آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

مجھے ایک بات کی سمجھ نہیں آتی زیادہ تر اردو دان ہی اس برائی کا شکار ہیں
اصل میں مینائے غریباں کی طرح اردو بھی ایک لطیف اور شائستہ زبان ہے ،
تو یہ عین ممکن ہے کہ لطافت و نزاکت کا درست ادراک رکھنے والے دونوں سے بیک وقت لطف اندوز ہو جاتے ہوں
 
x boy

محفلین
:AOA:
الحمدللہ
ابھی تقریبا 15 منٹ قبل دو کیلا اور ایک بن اور چائے کا لنچ کیا ہے آج کل لنچ یہی کررہا ہوں
روز ایک دو کیلے کھا لینے سے جسم سے فاضل یوریا باہر ہوجاتا ہے
 
آج عدنان کی طرف سے ان کی تاریخ پیدائش کا پتہ چلنے کی خوشی میں انھوں نے پارٹی دی تھی وہ بھی میرے فیورٹ ریسٹورنٹ organico پر،
Mexican pizza
20151021_144818_zpsqqh3bhoo.jpg
 
x boy

محفلین
آج عدنان کی طرف سے ان کی تاریخ پیدائش کا پتہ چلنے کی خوشی میں انھوں نے پارٹی دی تھی وہ بھی میرے فیورٹ ریسٹورنٹ organico پر،
Mexican pizza
20151021_144818_zpsqqh3bhoo.jpg
بہت بہت مبارک ہوں ،،، اللہ صدا خوش رکھے، آمین
میں ہر قسم کا کھانا کھاسکتا ہوں،، بس اس میں شرط یہ ہے کہ حلال اور طیب ہونا چاہئے، کیونکہ اللہ رب العالمین ہمیں یہی حکم دیتا ہے۔

بسم اللہ

گزشتہ رات وائٹ فش فلے بیگ، رائس اور دال اور کچھ کچی ہری مرچیں،، جو ہربائٹ کے ساتھ کھانا اچھا لگتا ہے۔

اللہ کی ذات سے ہمیشہ یہ دعا رہی ہے کہ وہ حلال رزق ہی عطا فرمائے اور حلال کا لقمہ ہی کھانے کی توفیق عطاء فرمائے..
اسلامی ملک میں رہنے کا یہی فائدہ ہوتا ہے آپ کہیں پر بھی کھانا کھا سکتے ہو
 
x boy

محفلین
اللہ کی ذات سے ہمیشہ یہ دعا رہی ہے کہ وہ حلال رزق ہی عطا فرمائے اور حلال کا لقمہ ہی کھانے کی توفیق عطاء فرمائے..
اسلامی ملک میں رہنے کا یہی فائدہ ہوتا ہے آپ کہیں پر بھی کھانا کھا سکتے ہو

میں بھی دبئی میں ایک عرصے سے مقیم ہوں، اسکا یہ مطلب نہیں کہ ہر کھانا ہم باہر کھاسکتے ہیں
خاص طورپر اسٹار والے ہوٹلوں میں کھانا کھانے میں بہت احتیاط کرنا ہوتا ہے، کیونکہ وہ لوگ
شامپین سالن یا سوس میں ضرور شامل کرتے ہیں جسمیں کچھ نہ کچھ فیصد الکحل ہوتا ہے
اسی طرح چائنیز ریسٹورانٹ والے بھی گوشت وغیرہ میں ڈنڈی مارتے ہیں
خاص طور پر پنیر کے بارہ میں معلومات ضروری ہے کہ پنیر "مائیکروبال رینیٹ" کے مراحل طے کرگیا ہو،
اگر اصلی رینیٹ ہے تو اس کے بارہ میں یہ ہے کہ وہ جانوروں کے پیٹ سے نکالا جاتا ہے اب جانور کونسا ہے
اور ذبیحہ ہے بھی یا نہیں، بہت سی باتیں سوپر مارکیٹ سے چیز (پنیر) خریدتے وقت اسکے اجزاء ضرور پڑھ لیں
اسی طرح مکھن(بٹر) لیتے وقت خالص گائے کے مکھن کو ترجیح دیں،، اگر اس میں مزید اجزاء شامل ہیں تو مت
خریدیں، کوشش کریں کہ جی سی سی ممالک کے مصنوعات لیں،، جیسے کرافٹ چیز یہاں یو اے ای میں العین سٹی میں
بنتا ہے وغیرہ وغیرہ۔
 
x boy

محفلین
بسم اللہ ،
کل روزے کی مناسبت سے ،
tom-yum-goong.jpg

ٹام یام سوپ

Dolmas.jpg

دولما
انگور کے پتوں میں جاسمن یا مصری چاول اور قیمہ رول جسکو پانی اور لیمن کی خاص مقدار میں بوائل کرتے ہیں

images

چنادال گوشت
اور باسمتی رائس

images

الحمدللہ
 
Top