آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

حاتم راجپوت

لائبریرین
صاحب ،بی بی اور غلام دیکھی۔۔۔ بڑے عرصے سے دیکھنا چاہ رہا تھا لیکن ہر دفعہ کسی نہ کسی وجہ سے نہ دیکھ پاتا۔
مینا کماری کی اداکاری بہت زبردست لگی۔ گرو دت جی پرانی انڈین فلموں کے میرے پسندیدہ ترین اداکار ہیں، اور وحیدہ رحمان کی تو بات ہی الگ ہے۔ سراپا حُسن۔۔ :)

بھنورا بڑا نادان ہے، نہ جاؤ سیاں چھڑا کے بئیاں ، پیا ایسو جیا میں سمائے گئیو رے ۔۔۔ زبردست گانے :)

0589.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین
کسی دوست نے Azumi دیکھی؟ جاپانی اسیسن پر بنی ہے۔ بہت اچھی ہے بلکہ دونوں ہی حصے بہت اچھے ہیں :)
 
اسد

محفلین
کسی دوست نے Azumi دیکھی؟ جاپانی اسیسن پر بنی ہے۔ بہت اچھی ہے بلکہ دونوں ہی حصے بہت اچھے ہیں :)
پہلی فلم کی ڈی وی ڈی نظر آئی تھی لیکن سپینش میں ڈب کی ہوئی تھی اور انگلش سب ٹائٹلز موجود نہیں تھے، اس لئے نہیں دیکھی۔ آپ نے جو فلمیں دیکھیں وہ کس زبان میں تھیں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
پہلی فلم کی ڈی وی ڈی نظر آئی تھی لیکن سپینش میں ڈب کی ہوئی تھی اور انگلش سب ٹائٹلز موجود نہیں تھے، اس لئے نہیں دیکھی۔ آپ نے جو فلمیں دیکھیں وہ کس زبان میں تھیں؟
میں نے تو فننش میں ہی دیکھی ہے اور اصل لطف اسی زبان میں ہی دیکھنے کا ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
میں نے تو فننش میں ہی دیکھی ہے اور اصل لطف اسی زبان میں ہی دیکھنے کا ہے :)
معذرت، میں اسے Nymfit کے ساتھ مکس کر گیا تھا۔ یہ میں نے جاپانی زبان میں ہی دیکھی تھی لیکن وقتاً فوقتاً انگریزی سب ٹائٹل دکھائی دے جاتے تھے۔ دوسرا اتنی بار مووی دیکھی ہے کہ اب سب ٹائٹلز وغیرہ کی بھی ضرورت نہیں پڑتی :)
 
Top