آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تعبیر

محفلین
شہزاد تھینک یو ویری ویریییییییییی مچھ
میں نے آپ کی بتائی ہوئی تینوں ہندی موویز دیکھ لیں
مزا آیا خاص کر pkpn (پورا نام نہیں لکھ رہی سمجھ جائیے گا )نئے اداکاروں کی موویز کم ہی دیکھتی ہوں لیکن یہ مووی دیکھ کر بہت انجوائے کیا اور بہت ہنسی آئی
اور ہمدردی بھی ہوئی چارو کو تو دل کر رہا تھا کہ ایک جھانپڑ رسید کروں ویسے مجھے عینک والے لڑکے کا کردار اور اداکاری اچھی لگی
اب جلدی سے نئی لسٹ بھیجیں ڈاؤنلوڈ لنکس کے ساتھ پلیز

حسیب بچے آپ کی بتائی ہوئی موویز کی ابھی تک باری نہیں آئی کہ مجھے شہزاد کی بتائی ہوئی موویز دیکھنے میں بھی ہفتوں لگے :)ایک بار پھر شکریہ
پہلے کونسی والی دیکھوں ویسے؟؟؟
 
جو مرضی دیکھ لیں کیونکہ یہ تو دیکھنے سے ہی پتہ چلے گا آپکو
 
شہزاد وحید

محفلین
بہت زیادہ ڈراؤنی کا تو پتہ نہیں لیکن آجکل یہ اچھی فلم ہے The Woman in Black
ویسے مجھے بھی کوئی خوفناک خطرناک فلم دیکھنے کا شوق ہے جسے دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہو جائیں اور مجھے اپنی ہی پرچھائی سے ڈر لگے

لو جی قسم سے یہ کیسا شوق ہے؟؟ میں نے آج تک ایک ہی ہارر فلم دیکھی ہے اور وہ یہ ایول ڈیڈ ٹو۔ میرے سے نہیں دیکھی جاتی ہارر فلم۔ وہ ایک دم سے بکواس شکل والی خونی بلا سامنے آ جاتی ہے نہ اس سے میری بڑی جان جاتی ہے۔ ویسے اگر آپ میں ہمت ہے تو SAW تھری، فور، فائیو، سکس یا سیون میں سے کوئی بھی فلم دیکھ کے دکھانا اور سارے سین دیکھنے ہیں۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ کیا بنتا ہے آپ کا۔
 
شہزاد وحید

محفلین
شہزاد تھینک یو ویری ویرییی ییی ییی ی مچھ
میں نے آپ کی بتائی ہوئی تینوں ہندی موویز دیکھ لیں
مزا آیا خاص کر pkpn (پورا نام نہیں لکھ رہی سمجھ جائیے گا )نئے اداکاروں کی موویز کم ہی دیکھتی ہوں لیکن یہ مووی دیکھ کر بہت انجوائے کیا اور بہت ہنسی آئی
اور ہمدردی بھی ہوئی چارو کو تو دل کر رہا تھا کہ ایک جھانپڑ رسید کروں ویسے مجھے عینک والے لڑکے کا کردار اور اداکاری اچھی لگی
اب جلدی سے نئی لسٹ بھیجیں ڈاؤنلوڈ لنکس کے ساتھ پلیز

حسیب بچے آپ کی بتائی ہوئی موویز کی ابھی تک باری نہیں آئی کہ مجھے شہزاد کی بتائی ہوئی موویز دیکھنے میں بھی ہفتوں لگے :)ایک بار پھر شکریہ
پہلے کونسی والی دیکھوں ویسے؟؟؟

اوہ اتنے زیادہ تھینک یوز :)
ہاہاہا لڑکے بیچارے ہوتے ہی اتنے معصوم، اتنے شریف، اتنے نیک اب وہ کیا کریں۔ :cool3:
اصل میں اچھی انڈین فلمیں آتی ہی بہت کم ہیں، ان کی لسٹ کیا بنائی جائے۔ سال میں دو تین تو اچھی فلمیں آتی ہیں۔
ویسے آپ نئی انڈین لسٹ کےطور پر یہ فلمیں دیکھ سکتی ہیں اگر نہیں دیکھی تو۔
شیطان
دہلی بیلی
Heaven on Earth
 
تعبیر

محفلین
لو جی قسم سے یہ کیسا شوق ہے؟؟ میں نے آج تک ایک ہی ہارر فلم دیکھی ہے اور وہ یہ ایول ڈیڈ ٹو۔ میرے سے نہیں دیکھی جاتی ہارر فلم۔ وہ ایک دم سے بکواس شکل والی خونی بلا سامنے آ جاتی ہے نہ اس سے میری بڑی جان جاتی ہے۔ ویسے اگر آپ میں ہمت ہے تو SAW تھری، فور، فائیو، سکس یا سیون میں سے کوئی بھی فلم دیکھ کے دکھانا اور سارے سین دیکھنے ہیں۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ کیا بنتا ہے آپ کا۔

ایول ڈیڈ میں تو کوئی ہارر نہیں تھا فضول بکواس شکلیں دیکھ کر تو ہنسی آتی ہے بس ڈر تو نہیں لگتا بالکل بھی۔اوکے باس دیکھ کر ضرور بتاؤنگی کہ کیسا رہا۔
ویسے ایسی موویز سنیما میں دیکھ کر ڈر لگتا ہے کیونکہ ایک دم سے آواز تیز کر دیتے ہیں اور بہت سارے افیکٹس اور ماحول کی وجہ سے مزا آتا ہے۔
حال ہی میں مجھے صحیح سے ڈر لگا تھا ایک اسٹوری پڑھتے ہوئےجو کہ تھوڑی ڈراؤنی تھی ، پاکستان میں تھی جب اور اچانک لائٹ چلی گئی اسی وقت جب میں وہ سین پڑھ رہی تھی اور کمرے میں میں بالکل اکیلی اور ای سی کی وجہ سے دروازہ بند مت پوچھو کیا حال ہوا میں نے دوڑ تو لگا دی لیکن گھپ اندھیرے میں مجھے دروازے کا ہینڈل ہی نہیں مل رہا تھا کہ باہر نکلوں اور کمرہ اوپر جبکہ باقی سب نیچے تھے اففف وہ بڑا زبردست سین تھا :ROFLMAO:
 
عثمان

ایول ڈیڈ بچپن میں دیکھتیں تو ضرور ڈر لگتا۔
ویسے آپ کو کس قسم کی ہارر پسند ہے۔ اگر سب جینر کی وضاحت ہو تو پتا چلے۔
ویسے The Ring اور Drag me to hell دیکھیے۔
 
تعبیر

محفلین
اوہ اتنے زیادہ تھینک یوز :)
ہاہاہا لڑکے بیچارے ہوتے ہی اتنے معصوم، اتنے شریف، اتنے نیک اب وہ کیا کریں۔ :cool3:
اصل میں اچھی انڈین فلمیں آتی ہی بہت کم ہیں، ان کی لسٹ کیا بنائی جائے۔ سال میں دو تین تو اچھی فلمیں آتی ہیں۔
ویسے آپ نئی انڈین لسٹ کےطور پر یہ فلمیں دیکھ سکتی ہیں اگر نہیں دیکھی تو۔
شیطان
دہلی بیلی
Heaven on Earth

اس سے بھی زیادہ تھینک یو بنتے ہیں کہ اگر آپ نا بتاتے تو میں نے خود سے کہاں دیکھنی تھی یوں اچھی انٹرٹینمنٹ سے محروم رہ جاتی۔
میں نے اپنی ایک دوست کو بھی یہ فلم بتائی اور اس نے مجھ سے صبح پوچھا کہ مجھے اس میں کیا اچھا لگا جو میں نے اسے دیکھنے کا مشورہ دیا :oops:
دل چاہتا ہے،زندگی نا ملے گی دوبارہ،دل تو بچہ ہے اور یہ مووی تقریباً سب ایک جیسی ہیں
کم کہاں آتی ہیں ایک ساتھ اتنی ساری موویز بناتے ہیں کہ سمجھ نہیں آتی کہ کیا دیکھا جائے اور کیا نہیں ہاں یہ ٹھیک کہا کہ بہت کم اچھی موویز ہوتی ہیں
کیسے عجیب عجیب نام ہیں میں نے ڈیلی بیلی دیکھی ہوئی ہے باقی نہیں دیکھیں ہیون آن ارتھ تو پرانی ہے اسے کلک کرنے سے پتہ لگا
اور ہاں لنکس کے لیے وڈا سارا شکریہ :)
 
تعبیر

محفلین
ایول ڈیڈ بچپن میں دیکھتیں تو ضرور ڈر لگتا۔
ویسے آپ کو کس قسم کی ہارر پسند ہے۔ اگر سب جینر کی وضاحت ہو تو پتا چلے۔
ویسے The Ring اور Drag me to hell دیکھیے۔

ہاررر کی ایک ہی قسم جس سے ڈر لگے بس :)
وضاحت نہیں ہورہی پھر بھی کوشش کرتی ہوں
فضول ایول آتما چمٹنے والی نا ہو اور نا ہی فنی ڈراؤنے میک اپ والی اور نا وہ جس میں درخت کی شاخیں آپ سے چمٹ جائیں اور الٹی جیسا گند کسی میں سے نکل رہا ہو۔یک یہ تو دل خراب کرتا ہے ڈراتا تھوڑی ہے
بہت بہت شکریہ چلیں یہ بھی لسٹ میں انکلوڈ ہو گئیں
 
چلئے ایک بات تو پتا چلی کہ آپ کو Supernatural Horror نہیں پسند۔ پھر تو آپ Drag me to hell فلم نہ دیکھیں۔ The Ring بھی کچھ اس زمرے میں آتی ہے۔
مجھے ذاتی طور پر زیادہ قتل و غارت اور جسمانی تشدد والی فلمیں نہیں پسند۔ خاص طور پر Slasher فلمیں۔ The Saw فلم سیریز تو کبھی نہیں دیکھ سکتا۔
اچھا تین فلموں کے نام دے رہا ہوں۔ یہ ٹرائی کیجیے۔ان میں ایسا کچھ نہیں جس کا آپ نے تذکرہ کیا ہے۔ :)
The Shining
The Sixth Sense
Orphan
 
چھوڑیں ہارر کو نِری بکواس ہوتی ہے اور فلم کا کوئی مقصد نہیں ہوتا۔
آپ اپنی پسندیدہ ایکشن اور کامیڈی فلموں کے نام بتائیں:notworthy:
 
مزے کی بات ہے کہ آج سے دو سال قبل جب میں نے فلمیں دیکھنی شروع کیں تو پہلے پہل ہارر فلمیں خوب دیکھتا تھا اور انجوائے بھی کرتا تھا لیکن اب تھوڑا سا بڑا ہوا ہوں تو ھارر فلموں سے ویسے ڈر لگنے لگا ہے۔جو ہارر فلمیں میں نے دیکھی ہیں ان میں قابلِ ذکر درج ہیں۔
The Hills Have Eyes 1,2

Death Proof
Final Destination 1,2,3,4,5
Apocalypto

Jennifer's Body
Paranormal Activity 3 ابھی کل ہی دیکھی ہے

A Perfect Getaway
Wrong Turn
Wrong Turn 2: Dead End
Wrong Turn 3: Left for Dead
Vacancy
The Fourth Kind
Resident Evil1,2,3,4
Underworld: Awakening etc
فی الحال تو یہی یاد آئی ہیں حالانکہ دیکھی تو بہت زیادہ تھیںhttp://www.imdb.com/title/tt1496025/
http://www.imdb.com/title/tt1496025/
 
عثمان

محفلین
چھوڑیں ہارر کو نِری بکواس ہوتی ہے اور فلم کا کوئی مقصد نہیں ہوتا۔
آپ اپنی پسندیدہ ایکشن اور کامیڈی فلموں کے نام بتائیں:notworthy:
فلم کا مقصد تو محض لطف اٹھانا ہے۔ اگر ہارر لطف دیتی ہے تو یہ بھی خوب ہے۔ :)

میری پسندید فلمیں ۔۔۔۔ ہممم ۔۔۔ فہرست طویل ہوسکتی ہے۔ لیکن چند ایک کا تذکرہ بالخصوص کروں گا۔
Schindler's List
No Country for Old Man
Brave Heart
The Bourne Film Series

اور کئی دوسری ۔۔ :)
 
فلم کا مقصد تو محض لطف اٹھانا ہے۔ اگر ہارر لطف دیتی ہے تو یہ بھی خوب ہے۔ :)

میری پسندید فلمیں ۔۔۔ ۔ ہممم ۔۔۔ فہرست طویل ہوسکتی ہے۔ لیکن چند ایک کا تذکرہ بالخصوص کروں گا۔
Schindler's List
No Country for Old Man
Brave Heart
The Bourne Film Series

اور کئی دوسری ۔۔ :)
ان میں Brave Heart میری پسندیدہ ترین فلم ہے۔باقی بھی مجھے پسند ہیں
اور میں نے یہ تمام فلمیں دیکھی ہوئی ہیں
لگتا ہے میری اور آپکی پسند ملتی ہے۔
 
شاباش عثمان بھائی فلمیں بتانا شروع کر دیں جب کوئی ایسی آئے گی جو میں نہ نہیں دیکھی ہو گی تو میں آپکو بتا دوں گا۔میرا خیال ہے آپ کامیڈی فلموں کا بتائیں
 
کامیڈی فلموں میں جو پچھلے کچھ عرصہ میں دیکھیں اور یاد رہ گئیں وہ یہ ہیں :
Yes Man
Knocked Up
The American President
There's Something about Mary
Meet the Parents
Juno
Ratatouille
The Proposal
اور
Back to The Future Series
 
میرے خیال میں Meet the Parents
اور Back to The Future Seriesمیں نے نہیں دیکھیں
یہ Back to The Future Series کیسی سیریز ہے؟ میں نے IMDB پر دیکھا تھا یہ بہت پرانی ہے اس لیے دیکھنے کو دل نہیں کیا
 
Back To The Future سلسلے کی تین فلمیں ہیں۔ اور یہ تمام اسی کی دہائی کی ہیں۔ بچپن میں انگریزی کی سمجھ نہ ہونے کی وجہ سے میں نے کبھی توجہ نہ دی۔ تاہم کچھ عرصہ پہلے انٹرنیٹ پر مل گئی تو بچپن کی یاد تازہ کرنے دیکھنے بیٹھ گیا۔
بس کیا بتاؤں ۔۔۔ غضب کی کامیڈی ہے۔ میں عموماً جب کوئی فلم دیکھ لوں تو دوبارہ دیکھنا نہیں چاہتا ۔ بھلے کتنی ہی اچھی ہو۔ لیکن یہ فلم سیریز تو بار بار دیکھنا چاہوں گا۔

اور ہاں محض پرانے ہونے کی وجہ سے فلمیں مسترد نہ کرو۔ بعض پرانی فلمیں بڑی بہترین ہوتی ہیں۔ پرانی فلموں میں میری دو پسندیدہ فلمیں :
Rear Window
اور
12 Angry Men
قابل ذکر ہیں

اس میں دوسری فلم تو بہت انوکھی ہے۔ ایک کمرے میں بنائی گئی ہے جس میں جیوری کے بارہ آدمی بیٹھے باتیں کر رہے ہیں۔ اس فلم کا ریویو میں نے اپنے بلاگ پر بھی لکھا تھا۔ یہ رہا میری اس تحریر کا لنک۔
 
بہت بہت شکریہ میں دیکھ کر بتاؤں گا
 
the-golden-compass.jpg

The Golden Compass ایک بچوں کے ناول پر مبنی فلم ہے۔اس فلم میں مشہور اداکارہ نکول کڈمین اور اداکار ڈینئل کریگ نے اداکاری کے جلوے دکھائے ہیں۔ایک بہت ہی خوبصورت مہنگے بجٹ کی فلم ہے اور دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔اس کا بجٹ 18 کروڑ ڈالر یعنی پاکستانی 16 ارب 36 کروڑ 41 لاکھ 9 ہزار 240 روپے بنتا ہے۔(نوٹ یہ کیلکولیشن ڈالر کی حالیہ قیمت یعنی 90 روپے 91 پیسے کے حساب سے کی گئی ہے)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top