گے۔ ہر کوئی گھر سے یہی سوچ کر نکلے گا کہ جہاں جا رہا ہوں، وہاں بھی چارجر مل جائے گا تو لے جانے کی کیا ضرورت۔ :)
 
الف نظامی

لائبریرین

یوں ایک نیا محاورہ جنم لے گا
ایک چارجر ، سو امیدوار
 
سید ذیشان

محفلین
چارجر میں ایک ضروری چیز اس کی واٹج ہوتی ہے۔ مطلب یہ کہ لیپ ٹاپ کا چارجر (جو زیادو پاور کا ہوتا ہے) فون کو چارج کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے برعکس کرنے سے چارجر خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔
 
محمداحمد

اگر ابتدائی طور پر یہ بھی ہو سکے کہ تمام تر لیپ ٹاپس کے چارجر ایک جیسے ہوں اور تمام تر فونز کے چارجر ایک جیسے ہوں تب بھی یہ کافی اچھی بات ہوگی۔
 
میں نے تو یہ حل نکالا ہے کہ جو سب سے پاورفل چارجرگھر میں ہو اس سے تمام چیزیں چارج کرتا ہوں۔ لیکن اس کے باوجود بھی کئی چارجر درکار ہیں کیونکہ ایک وقت میں کئی آلات چارج ہو رہے ہوتے ہیں۔
 
چارجر کا نام ، واٹج اور پورٹ کی قسم کیا ہے؟
 
عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
دلچسپ اور اہم:
تمام موبائلز اور لیپ ٹاپس کیلئے ایک ہی چارجر ہوگا، یورپی پارلیمنٹ سے بل منظور
یورپین یونین (ای یو) کے پارلیمنٹ نے تمام موبائل فونز اور لیپ ٹاپس سمیت اسی طرح کی دیگر الیکٹرانک ٹیکنالوجی ڈیوائسز کے لیے ایک ہی طرح کا ٹائپ سی چارجر بنانے کا بل پاس کرلیا۔

یورپی یونین میں مذکورہ قانون کا اطلاق 2024 کے موسم خزاں سے ہوگا اور اس پر عمل نہ کرنے والی کمپنیوں پر جرمانہ یا پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

بہترین فیصلہ ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
برطانیہ کی کیمبرج اور برسٹل یونیورسٹیز کے سائنسدانوں نے پہلی بار مصنوعی طور پر لیبارٹری میں بنایا گیا خون (سرخ خلیات) کو ٹرائل کے طور پر دو انسانوں کے جسم میں منتقل کیا ہے جس کے کوئی مضر اثرات سامنے نہیں آئے۔ خون کی کمی اور ایسی ہی بے شمار بیماریوں کے مریضوں کے لیے یہ خبر ایک مژدہ جانفزا ثابت ہو سکتی ہے۔

اردو خبر

یونیورسٹی آف کیمبرج کی خبر
 
بہت خوب!

اچھی پیشرفت ہے!!
 
جاسمن

لائبریرین
سپریم کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کا ٹی وی چینلز کا لائسنس منسوخ یا ختم کرنے کا اختیار کالعدم کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پیمرا کی اپیل مسترد کردی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
بھارتی عدالت کی مسلمان ملزم کو 21 دن تک 5 وقت کی نماز پڑھنے کی سزا

بھارت میں سکھ جج نے مسلمان ملزم کو21 دن تک نماز کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر میں واقع مالیگاؤں میں ملزم پر مار پیٹ اور جھگڑے کا الزام ثابت ہو گیا جس پر سکھ جج نے بطور سزا ملزم کو21 دن تک 5 وقت کی نماز پڑھنے کا حکم دیا۔
رپورٹس کے مطابق ملزم کو قریبی مسجد میں بطور کفارہ 2 پودے لگانے کا بھی حکم دیا گیا۔
 
م حمزہ

سکھ جج پکا مسلا لگتا ہے!
 
تو اگر میرا نہیں بنتا، نہ بن، اپنا تو بن :)
 
Top