آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

کل سینما پہ "سنجو" بھی دیکھ لی۔
یہ سنجے دت کی زندگی پہ بنی فلم ہے اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی ڈائریکشن راجکمار ہیرانی کی ہے جس نے اس سے قبل پی کے، تھری ایڈیٹس اور منا بھائی ایم بی بی ایس جیسی کمال فلمیں بنائی ہیں۔
ایک بایوگرافی فلم ہونے کی وجہ سے سنجو میں ویسی سنسنی، ڈرامائی موڑ اور کلائمکس وغیرہ نہیں ہے جو پی کے یا تھری ایڈیٹس وغیرہ میں تھے، تاہم اس کے باوجود بھی یہ کافی بہتر فلم ہے۔
رنبیر کپور نے سنجے دت کے رول میں زبردست ایکٹنگ کی ہے، جبکہ پاریش راول نے بھی سنیل دت کے کردار کا خوب حق ادا کیا ہے۔

فلم میں میری توقعات کے برعکس سنجے دت کی زندگی سے متعلق کئی اہم پہلوؤں سے پہلوتہی کی گئی اور فقط چند واقعات کا ہی احاطہ کیا گیا ہے۔ جیسے ساجن، کھل نائیک اور واستو جیسی سپر ہٹ فلموں کا سرے سے تذکرہ ہی نہیں کیا گیا اور اس فلم سے ایسا تاثر بنا جیسے سنجے دت کی پہلی ہٹ فلم منا بھائی ایم بی بی ایس تھی۔
اسی طرح فلم میں سنجے دت سے زیادہ سنیل دت کا کردار بھی کافی حاوی رہا، جو کہ پاریش راول نے ادا کیا تھا۔
اور سب سے مزے کی بات کہ فلم کا مرکزی خیال سنجے دت کی زندگی سے زیادہ یہ تھا کہ کیسے میڈیا افواہوں یا جھوٹی خبروں سے عوام میں تاثر پیدا کرتا ہے اور لوگوں کی زندگی برباد کرتا ہے۔ خصوصاً خبروں کے ساتھ سوالیہ نشان کا خوب تذکرہ کیا گیا، جس سے نہ وہ خبر رہتی ہے نہ حقیقت، لیکن اس کے باوجود اس سے مطلوبہ مقاصد حاصل کر لئے جاتے ہیں۔ جیسے
کوڈ:
Truck loaded with RDX found in Sanjay Dutt House?

مزید مزے کی بات یہ ہے کہ اس فلم نے اس پہلو کا منفی انداز میں ذکر کرنے کے باوجود شاید یہی مقصد حاصل بھی کر لیا ہے۔ یعنی فلم کی کہانی سچ ہے یا جھوٹ، لیکن سنجے دت کی بے گناہی کا خوب پرچار ہو گیا ہے اور اس کے لئے عمومی سینٹی مینٹ میں کافی بہتری آئی ہو گی۔

میرا خیال ہے کہ میڈیا سے متعلق یہ موضوع بذات خود ایک تفصیلی فلم کا متقاضی ہے۔ جیسے پی کے میں مذہبی عناصر کے بارے میں تفصیل سے کہانی تھی، اسی طرح میڈیا سے متعلق بھی ایک اچھی فلم بنائی جا سکتی ہے۔

pjimage-1528350354.jpg
بہت اچھے انداز میں فلم کا احاطہ اور تجزیہ کیا ہے۔ تقریبا ایسا ہی تھا! مزید یہ کہ اکثر کنفیوژن ہوتی رہی کہ سامنے رنبیر کپور ہے یا سنجے دت۔ دوسری بات یہ ہے کہ مجھے ایسی فلمیں یا کہانیاں اپیل کرتی ہیں جن کے کردار بلیک اینڈ وائٹ نہ ہوں بلکہ گرے ہوں، حقیقت ہوتی بھی ہونہی ہے اور پھر یہ سائیکولوجکلی بھی اپیل کرتی ہیں۔ لیکن سنجو فلم کو دیکھ کر جو تاثرات آپ نے لکھے ان کے علاوہ ایک تاثر یہ بھی آیا کہ گرے کی بجائے بلیک اینڈ وائٹ لوگ دکھائے گئے ہیں جیسے ایک دوست اتنا اچھا کہ اس سے اچھا ہونا ممکن نہیںں اور ایک اتنا برا کہ بس برا ہی برا! ابا جان بھی ایسے ہیرو کہ جیسے پیدا ہی اباجان بننے کے لیے ہوئے تھے۔ یعنی جو دکھانا چاہا ، دکھایا گیا ہے۔ نسبتا اچھی فلم ہے لیکن مجھے یہ اس کا ڈرابیک لگا۔ شاید کتھارسس کائنڈ آف تھنگ ہو اپنی زندگی میں ہی یا شاید یونہی دکھا کر سکون ملتا ہو وغیرہ۔ ضروری نہیں یہ غلط ہو لیکن یہ پورا سچ نہیں ہوسکتا، لوگ ایسے نہیں ہوا کرتے!
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
بہت اچھے انداز میں فلم کا احاطہ اور تجزیہ کیا ہے۔ تقریبا ایسا ہی تھا! مزید یہ کہ اکثر کنفیوژن ہوتی رہی کہ سامنے رنبیر کپور ہے یا سنجے دت۔ دوسری بات یہ ہے کہ مجھے ایسی فلمیں یا کہانیاں اپیل کرتی ہیں جن کے کردار بلیک اینڈ وائٹ نہ ہوں بلکہ گرے ہوں، حقیقت بھی یہی ہوتی ہے اور پھر یہ سائیکولوجکلی بھی اپیل کرتی ہے۔ لیکن سنجو فلم کو دیکھ کر جو تاثرات آپ نے لکھے ان کے علاوہ ایک تاثر یہ بھی آیا کہ گرے کی بجائے بلیک اینڈ وائٹ لوگ دکھائے گئے ہیں جیسے ایک دوست اتنا اچھا کہ اس سے اچھا ہونا ممکن نہیںن اور ایک اتنا برا کہ بس برا ہی برا! ابا جان بھی ایسے ہیرو کہ جیسے پیدا ہی اباجان بننے کے لیے ہوئے تھے۔ یعنی جو دکھانا چاہا دکھایا گیا ہے۔ نسبتا اچھی فلم ہے لیکن مجھے یہ اس کا ڈرابیک لگا۔ شاید کتھارسس کائنڈ آف تھنگ ہو اپنی زندگی میں ہی یا شاید یونہی دکھا کر سکون ملتا ہو وغیرہ۔ ضروری نہیں یہ غلط ہو لیکن یہ پورا سچ نہیں ہوسکتا، لوگ ایسے نہیں ہوا کرتے!
بہت خوب۔
گرے والی بات آپ نے بہت ہی شاندار کر دی ہے۔۔ بلکہ شاندار سے بھی کچھ درجے اوپر۔
 
محمد وارث

لائبریرین
کل سینما پہ "سنجو" بھی دیکھ لی۔
یہ سنجے دت کی زندگی پہ بنی فلم ہے اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی ڈائریکشن راجکمار ہیرانی کی ہے جس نے اس سے قبل پی کے، تھری ایڈیٹس اور منا بھائی ایم بی بی ایس جیسی کمال فلمیں بنائی ہیں۔
ایک بایوگرافی فلم ہونے کی وجہ سے سنجو میں ویسی سنسنی، ڈرامائی موڑ اور کلائمکس وغیرہ نہیں ہے جو پی کے یا تھری ایڈیٹس وغیرہ میں تھے، تاہم اس کے باوجود بھی یہ کافی بہتر فلم ہے۔
رنبیر کپور نے سنجے دت کے رول میں زبردست ایکٹنگ کی ہے، جبکہ پاریش راول نے بھی سنیل دت کے کردار کا خوب حق ادا کیا ہے۔

فلم میں میری توقعات کے برعکس سنجے دت کی زندگی سے متعلق کئی اہم پہلوؤں سے پہلوتہی کی گئی اور فقط چند واقعات کا ہی احاطہ کیا گیا ہے۔ جیسے ساجن، کھل نائیک اور واستو جیسی سپر ہٹ فلموں کا سرے سے تذکرہ ہی نہیں کیا گیا اور اس فلم سے ایسا تاثر بنا جیسے سنجے دت کی پہلی ہٹ فلم منا بھائی ایم بی بی ایس تھی۔
اسی طرح فلم میں سنجے دت سے زیادہ سنیل دت کا کردار بھی کافی حاوی رہا، جو کہ پاریش راول نے ادا کیا تھا۔
اور سب سے مزے کی بات کہ فلم کا مرکزی خیال سنجے دت کی زندگی سے زیادہ یہ تھا کہ کیسے میڈیا افواہوں یا جھوٹی خبروں سے عوام میں تاثر پیدا کرتا ہے اور لوگوں کی زندگی برباد کرتا ہے۔ خصوصاً خبروں کے ساتھ سوالیہ نشان کا خوب تذکرہ کیا گیا، جس سے نہ وہ خبر رہتی ہے نہ حقیقت، لیکن اس کے باوجود اس سے مطلوبہ مقاصد حاصل کر لئے جاتے ہیں۔ جیسے
کوڈ:
Truck loaded with RDX found in Sanjay Dutt House?

مزید مزے کی بات یہ ہے کہ اس فلم نے اس پہلو کا منفی انداز میں ذکر کرنے کے باوجود شاید یہی مقصد حاصل بھی کر لیا ہے۔ یعنی فلم کی کہانی سچ ہے یا جھوٹ، لیکن سنجے دت کی بے گناہی کا خوب پرچار ہو گیا ہے اور اس کے لئے عمومی سینٹی مینٹ میں کافی بہتری آئی ہو گی۔

میرا خیال ہے کہ میڈیا سے متعلق یہ موضوع بذات خود ایک تفصیلی فلم کا متقاضی ہے۔ جیسے پی کے میں مذہبی عناصر کے بارے میں تفصیل سے کہانی تھی، اسی طرح میڈیا سے متعلق بھی ایک اچھی فلم بنائی جا سکتی ہے۔

pjimage-1528350354.jpg
بی بی سی کا تجزیہ
"فلم سنجو میں دیانت داری کے علاوہ سب کچھ ہے۔"
 
فہیم

لائبریرین
منا بھائی پر شاید اس لیے زیادہ زور دیا گیا ہے کہ ایک تو یقینی طور پر یہ کہ وہ ہیرانی کی اپنی فلم تھی اور دوسری شاید یہ کہ اس فلم کو "کلٹ کلاسک" کا درجہ دیا جاتا ہے۔ :)
کلٹ تو یقیناؐ یہ تھی، لیکن واستو اور کھل نائیک بذاتِ خود بھی کلٹ سے کم نہیں تھیں۔ تاہم ہیرانی کی اپنی فلم والی بات یقیناؐ درست ہے۔
اس فلم میں منا بھائی کے علاوہ دیگر فلموں کا تذکرہ نہ کرنے کی بابت کچھ ہنٹ سنجو کے بارے میں وکی پیڈیا آرٹیکل میں ملتا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ فلم بناتے وقت کچھ امور کی بابت کسی قسم کی روشنی نہ ڈالنے کا پیمان کیا گیا تھا۔

منا بھائی کا تذکرہ اس لیے بھی کیا گیا کہ وہ سنیل دت اور سنجے دت کی ایک ساتھ واحد فلم تھی۔
اور اس کے آخری سین، جس میں دونوں گلے لگتے ہیں اس کا بہت اچھے انداز میں استعمال کیا گیا۔
 
فہیم

لائبریرین
کل میں انڈین مووی "چائنا گیٹ" کا ہالی وڈ ریمیک دیکھا۔
پھر جب چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ یہ فلم تو 1960 میں پہلے بھی بن چکی تھی۔

اب بتائیں وہ کونسی مووی ہوسکتی ہے :)
 
محمد وارث

لائبریرین
کل میں انڈین مووی "چائنا گیٹ" کا ہالی وڈ ریمیک دیکھا۔
پھر جب چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ یہ فلم تو 1960 میں پہلے بھی بن چکی تھی۔

اب بتائیں وہ کونسی مووی ہوسکتی ہے :)
میں آپ کا سوال صحیح طور پر سمجھ تو نہیں سکا، لیکن ساٹھ کی دہائی، اور انڈین مووی سے میرے ذہن میں سب سے پہلے 1962ء میں بننے والی شمی کپور کی فلم "چائنا ٹاؤن" آئی۔ یہ فلم مجھے کچھ خاص پسند نہیں لیکن اس کا ایک گانا "بار بار دیکھو، ہزار بار دیکھو" تو مجھے ازلوں سے پسند ہے، اپنے میوزک کی وجہ سے۔ :)

فہیم

لائبریرین
میں آپ کا سوال صحیح طور پر سمجھ تو نہیں سکا، لیکن ساٹھ کی دہائی، اور انڈین مووی سے میرے ذہن میں سب سے پہلے 1962ء میں بننے والی شمی کپور کی فلم "چائنا گیٹ" آئی۔ یہ فلم مجھے کچھ خاص پسند نہیں لیکن اس کا ایک گانا "بار بار دیکھو، ہزار بار دیکھو" تو مجھے ازلوں سے پسند ہے، اپنے میوزک کی وجہ سے۔ :)

لکھنے میں تھوڑی کمی رہ گئی تبھی بات پوری طرح واضح نہیں ہو پائی میری :)

میں نے مووی دیکھی تھی یہ۔
magnificent7.jpg

یہ مووی دیکھ کر لگا جیسے انڈین مووی "چائنا گیٹ" کی کاپی ہے۔ جو 1999 میں آئی تھی۔ اس میں اوم پوری، نصیر الدین شاہ، ڈینی اور امریش پوری وغیرہ ہیں۔ اور میری پسندیدہ فلم ہے وہ :)

لیکن ہالی وڈ، انڈین مووی کاپی کرے یہ بات کچھ ہضم نہیں ہورہی تھی۔ تو نیٹ پر دیکھا تو معلوم ہوا کہ ایک مووی 1960 میں بھی اس نام سے بن چکی ہے تو جاکر دل کر سکون آیا :)

magnificent-seven-poster.jpg
 
فہد اشرف

محفلین
میں آپ کا سوال صحیح طور پر سمجھ تو نہیں سکا، لیکن ساٹھ کی دہائی، اور انڈین مووی سے میرے ذہن میں سب سے پہلے 1962ء میں بننے والی شمی کپور کی فلم "چائنا ٹاؤن" آئی۔ یہ فلم مجھے کچھ خاص پسند نہیں لیکن اس کا ایک گانا "بار بار دیکھو، ہزار بار دیکھو" تو مجھے ازلوں سے پسند ہے، اپنے میوزک کی وجہ سے۔ :)

چلئے کوئی تو ملا جس میں یہ پوچھ سکتا ہوں کہ ”ٹالے ہو“ کا کیا مطلب ہے۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
The_Incredibles_2.jpg

Incredibles 2۔ دلچسپ فلم ہے؛ الاسٹی‌گرل کے ایڈونچرز اور جیک‌جیک کی پاورز مزیدار لگیں۔

Incredibles 2 سے پہلے ایک مختصر فلم، Bao، بھی دکھائی گئی۔ اس کے بارے میں کچھ بھی کہنا اسے سپائل کرنے کے مترادف ہو گا، سو یہی کہوں گا کہ پسند آئی۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
Ant-Man_and_the_Wasp_poster.jpg

مارول سنیمیٹک یونیورس میں Avengers: Infinity War جیسی بھاری بھرکم فلم کے بعد Ant-Man and the Wasp جیسی ہلکی پھلکی فلم ہی آنی چاہیے تھی۔ کریڈِٹس کے درمیان اور بعد میں آنے والے سِینز بھی کمال کے تھے۔
 
زیک

مسافر

آخر دیکھ ہی لی۔ اچھی لائٹ مووی ہے۔ مارول کو فلمیں بنانا اچھا آ گیا ہے
 
Top