آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

arifkarim

معطل
میں نے فروزن مووی دیکھ ہی لی آخر بہت زبردست مووی ہے :)
میں نے بھی آج ہی دیکھی ہے۔ پہلا ہی سین دیکھ کر سمجھ آگئی تھی کہ یہ فلم ، اسکی کہانی، اسکے کردار، اسکے مقامات، اسکے فن تعمیر اور پہناوے وموسیقی ناروے کی قدیم اور منفرد تہذیب سے متاثر ہیں۔ اگر آپکو یہ فلم اچھی لگی تو سمجھ لیں کہ آپ پر ڈزنی کا یہ نارویجن پراپیگنڈے اثر کر گیا:)
http://www.insidethemagic.net/2013/...-walt-disney-animation-studios-preview-event/
http://www.visitnorway.com/en/games-and-more/disneys-frozen-inspired-by-norway/
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
the negotiator دیکھی۔ مزے کی مووی ہے۔کیون سپیسی بہت اچھا اداکار ہے لیکن اس کی اداکاری کو پسند کرنے والے کم کم ہی ہیں۔ :)

the_negotiator-_cdcovers_cc_-front.jpg
 
ملائکہ

محفلین
میں نے بھی آج ہی دیکھی ہے۔ پہلا ہی سین دیکھ کر سمجھ آگئی تھی کہ یہ فلم ، اسکی کہانی، اسکے کردار، اسکے مقامات، اسکے فن تعمیر اور پہناوے وموسیقی ناروے کی قدیم اور منفرد تہذیب سے متاثر ہیں۔ اگر آپکو یہ فلم اچھی لگی تو سمجھ لیں کہ آپ پر ڈزنی کا یہ نارویجن پراپیگنڈے اثر کر گیا:)
http://www.insidethemagic.net/2013/...-walt-disney-animation-studios-preview-event/
http://www.visitnorway.com/en/games-and-more/disneys-frozen-inspired-by-norway/
یہ ویڈیو نہیں چل رہی :) اب ہم جیسے گرمی کے مارے ہوئے لوگ جنکو پورا سال سڑی ہوئی گرمی ہی ملتی ہے انھیں تو برف والی چیزیں تو اچھی لگے گی ہی ناں :)
 
arifkarim

معطل
یہ ویڈیو نہیں چل رہی :) اب ہم جیسے گرمی کے مارے ہوئے لوگ جنکو پورا سال سڑی ہوئی گرمی ہی ملتی ہے انھیں تو برف والی چیزیں تو اچھی لگے گی ہی ناں :)
اوہ اچھا۔ خیر یہاں سارا سال تقریباً برف ہی ہوتی ہے۔ بس اپریل سے ستمبر تک موسم خوشگوار ہوتا ہے۔ اسوقت بھی شائد 25 ڈگری ہے اور آسمان صاف ہے۔
 
ملائکہ

محفلین
اوہ اچھا۔ خیر یہاں سارا سال تقریباً برف ہی ہوتی ہے۔ بس اپریل سے ستمبر تک موسم خوشگوار ہوتا ہے۔ اسوقت بھی شائد 25 ڈگری ہے اور آسمان صاف ہے۔
یہاں تو اتنی گرمی ہے اتنی گرمی ہے کہ کیا بتاؤں میں اوپر سے بجلی کے آنے جانے کے مسئلے :-(
 
قیصرانی

لائبریرین
ریٹنگ کا نام تو 'زبردست' ہے لیکن میری طرف سے یہ تمغۂِ جرات ہے۔ میں تو فلم کا موضوع پڑھ کر ہی بھاگ گیا تھا۔ تفریح کے لئے فلمیں دیکھنے والے ایسی فلموں سے دور ہی رہتے ہیں۔ :) :)
تفریح کے لئے تو نہیں کہ یہ ایک معاشرتی مسئلہ ہے، چاہے کتنا ہی چھوٹا کیوں نہ ہو۔ البتہ فرانسیسی سینما اور دیگر مین سٹریم سینما میں یہ فرق لگا کہ فرانسیسی سینما میں 18 سال سے کم عمر والے بچوں کو بھی برہنہ دکھا دیتے ہیں جبکہ دیگر مین سٹریم سینما والے اس چیز سے گریز کرتے ہیں۔ تاہم ان بچوں کی اداکاری بہت نیچرل لگی
 
عمر سیف

محفلین
فلائٹ (2012)
نان سٹاپ (2014)
امریکن ہسل ( 2013)
نبراسکا (2013)
آل از لاسٹ (2013)
ڈیلس بائرز کلب (2013)
ولف آف وال سٹریٹ (2013)
دی بک تھیف (2013)
 
زیک

مسافر
جہاز میں جاتے آتے ہنگر گیمز کی دوسری فلم Catching Fire اور The Secret Life of Walter Mitty دیکھیں۔
 
Top