چونکہ میں نے کافی عرصے سے یہاں کچھ شئیر نہیں کیا اس لیے پچھلے کچھ ہفتوں سے دیکھی ہوئی یاد رہ گئی فلمیں شئیر کرتا ہوں۔
چنائے ایکسپریس،
پتہ نہیں اس فلم نے دو سو کروڑ کا بزنس کیسے کر لیا۔
------
اکشے کی اداکاری کو نظر انداز کر دیں تو بہت زبردست فلم ہے۔
--------------
نجمہ 1943 اچھی لگی۔ اس دور کو دیکھنا بہت اچھا لگا۔
------------
2000 کی انگریزی فلم میمنٹو
شاید آپ کو تصویریں دیکھ کر کچھ پہلے کی ایک بلاک بسٹر انڈین یاد آ جائے۔
تو آپ کو پتہ چل گیا کہ ہم کبھی کبھی چربہ بھی ہٹ کر دیتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہانی شروع ہوتی ہے پاکستانی صدر کے قتل اور ایٹمی ہتھیاروں کے دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے سے، اور پھر جی آئی جوز کی ٹیم پاکستان آتی ہے اور پستولوں کے زور پہ ایٹمی ہتھیار ہتھیا کر لے جاتی ہے۔
لیکن دنیا تو ایٹمی تباہی کے خطرے پر پہنچ ہی چکی ہے اور دشمن امریکہ ہی میں ہے امریکی صدر کا بھیس بدل کر ایک دشمن۔
۔۔۔۔۔۔۔۔