آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

Zero Dark Thirty 2012

زیرو ڈارک تھرٹی

zero_dark_thirty_ver2.jpg

بہت ہی بکواس مووی لگی۔ امریکہ اپنے میڈیا کے ذریعے ہر وقت حقائق کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ فلم بھی کچھ ایسی ہی ہے۔ اسامہ کی موت۔۔۔۔
 
میرے پسندیدہ موضوعات میں سے ایک موضوع یعنی انسانوں کی تجارت اور غلامی ۔ امریکہ میں سیاہ فام افریقی غلاموں کی غلامی سے متعلق ایک سچی داستان اور اسے بطور "وڈیو تاریخ" کے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔ غلامانہ اور حاکمانہ ذہن کو محض مناظر میں ہی بہت خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔
MV5BMjExMTEzODkyN15BMl5BanBnXkFtZTcwNTU4NTc4OQ@@._V1_SX640_SY720_.jpg

میں اب تک یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ ایک انسان کسی دوسرے اپنے ہی جیسے انسان کو غلام کیسے بنا سکتا ہے اور اس سے زیادہ حیرت اس بات پر ہوتی ہے کہ اس تجارت اور ہمارے عہد میں محض ایک صدی سے کچھ زیادہ کا ہی فاصلہ ہے۔ خیر بہت عمدہ فلم ہے ، جلد رو دینے والے فلم بین ٹشو کا ڈبہ یا رومال ساتھ لے کر بیٹھیں۔

یہ میری پسندیدہ ترین فلموں کے رینک میں دوسرے نمبر پر ہے۔
 
آخری تدوین:
آخری بار جو مارا تھا وہ کافی نہیں تھا؟

ہاہاہا۔۔۔ وہ پہلے بھی کئی بار یہ دعویٰ کر چکا ہے۔ معلوم نہیں ایک مرے ہوئے آدمی کو دوبارہ کیسے مار دیا جاتا ہے جس کی نہ کوئی تصویر سامنے آتی ہے، نہ ویڈیو، نہ کفن دفن کا پتہ چلتا ہے نا ہی ڈیڈ باڈی لواحقین کو دی جاتی ہے۔ اس پر میں نے ایک آرٹیکل پڑھا تھا درست یاد نہیں لیکن چار بار اس کے مرنے کی امریکی اطلاعات کا ذکر کیا گیا تھا۔
 
arifkarim

معطل

آخری بار مرنے والے کی لاش بمع بیوی بچوں کے برآمد ہو گئی تھی اور خود طالبان نے اسکی تصدیق کی تھی کہ انکے امیرالمومنین "شہید" ہو چکے ہیں
 
آخری بار مرنے والے کی لاش بمع بیوی بچوں کے برآمد ہو گئی تھی اور خود طالبان نے اسکی تصدیق کی تھی کہ انکے امیرالمومنین "شہید" ہو چکے ہیں

یہ یقینا وہی طالبان ہوں گے جن سے امریکہ کئی سال جنگ کرنے کے بعد جب سیف ایگزٹ نہیں ملا تو یہ کہنے پر مجبور ہوگیا ۔۔۔ طالبانز آر اوور فرینڈز۔ :)

مجھے طالبان سے کوئی دلچسپی نہیں ہے نا ہی امریکہ سے۔ امریکی بیانات پر حیرت ہوتی ہے، افسوس بھی ہوتا ہے اور ہنسی بھی آتی ہے۔

ویسے زیرو ڈارک تھرٹی میں اسامہ کی ڈیڈ باڈی کی تصدیق نہیں دکھائی گئی، بلکہ صحیح طرح سے چہرہ بھی نہیں دکھایا گیا۔ بس اس کے اہلِ خانہ کے ساتھ مارپیٹ اور چند گولیاں چلتی دکھا کر اپنی بلند ہمتی کا اعلان کرتے ہوئے فلم ختم کر دی گئی تھی۔
 
فلم نے نہیں بلکہ میڈیا نے اسکی لاش دکھائی تھی اور ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی۔
 
Top