(CHRONICLE (2012
3 دوستوں کی کہانی جن میں سے دو آپس میں کزن ہوتے ہیں۔ ایک کو ویڈیوز بنانے کا بہت شوق ہوتا ہے۔ ہر وقت اپنا نیا کیمرہ لیےہر لمحہ ہر موقع کی ویڈیو بناتا ہے، ایسے میں ایک دوست کو پارٹی کے بعد ساتھ گھنے درختوں کے بیچ ایک پراسرار سا گڑھا دِکھتا ہے۔ اور وہ باقی دونوں دوستوں کو بھی بلاتا ہے تینوں اس گھڑے میں اترتے ہیں تو وہاں کچھ عجیب ہی سپارکنگ کرسٹلز کا معاملہ نظر آتا ہے ایسے میں ایک دھماکے ہوتا ہے اور جب ان کو ہوش آتا ہے تو وہ باہر پڑے ہوتے ہیں اور گھڑا بھر چکا ہوتا ہے۔ کچھ عرصے میں ان پر کھلا کہ وہ کچھ خاص قوتوں کے مالک بن چکے ہیں۔ یوں لگا زندگی نے ایک نیا موڑ لیا ہو جیسے ہر خواہش بس میں ہو گئی تھی جیسے۔ پھر انہوں نے ایک حادثہ کے بعد کچھ قوانین طے کیے قوتوں کے استعمال کےاور پھر وہ قوتیں بنی روگ ۔ ۔ ۔
دو بارہ ڈاؤن لوڈ کر کے دیکھی کیوں کہ پہلی بار بھی بہت اچھی لگی، کسی دن پھر دیکھوں گا۔