آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

خوشی

محفلین
میں نے بھولے سے اگر کچھ دیکھ ہی لیا تو اس کا لنک مانگنا شروع ہو گئے مجھ سے زیادہ فلمیں تو باقی سبے نے دیکھی ھیں :) ان اب سے کیوں نہیں مانگا:tv:
 

وجی

لائبریرین
بی بی باقیوں نے جس کا ذکر کیا ہے وہ یا تو سنے ہوئے نام ہیں یا پھر کچھ نے لنک بھی دیئے ہیں
ویسے خیر ہے
 

وجی

لائبریرین
K2 کے ٹو
6/10
دو دوستوں کی کہانی جو پہاڑیاں سر کرنے کے شوکین ہوتے ہیں اور ایک گروپ سے ملتے ہیں جو کے ٹو سر کرنے کی تیاریاں کر رہی ہوتی ہے اور ایک حادثے میں انکے دو ساتھی مرجاتے ہیں تو وہ انکو اپنے ساتھ لے جاتے ہیں
اس فلم میں جمال شاہ نے بھی کام کیا ہے  
 

رانا

محفلین
خاکسار نے آخری فلم 2012 دیکھی تھی۔ کیا بات ہے اس کی۔ یہ فلم دیکھنے سے پتہ چلا کہ گورے ہم سے کتنا آگے ہیں۔ پورے کا پورا شہر تباہ ہوچکا ہے تمام نیٹ ورکس کی ایسی تیسی ہوچکی ہے لیکن بندے کا موبائیل چل رہا ہے مجال ہے جو ذرا بھی سگنلز میں فرق آیا ہو۔ کمال کی سروس ہے بھئی۔ اور یہ تو سنتے آئے تھے کہ وہاں ہر شخص ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتا ہے لیکن یہ حیرتناک حقیقت تو فلم دیکھ کر معلوم ہوئی کہ انسان تو انسان وہاں تو پل اور سڑکیں بھی ٹریفک قوانین کی پابندی کرتی ہیں۔ ہیرو کار بھگائے جا رہا ہے اس کے پیچھے پوری سڑک زلزلے سے تباہ ہوتی ہوئی آرہی ہے لیکن مجال ہے جو اس تیزی سے تباہ ہوتی ہوئی سڑک نے ہیرو کی کار کو اوورٹیک کرنے کی جسارت کی ہو۔ تباہ ہوتی سڑک بھاگتی کار سے ایک قدم پیچھے ہی رہی۔ کیا فرمابردار قسم کی سڑک تھی۔ سچ پوچھیں تو ہیرو کی کوئی بہادری نہیں یہ تو اس سڑک کا قوانین کی پاسداری کا جذبہ تھا کہ ہیرو صاحب اپنی جان بچا کر ائیر پورٹ تک پہنچ گئے آگے ائیر پورٹ کے رن وے نے بھی ایسی ہی فرمابرداری کا مظاہرہ کیا اور جب تک ہیرو کے جہاز صاحب نے اپنے ٹائیر اٹھا نہیں لئے رن وے نے چوں بھی نہیں کی یہ الگ بات اس کے اڑتے ہی دھاڑیں مار مار کر جدائی کا غم ہلکا کیا۔ بہرحال غضب کی فلم تھی۔
 

وجی

لائبریرین
گرین زون Green Zone
7/10
green-zone-movie.jpg


فلم عراق پر ہے کچھ حقیقت پر مبنی ہے مگر سی آئی اے کا کردار اچھا دیکھانےکی کوشش کی گئی ہے
فلم کے مین رول میں Matt Damon ہیں جو کہ اس فوجی ٹیم کا کپتان ہیں جس کا کام Weapons of Mass Destruction دھونڈنے کا ہے
مگر جب بھی وہ کسی بھی بتائی گئی جگہ پر جاتے ہیں تو انکو کچھ نہیں ملتا جس پر وہ اپنی انٹلیجنس ایجنسی کی رپوٹ پر سوال اٹھاتے ہیں
اور انہیں کچھ گڑبڑ نظر آتی ہے
 

طالوت

محفلین
Cell 211 دیکھی ہے ۔ اسپین کی جیل اور اس جیل میں ایک پولسیئے کی جھوٹ موٹ کا قیدی بن کر داخل ہونے کے بعد کی کہانی ۔ اصل فلم ہسپانوی زبان میں ہے ، مگر انگریزی سب ٹائٹلز بھی مل جاتے ہیں۔
وسلام
 

مجاز

محفلین
Knight and Day دیکھی ہے۔۔۔فلم کی کہانی زیادہ دلچسپ نہیں لیکن اچھی مووی ہے ٹائم پاس کے لئے:tongueout:
 

راج

محفلین
بہت ہی گھٹیا فلم دیکھی
i hate love sotries
چھٹی کا سارا مزاح خراب ہو گیا فلم دیکھ کر-
اس سے پہلے kites دیکھی تھی اور اب یہ دونوں فلموں نے دماغ کے سارے تار ہلا دیئے-
 

شہزاد وحید

محفلین
کائٹس تو میں نے نہیں دیکھی نا دیکھوں گا، لیکن I Hate Luv Storys دیکھوں گا اچھا پرنٹ آنے پر کیوں کہ اس میں سونم کپور موجود ہے جس کی بہتر اداکاری مجھے پسند ہے لیکن عمران خان کی Kidnap اور Luck جیسی بکواس فلموں کے بعد دل کرتا ہے یہ والی بھی نا ہی دیکھوں کیونکہ سونم کی ابھے دیول کے ساتھ فلم آ ہی رہی ہے اس میں دیکھ لیں گے اسے۔

ابھی فی الحال میں نے Vegas Vacation دیکھی ہے۔ بہت ہی مزے کی فلم ہے۔ اصل میں یہ ایک کامیڈی sequel موویز کی آخری مووی ہے۔ پہلی مووی کا نام Vacation دوسری کا نام European Vacationتیسری کا نام Christmas Vacation اور چوتھی کا نام Vegas Vacation۔ ان میں سب سے زیادہ مزے کی پہلی اور پھر تیسری اور پھر چوتھی ہے۔ دوسری فلم کچھ خاص مزے کی نہیں ہے۔ یہ ایک فیملی کی سٹوری ہے جو کہیں نا کہیں چھٹیاں منانے جاتے رہتے ہے اور پھر جو ہوتا ہے دیکھ کر ہستے ہستے برا حال ہو جاتا ہے۔ سب کو یہ موویز دیکھنی چاہیے۔ آج کل اتنی عمدہ کامیڈیز نہیں بنتی۔
 

جٹ صاحب

محفلین
آخری فلم undisputed 3 دیکھی ہے کمال کی فلم ہے۔ undisputed کی کہانی جیل کے قیدیوں پر مبنی ہے جس جیل کے فائٹر قیدیوں کے مابین مقابلہ کروایا جاتا ہے۔ اگر کوئی حضرت یہ فلم دیکھنا چاہے تو اس کے لئے مفت مشورہ ہےکہ اس کا دوسرا اور تیسرا پارٹ دیکھے۔ پہلا پارٹ ایک قسم کا تجربہ تھا اور اتنا خاص بھی نہیں، نا ہی پہلے پارٹ کا باقیوں سے کوئی لنک ہے۔ البتہ دوسرے اور تیسرا پارٹ آپس میں بہن بھائی ہیں۔;)


 

طالوت

محفلین
واقعی اولین درجے کی گھٹیا فلم ہے!
بھارتی فلموں کو تجرباتی طور پر دیکھنا ہر گز عقلمندی نہیں کہ زبان آسانی سے سمجھ آتی ہے اسلئے بندہ نا چاہنے کے باوجود ہی دیکھ ڈالتا ہے۔
آخری فلم undisputed 3 دیکھی ہے کمال کی فلم ہے۔ undisputed کی کہانی جیل کے قیدیوں پر مبنی ہے جس جیل کے فائٹر قیدیوں کے مابین مقابلہ کروایا جاتا ہے۔ اگر کوئی حضرت یہ فلم دیکھنا چاہے تو اس کے لئے مفت مشورہ ہےکہ اس کا دوسرا اور تیسرا پارٹ دیکھے۔ پہلا پارٹ ایک قسم کا تجربہ تھا اور اتنا خاص بھی نہیں، نا ہی پہلے پارٹ کا باقیوں سے کوئی لنک ہے۔ البتہ دوسرے اور تیسرا پارٹ آپس میں بہن بھائی ہیں۔;)


میں نے تو تینوں کا پیکج ڈاؤنلوڈ کیا ہے ۔

کل HUNGER دیکھی تھی نہایت عمدہ فلم ہے ۔ 33 مختلف ایوارڈ جیتنے کے علاوہ 16 دیگر ایوارڈز میں نامزد بھی ہوئی ہے ۔ آئرش بابی سینڈ کی جیل میں بھوک ہڑتال پر مبنی فلم ہے ۔ مگر اس میں آئرش ربپلکنز کے ساتھ جو وحشیانہ سلوک جیلوں روا رکھا گیا اسے بڑی عمدگی سے فلمایا گیا ہے ۔ دیکھنے کے لائق فلم ہے ۔

hunger_ver2.jpg


وسلام
 

شہزاد وحید

محفلین
ارے دیکھی ہے بلکل سر دیکھی ہے۔ میں تو آج کل بننے والی زیادہ تر Teen Comedies اور لچر کامیڈی فلموں کی بات کر رہا ہوں۔ حقیقی مزاح سے بھرپور کامیڈیز بہت کم دیکھنے کو ملتی ہیں اب۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top