آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

عمر سیف

محفلین
The Conjuring - 2013
http://www.imdb.com/title/tt1457767/
dt.jpg
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
کچھ دن کیپٹن فلپس دیکھی ہے۔ یہ مووی حقیقی واقعات پر مبنی ہے جس میں صومالی بحری قزاق امریکن بحری جہاز ”مرسک ایلاباما“ کو یر غمال بنا لیتے ہیں۔ اور جہاز کے کپتان ”کیپٹن فلپس“ اس ساری صورتحال سے کیسے نپٹتے ہیں۔ اس فلم میں کیپٹن فلپس کا کردار ”ٹام ہینکس “ نے نبھایا ہے۔ فلم میں ٹام ہینکس کی اداکاری ہمیشہ کی طرح بہت خوب تھی۔ خاص کر فلم کے اختتامی لمحات میں ایکٹنگ بہت ہی رئیلسٹک ہے۔
Captain%2BPhillips%2BPoster.jpg
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
gone baby gone دیکھی۔ سال 2007 کی مووی ہے۔بین ایفلیک نے ڈائریکٹ کی ہے۔ مرکزی کردار ”کیسی ایفلیک“ نے نبھایا ہے جو کہ ”بین ایفلیک “ کے چھوٹے بھائی اور ایک ٹیلنٹڈ ایکٹر ہیں۔ دیگر کاسٹ میں بڑا نام ”مورگن فری مین “ کا ہے اور ”ایڈ ہیرس“ بھی جلوگر ہیں۔ فلم کی کہانی ایک بچی کے اغوا کے گرد گھومتی ہے۔ معاشرے کی اعلیٰ اورسسٹیمیٹک سوچوں کے درمیان سرد جنگ چلتی ہے۔ لیکن جیت سسٹم کی ہوتی ہے ۔
gbg_poster_final.jpg
 
عمر سیف

محفلین
کچھ دن کیپٹن فلپس دیکھی ہے۔ یہ مووی حقیقی واقعات پر مبنی ہے جس میں صومالی بحری قزاق امریکن بحری جہاز ”مرسک ایلاباما“ کو یر غمال بنا لیتے ہیں۔ اور جہاز کے کپتان ”کیپٹن فلپس“ اس ساری صورتحال سے کیسے نپٹتے ہیں۔ اس فلم میں کیپٹن فلپس کا کردار ”ٹام ہینکس “ نے نبھایا ہے۔ فلم میں ٹام ہینکس کی اداکاری ہمیشہ کی طرح بہت خوب تھی۔ خاص کر فلم کے اختتامی لمحات میں ایکٹنگ بہت ہی رئیلسٹک ہے۔
Captain%2BPhillips%2BPoster.jpg

یہ تو میں نے بھی پرسوں دیکھی ۔۔۔
دےجاؤ بھی دیکھی ۔۔
ڈسکنیکٹ دیکھی
ناؤ یو کین سی می دیکھی ۔۔
 
طالوت

محفلین
میرے پسندیدہ موضوعات میں سے ایک موضوع یعنی انسانوں کی تجارت اور غلامی ۔ امریکہ میں سیاہ فام افریقی غلاموں کی غلامی سے متعلق ایک سچی داستان اور اسے بطور "وڈیو تاریخ" کے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔ غلامانہ اور حاکمانہ ذہن کو محض مناظر میں ہی بہت خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔
MV5BMjExMTEzODkyN15BMl5BanBnXkFtZTcwNTU4NTc4OQ@@._V1_SX640_SY720_.jpg

میں اب تک یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ ایک انسان کسی دوسرے اپنے ہی جیسے انسان کو غلام کیسے بنا سکتا ہے اور اس سے زیادہ حیرت اس بات پر ہوتی ہے کہ اس تجارت اور ہمارے عہد میں محض ایک صدی سے کچھ زیادہ کا ہی فاصلہ ہے۔ خیر بہت عمدہ فلم ہے ، جلد رو دینے والے فلم بین ٹشو کا ڈبہ یا رومال ساتھ لے کر بیٹھیں۔
 
Top