آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
آپ کچا قیمہ استعمال کرتی ہیں، ابالتی ہیں یا اس کو تیل میں بھون کر استعمال کرتی ہیں؟ چوں کہ اس کو کباب جتنا نہیں تل سکتے تھے اس لیے ہم نے اپنے تجربے میں قیمے کو الگ سے تیل میں بھون کر اس میں آلو کا آمیزہ ملا کر مزید بھون کر پھر شملہ مرچ میں بھر کر فرائی کیا تھا۔ :) :) :)
قیمہ تو نہیں ڈالا بھیا آلو کے آمیزے میں چکن شامل کرکے بنائے تھے
 

مقدس

لائبریرین
یہ آج اسماعیل نے کوکنگ کی تھی
اور ہم نے کھایا۔۔۔

photo.JPG
 

مقدس

لائبریرین
بھیا اس نے بےبی چکنز فل روسٹ کیے تھے اس کے اندر چاول اسٹف کیے تھے اور ساتھ میں روسٹ سبزیاں :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نتائج حوصلہ افزا رہے اور پھر سے دہرانے کا ارادہ ہے۔ :) :) :)

تجربہ کچھ زیادہ ٹیڑھا نہیں تھا۔ ہم نے شملہ مرچ کے چھلے کاٹ کر دھو لیے۔ شملہ مرچ کے دونوں سروں کو باریک باریک کتر لیا۔ آلو ابال اور چھیل کر اس میں باریک کٹے پیاز، باریک کٹی ہری مرچیں، باریک کٹی دھنیے کی پتیاں، ماندہ شملہ مرچ کی کترنیں اور نمک ملا کر اچھی طرح یکجان کر لیا۔ ایک پیالے میں ایک عدد انڈہ پھینٹ کر رکھ لیا۔ فرائنگ پین میں ذرا سا تیل ڈال کر گرم کر لیا اور شملہ مرچ کے چھلوں کو آلو کو آمیزے سے بھر کر اسے انڈے میں ڈبو کر ہلکی آنچ پر تل لیا۔ بس اتنی سی داستان ہے۔ اہل ذوق کی نظروں کی تسکین اور ترکیب کی وضاحت کی غرض سے درمیانی مراحل کی چند تصاویر بھی پیش خدمت ہیں۔ :) :) :)

IMG_20130102_210430.jpg


IMG_20130102_210735.jpg


IMG_20130102_212402.jpg
شاندار سعود بھائی
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اس میں شبہہ ہے کیوں کہ ایسا ہوتا تو شملہ مرچ کا وہ حشر نہ ہوتا جو ہوا۔ در اصل چھلے کاٹنے سے قبل وہ ہاتھ سے پھسل گیا اور فرش پر گر کر پھٹ گیا۔ اسی لیے سارے چھلے ایک جگہ سے ٹوٹے ہوئے ہیں۔ وہ تو بھلا ہو بے چارے آلو کے آمیزے کا کہ اس نے چھلے کو خود سے چپکا لیا اور اس طرح چھلوں کی لاج رکھ لی ورنہ ہم تو ٹوٹے ہوئے سروں کو اسٹیپل کرنے کے بارے میں غور کر رہے تھے یا پھر سوئی دھاگے سے سینے کی سوچ رہے تھے۔ :) :) :)

:happy:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ ترئی کی طرح پھیکی سبزی ہے لیکن اس کا خول قدرے سخت ہوتا ہے اور پختہ ہونے پر اس کے اندر موجود گول بیج بھی قدرے سخت ہو جاتے ہیں۔ :) :) :)

مجھے تو پھر شاید اچھا نہیں لگے اس کا ذائقہ

یہ سبزی شاید یہاں نہیں پائی جاتی۔
 
Top