آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

x boy

محفلین
کل رات کو نولکھہ کھایا ہے اور آج کیلا پنڈی پکانے کو کہا ہے
hqdefault.jpg

یہ کیلا پنڈی ہے یعنی کیلے کا پودا جو کیلے نکالنے کے بعد بیکار ہوجاتا ہے لیکن ہمارے سسرال میں اس کو کھاتے تھے اور اب میں بھی کھاتا ہوں
اس کو صاف اور کاٹنے کے لئے بہت ماہر ہونے پڑتا ہے ورنہ کھاتے ہوئے ریشہ کھانے کا مزا خراب کردیگا۔
images

پراؤن اور بنانا پنڈی اسطرح کا ڈش بن سکتا ہے
جس کو چاول یا چپاتی سے کھاسکتے ہیں
 

عندلیب

محفلین
کل رات کو نولکھہ کھایا ہے اور آج کیلا پنڈی پکانے کو کہا ہے
hqdefault.jpg

یہ کیلا پنڈی ہے یعنی کیلے کا پودا جو کیلے نکالنے کے بعد بیکار ہوجاتا ہے لیکن ہمارے سسرال میں اس کو کھاتے تھے اور اب میں بھی کھاتا ہوں
اس کو صاف اور کاٹنے کے لئے بہت ماہر ہونے پڑتا ہے ورنہ کھاتے ہوئے ریشہ کھانے کا مزا خراب کردیگا۔
images

پراؤن اور بنانا پنڈی اسطرح کا ڈش بن سکتا ہے
جس کو چاول یا چپاتی سے کھاسکتے ہیں
اور ذائقہ کیسا ہوتا ہے اس کا ؟
 

x boy

محفلین
اور ذائقہ کیسا ہوتا ہے اس کا ؟

بہت خوشذائقہ ہوتا ہے اور اس کو پکانے والے پر ہے یہ کونٹینینٹال سبزی ہے ویتنام، کمبوڈیا، تھائی لینڈ، برما، ملائیشیاء ، جاوا، انڈونیشیاء اور دیگر انڈین ساؤتھ ، انڈین بنگال، بنگلہ دیش، بھوٹان ، نیپال ، انڈین آسام سبھی لوگ پسند کرتے ہیں۔
دائمی قبض کی جسکو شکایت ہو وہ مسلسل ایک ہفتے اسک استعمال کرے ان شاء اللہ کچھ نہ کچھ شکایت دور ہوجائے گی۔۔
 

x boy

محفلین
بسم اللہ
چاربجکر 10 منٹ
ایک عدد بن
images

دو عدد بنانا
bananas_eco_74201_resized_89c826fe-bdb3-44a7-81e0-b13e8adea737_large.jpeg


ایک کپ چائے
images



صبح گھر میں کہہ آیا ہوں
ٹونا فرائڈ رائس رات کے کھانے میں تیار کرے۔
 

x boy

محفلین
ان شاء اللہ
آج کا ڈنر توا نان ہوگا،
کڑھائی چکن
شامی کباب
پنیر پالک
رائس
پڈنگ

یہ سب اسلئے کہہ پارہا ہوں کہ آج زوجہ محترمہ نے اپنی نندوں کے ساتھ مل کر 20 پچیس سوشل خواتین کے لئے لنچ پارٹی رکھی تھی
جس میں میری بہنوں نے پکائے ہیں اونوں کاؤسے، ڈبہ گوشت، پنیر پالک، کالے چنے، دم قیمہ، ریشین سلاد، پڈنگ، دیگر ہوم میڈ سویٹس
جبکہ میری زوجہ نے پکائے تھے توا نان،کڑھائی چکن، شامی کباب،، ساتھ میں فریش جوسس اور سوفٹ ڈرنگز۔

اب کافی کچھ بچ گیا تھا کیونکہ ہمیشہ لگتا ہے کہ کہیں کھانا کم نہ پڑجائے اس لئے بہت زیادہ پکالیتے ہیں جو دن تین دن مسلسل استعمال میں رہتا ہے
میرے موبائل واٹس اب میں بڑے پیارے پیارے فوٹوز ہیں لیکن مجھے شئر کرنا نہیں آرہا ورنہ ضرور کرتا۔
 
ڈونڈے کی سبزی اور چپاتی
coccinia-indica.jpg

ایکس بوائے برادر آپ کے یہاں اس سبزی کو کیا کہا جاتا ہے ؟
پاکستان میں تو گھر پر کبھی نہیں دیکھا اس سبزی کو میں نے ۔۔۔۔۔لیکن یہاں کویت میں آ کر دیکھا تھا ایسے پہلی دفعہ تقریباً ہر بڑے سٹور پر دستیاب ہے
 

x boy

محفلین
ڈونڈے کی سبزی اور چپاتی
coccinia-indica.jpg

ایکس بوائے برادر آپ کے یہاں اس سبزی کو کیا کہا جاتا ہے ؟
ٹنڈلی
اس کو چنا دال اور آلو کے ساتھ پکاتے ہیں اگر مزید مزیدار اور عمدہ کرنا ہے تو اس میں پراؤن یا اسکوئڈ مزید ملایا جاتا ہے میرے بچوں کو بہت پسند ہے اکثر میں یہ لے کر آتا ہوں

اس کو پکانے کا ایک اور طریقہ ہے بغیر شوربے کی سبزی اور اس میں انڈے پیھنٹ کر پکاتے ہوئے ملایا جاتا ہے بھونے ہوئے پیاز، ٹنڈلی اور انڈے کو اس طرح پکایا جائے تو مزا دوبالا ہوجاتا ہے ٹنڈلی اگر بغیر شوربے کا پکایا جائے تو اس کو چھوٹے دائرے کی شکل میں کاٹا جاتا ہے۔
 
آخری تدوین:

x boy

محفلین
بسم اللہ ابھی ابھی 4 بجکر 30 منٹ پر
دو کیلا
ایک آٹا دوسا
ایک کپ چائے
الحمدللہ
یہ تھا لنچ
رات کو کھانے میں ان شاء اللہ
پراؤن اور آلو کا سالن ساتھ میں رائس اور نان،
کھانے کے پانچ منٹ بعد "چار سدہ" سے منگوایا ہوا "گڑ" کا ایک 25 ملی میٹر اسکوائر ٹکڑا ٹوفی کی طرح یا طریقے سے کھاتا ہوں
جس سے جو کھانا کھایا ہے اس کو ہضم ہونے اور منہ سے لیکر آنتو تک کے مختلف بیماریوں سے شفاء اللہ دیتا ہے۔
 
Top