آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
بہت بہت شکریہ۔ میرے 27 جون سے ایم کام کے فائینل پیپر سٹارٹ ہیں۔ تب تک ہو سکتا ہے کوئی فلم دیکھنے کا اور یہاں تبصرہ کرنے کا موقع نہ ملے۔ آپ اس لنک سے مدد لے سکتے ہیں۔ یہاں پر میں جو فلم دیکھتا ہوں اس کو Rate کر دیتا ہوں۔ اور مزید مدد آپ کو اس فلم کی سٹوری لائن اور ٹریلر دیکھ کر مل سکتی ہے۔

کوڈ:
http://www.imdb.com/mymovies/list?l=42636638
اس لنک پر وہ تمام فلمز شو ہوگئیں جنہیں میں نے ریٹ کیا تھا۔آپکی ریٹنگز تو نہیں ملی
 
U-571 دیکھی۔ جنگ عظیم دوئم کے دوران کچھ امریکی بحری فوجی یہ منصوبہ بناتے ہیں کہ جرمن سپاہیوں کا بھیس بدل کر کسی جرمن آبدوز پر قبضہ کیا جائے اور جرمنز کی کوڈ بھجنے والی مشین پر قبضہ کیا جائے تاکہ جرمنز کے آئندہ منصوبوں کا پتہ چلایا جا سکے۔ یہ کام اس طرح کیا جانا تھا کہ جرمنز کو اس بات کا علم نہ ہو سکے تاکہ وہ اپنا کوڈ بھجنے کا طریقہ نہ بدل لیں۔ وہ امریکی فوجی ایک جرمن آبدوز پر قبضہ تو کر لیتے ہیں لیکن ان کی اپنی آبدوز تباہ ہو جاتی ہے اور پھر مجبورا انہیں اسی جرمن آبدوز میں پناہ لینا پڑتی ہے اور پھر ان پر اصل کٹھن مرحلہ آتا ہے کہ کس طرح وہ مدد بلا سکیں اور کس طرح جرمنز کو اس بات کا علم ہونے سے روک سکیں۔

U-571_movie.jpg
کافی دنوں سے ڈاؤنلوڈ کرکے رکھی ہوئی ہے لیکن اب تک اسکی باری نہیں آئی۔
 
Kung Fu Panda 2 دیکھی۔ بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت مزیدار فلم ہے۔ میں اکیلا کمرے میں بیٹھ کر دیکھ رہا تھا اور پورے زور کا ہنس رہا تھا اور تالیاں بجا رہا تھا۔ واقعی میں بہت مزہ آیا۔ دس میں سے بیس نمبر۔

Kung_Fu_Panda_2_Poster.jpg
میرے پاس کنگ فو پانڈا 1 پڑی ہوئی ہے ابھی دیکھنی ہے۔وہ کیسی لگی آپکو؟
 
شہزاد وحید

محفلین
بزریعہ ٹورنٹ ڈاؤنلوڈ نہیں کرتے کیا؟
یہ کہاں سے پرانے پرانے مراسلے ڈھونڈ کے لا رہے ہو :) پہلے مجھے ٹورنٹ سے ڈاؤنلوڈ کرنا پسند نہیں تھا اب تو 60 پرسنٹ ٹورنٹ ہی یوز کرتا ہوں۔ ہاں البتہ 1 جی بی سے کم کی فائل اب بھی ڈائریکٹ لنکس سے ہی کرتا ہوں۔ ٹورنٹ کے مقابلے بہت جلد ڈاؤنلوڈ ہو جاتی ہیں خاص کر نئی فلمیں۔
 
میں پچھلے دو دن سے شروع سے پڑھ رہا ہوں دھاگہ۔
ویسے میں تو ساری فلمیں ٹورنٹ پر ہی ڈاؤنلوڈ کرتا ہوں تھوڑا سست ضرور ہے۔
صرف چند ہی فائل ہوسٹنگ سائٹس ایسی ہیں جن پر آپ آسانی سے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں وگرنہ پہلے پرمیم اکاؤنٹ ڈھونڈو پھر ٹرائی کرو سارا دن برباد۔
آپ کونسی فائل ہوسٹنگ سے ڈاؤنلوڈ کرتے ہیں؟
 
یہ ویب سائیٹ ٹرائی کرو۔
کوڈ:
http://www.urgrove.com
یہاں اس نے سنگل لنکس میں بھی موویز اپلوڈ کی ہوتی ہیں اور کافی سارے لنکس ریزیوم ایبل اور ٍ فُل سپیڈ کے حامل ہوتے ہیں یعنی کسی پریئم اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں۔
 
شہزاد وحید

محفلین
اپ ایک کا نام لے دیں۔ کوئ سائنس فکشن یا انوکھا ڈرامہ
اور اگر ممکن ہوتو لنک بھی۔
مشکل ہیں نا۔ مجھے آپ کی پسند کا نہیں پتا۔ ہو سکتا ہے مجھے جو فلم بے حد پسند ہو وہ آپ کو بے حد ناپسند۔ آپ کچھ اپنی پسند کی فلمیں شئیر کریں تا کہ آپ کی پسند کا اندازہ ہو۔ تب تک میں جِم سے فارغ ہو کر آتا ہوں۔ :)
 
نام یاد نہیں ارہا مگر کچھ یوں تھا کہ ایک جوڑا ایک ایسی مشکل میں پھنس جاتا ہے جس میں وہ بار بار ماضی میں چلاجاتا ہے اور ہر بار ایونٹز مزید خطرناک ہوجاتیں ہیں۔
اپ اپنی ہی سب سے پسندیدہ کا نام ہی بتادیں
 
593chimpan.png

Chimpanzee دیکھی۔ایک انتہائی دلچسپ اور عمدہ ڈاکیومنٹری۔یہ ڈاکیومنٹری ایک چمپینزی کے بچے کے متعلق ہے جس کی ماں مر جاتی ہے اور پھر وہ دوسروں کے سہارے زندگی گزارتا ہے۔اس کے علاوہ اس ڈاکیومنٹری میں چمپینزیز کے متعلق کئی دلچسپ باتوں کا پتہ چلتا ہے مثلا چمپینزی گروہوں میں رہتے ہیں اور ہر گروہ کا ایک مخصوص علاقہ ہوتا ہے اور بوقت ضرورت ایک دوسرے پر حملے بھی کرتے ہیں۔ایک خبر کے مطابق اس ڈاکیومنٹری کو بنانے میں 3 سال لگے اس ڈاکیومنٹری پر گئی محنت صاف ظاہر ہوتی ہے۔10/10
 
مشکل ہیں نا۔ مجھے آپ کی پسند کا نہیں پتا۔ ہو سکتا ہے مجھے جو فلم بے حد پسند ہو وہ آپ کو بے حد ناپسند۔ آپ کچھ اپنی پسند کی فلمیں شئیر کریں تا کہ آپ کی پسند کا اندازہ ہو۔ تب تک میں جِم سے فارغ ہو کر آتا ہوں۔ :)
ابھی جم میں ہی ہیں کیا اپ؟ یہاں تو ویک بھی شروع ہونے والا ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top