آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

چلیں بھئی آج ہم نے یہ نیا تجربہ کیا ہے۔ دعوت عام ہے، اسٹاک رہنے تک! :) :) :)

IMG_20121215_201944.jpg
 
بنتِ سلیم

محفلین
ہم نےتو آج امی سے فرمائش کر کے دہی بڑے اور ابلے ہوئےسفید چھولے بنوائے۔ پاپڑی کہیں دستیاب نہ ہوئی تو یوں ہی کھالیے۔
 
سعود بھائی یہ ٹماٹروں کے نیچے ہے کیا؟
ٹماٹر کی تہ تو اصلی ڈش کو حاسدوں کی نظروں سے بچانے کے لیے بچھائی گئی تھی تاکہ نظر نہ لگ جائے! :) :) :)
بھائی جان اس ڈش کا تعارف تو کروائیں۔
چکن بریسٹ کی لمبی لمبی پتلی پتلی سلائسیز بنا کر ان کو نمک مسالہ اور کارن فلاور لگا کچھ دیر کے لیے رکھ دیا گیا تھا کہ مسالہ جذب ہو جائے۔ اس کے بعد ہری مرچیں چیر کر ڈال دیں، لیمو کا رس ڈال دیا اور مکھن کے ٹکڑے ڈال کر المونیم فوائل سے ڈھک کر بیک ہونے کے لیے اوون میں بیس منٹ تک کسی دشمن کی طرح تپایا۔ بعد میں فوائل ہٹا کر حاسدوں کی نظروں سے بچانے کے لیے ٹماٹر کی تہوں سے ڈھک دیا اور تھوڑا کرکرا یا کرسپ کرنے کی غرض سے چند منٹ کے لیے کنویکشن بیکنگ کر لی۔ اب بٹیا اس کو بیکڈ چکن بریسٹ یا جو بھی نام دینا چاہیں دے لیں! :) :) :)
 
ملائکہ

محفلین
میں نے آج بریانی پکائی:princess: صبح میں نے حلیم کھائی پھر بریانی کھائی پھر گاجر کا حلوہ شام میں کھایا:love:
 
قیصرانی

لائبریرین
آج ایک جگہ کرسمس کے ڈنر کے لئے مدعو تھا تو وہاں آلو کا بھرتہ، شلجم کا بھرتہ، گاجر کا بھرتہ، بیکڈ ٹرکی کے Fillet (میرے لئے بیکڈ ٹرکی تھی، ان لوگوں کے اپنے لئے کرسمس پورک یعنی خنزیر)، لسی، کوک، مشروم سلاد، عام سلاد اور رُسُوّلی (جس میں گاجر، مولی اور دیگر اجزاء شامل ہوتے ہیں) تھے :)
 
بنتِ سلیم

محفلین
ٹماٹر کی تہ تو اصلی ڈش کو حاسدوں کی نظروں سے بچانے کے لیے بچھائی گئی تھی تاکہ نظر نہ لگ جائے! :) :) :)

چکن بریسٹ کی لمبی لمبی پتلی پتلی سلائسیز بنا کر ان کو نمک مسالہ اور کارن فلاور لگا کچھ دیر کے لیے رکھ دیا گیا تھا کہ مسالہ جذب ہو جائے۔ اس کے بعد ہری مرچیں چیر کر ڈال دیں، لیمو کا رس ڈال دیا اور مکھن کے ٹکڑے ڈال کر المونیم فوائل سے ڈھک کر بیک ہونے کے لیے اوون میں بیس منٹ تک کسی دشمن کی طرح تپایا۔ بعد میں فوائل ہٹا کر حاسدوں کی نظروں سے بچانے کے لیے ٹماٹر کی تہوں سے ڈھک دیا اور تھوڑا کرکرا یا کرسپ کرنے کی غرض سے چند منٹ کے لیے کنویکشن بیکنگ کر لی۔ اب بٹیا اس کو بیکڈ چکن بریسٹ یا جو بھی نام دینا چاہیں دے لیں! :) :) :)
ہممممم یقینا مزے دار ہوگا۔ ویسے سچی بتاوں ایسا لگ رہا تھا کے آلو گوبھی کی بھجیا بنا کر ٹماٹر سے چھپا دی ہے :grin:
 
Top