آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

وجی

لائبریرین
آپ نے شاید فلم غور سے نہیں دیکھی
یہ فلم میں کراٹے کی بجائے کنگ فو کے بارے میں تھی
 

جٹ صاحب

محفلین
کائٹس دیکھی ہے اچھی فلم ہے۔ ہالی ووڈ موویز کی کاپی کرنے کی اچھی کوشش کی گئی ہے۔
 

راج

محفلین
کل A-Team دیکھی دل خوش ہو گیا اور افسوس بھی ہوا کہ یہ فلم میں سنیما میں نہیں دیکھ سکا-
 

راج

محفلین
میں نے بھی کائٹس دیکھی تھی دل تڑپ اٹھا کہ اتنے بڑے بجٹ کی واہیات فلم کیوں بنا دی فورا نیٹ سے "ایک دوجے کے لئے " ڈاونلوڈ کی ، پھر اسے دیکھنے کے بعد سکون ہوا ، اس ٹاپک پر شائد اس سے اچھی فلم نہیں بن سکتی تھی جو تقریبا پچیس تیس سال پہلے بن گئی-
 

طالوت

محفلین
My Sister's Keeper
کینسر کی ایک مریضہ اور اس کے خاندان کی کہانی ، جس میں اس کی چھوٹی بہن اسے بچانے کے لئے بہت چھوٹی عمر سے ڈونر بنتی ہے ۔ بعد ازاں ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ فلم دیکھئے !
وہ خواتین و حضرات جنھیں رونے دھونے کا شوق ہو ان کے لئے یہ فلم 100 “سوپ ڈراموں“ کا عرق ثابت ہو گی انشاء اللہ ۔
وسلام
 

شہزاد وحید

محفلین
آج Robert De Niro کی دو فلمیں Everybody's Fine اور Heat دیکھی۔ پہلی والی تو ایک فیملی فلم ہے اور بہت ہی زبردست طریقے سے کہانی کو فلمایا گیا ہے اور دوسری والی اپنے دور کی شاندار گن فایئٹ فلم ہے۔
ایک anime فلم The Girl Who Leapt Through Time بھی دیکھی۔ اس کی سٹوری بھی انوکھی ہے اور مزے کی فلم ہے یہ بھی۔
 

شہزاد وحید

محفلین
آخری فلم undisputed 3 دیکھی ہے کمال کی فلم ہے۔ undisputed کی کہانی جیل کے قیدیوں پر مبنی ہے جس جیل کے فائٹر قیدیوں کے مابین مقابلہ کروایا جاتا ہے۔ اگر کوئی حضرت یہ فلم دیکھنا چاہے تو اس کے لئے مفت مشورہ ہےکہ اس کا دوسرا اور تیسرا پارٹ دیکھے۔ پہلا پارٹ ایک قسم کا تجربہ تھا اور اتنا خاص بھی نہیں، نا ہی پہلے پارٹ کا باقیوں سے کوئی لنک ہے۔ البتہ دوسرے اور تیسرا پارٹ آپس میں بہن بھائی ہیں۔;)



میں نے دوسرا اور تیسرا پارٹ دیکھ لیا ہیں۔ واقعی بہت زبردست فلمیں ہیں، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ imdb کی ریٹنگز ہر بار درست نہیں ہوتی۔:) اور آج انجلینا جولی کی salt کا R5 پرنٹ آ گیا ہے آڈیو بھی بہت اچھی کوالٹی کی ہے اس لئیے ڈاؤنلوڈ کر لی ہے۔ رات کو دیکھوں گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top