آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شہزاد وحید

محفلین
Moonrise Kingdom دیکھی۔ ایک خوبصورت فلم۔ ایک کم سن لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو کر اپنے گھر سے فرار ہوتے ہیں۔ لڑکا یتیم ہے اور سکاؤٹ کیمپ سے فرار ہوتا ہے جبکہ لڑکی مقامی ہے۔ لڑکی کے والدین اور سکاؤٹ کیمپ کی انتظامیہ دونوں کی تلاش میں نکل پڑتے ہیں۔ ایک بار ملنے پر دونوں موقع پا کر دوبارہ فرار ہو جاتے ہیں۔ پتہ چلتا ہے کہ لڑکا اپنے والدین کی وفات کی وجہ سے مینٹلی ڈسٹرب ہے، اور آخر مقامی کونسلر کو وہ لڑکا اڈاپٹ کرنا پڑتا ہے۔ فلم کی کہانی بہت خوبصورت ہے، فلم میکنک بہت خوبصورت ہے۔ گُڈ فلم۔ یہ فلم Stand By Me جیسی ایکسٹرا آرڈینیری تو نہیں لیکن ٹکر کی ضرور ہے۔

Moonrise_Kingdom_FilmPoster.jpeg
 
وجی

لائبریرین
The Hunger games
کچھ بس پُس پُس فلم لگی
کہانی میں وہ جان نہیں تھی جو ہونی چاہیئے تھی کچھ زیادہ ہی اوور ریٹیٹ فلم ہے
 
MughalS

محفلین
شرلاک سیریز دیکھی ۔ کمال کی سیریز ہے۔ خاص کر دوسرے سیزن کی آخری قسط ۔اور موریاٹی کا کردار بھی بہت زبردست ہے۔
Sherlock_titlecard.jpg
تیسرے سیزن کا بے صبری سے انتظار ہے۔
کسی نے شرلاک ہومز کے ناول پڑھے ہیں؟
 
جناب ناول تو نہیں پڑھے مگر یہ سیریز ضرور دیکھی ہے
بہت زبردست سیریز ہے کافی لوگوں کو Sherlock Holmes فلم سے زیادہ یہ ٹی وی سیریز پسند آئی
اسکی ایک وجہ اسی کہانی کو جدید زمانے کے لحاظ سے دیکھایا گیا ہے
اس سیریز سے پہلےکوئی بھی فلم یا ٹی وی سیریز بنی ہے تو اس میں شرلاک ہومز کے ناول کے زمانے کو ہی دیکھایا گیا ہے ۔
 
شرلاک سیریز دیکھی ۔ کمال کی سیریز ہے۔ خاص کر دوسرے سیزن کی آخری قسط ۔اور موریاٹی کا کردار بھی بہت زبردست ہے۔
Sherlock_titlecard.jpg
تیسرے سیزن کا بے صبری سے انتظار ہے۔
کسی نے شرلاک ہومز کے ناول پڑھے ہیں؟
میں بھی یہی دیکھ رہا ہوں آجکل
 
MughalS

محفلین
واہ کیا بات ہے۔ شرلاک ہومز پر ایک اور سیریز شروع ہونے جا رہی ہے۔ اور وہ بھی موجودہ دور میں۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس میں ڈاکٹر واٹسن کا کردار ایک لڑکی / عورت ادا کر رہی ہے۔ڈاکٹر جوآن واٹسن کے نام سے ۔ اس کا پریمئیر آج یا کل دستیاب ہوگا۔سیریز کا نام ہے ایلمنٹری اور یہ سی بی ایس پر آن ائیر ہوگا۔
elementary-jonny-lee-miller.jpg
 
عثمان

محفلین
The_Core_poster.jpg

زمین کا اندرونی کرہ گردش کرنا بند کر دیتا ہے تو سائنسدانوں کی ایک ٹیم زمین کو خطرناک ارضیاتی تبدیلیوں اور حادثات سے بچانے کے لئے زمین کے اندرونی مرکز کی طرف ایک مشین کے ذریعہ سفر کرتی ہے۔
ایک اچھوتے مرکزی خیال اور بھونڈے کمپیوٹر گرافکس کی حامل ایک گزارہ لائق فلم۔
 
افلاطون

محفلین
افلاطون ہوم لینڈ کے بارے میں تھوڑا سا بتائیں کہ کیسی سیریز ہے۔
یہ ایک امریکی جنگی قیدی کے بارے میں ہے جو کہ مسلمان ہو جاتا ہے اور پھر آزاد ہو جاتا ہے، پوری امریکی قوم اسے ہیرو سمجھتی ہے لیکن سی آئی اے کی ایک خردماغ(دوسروں کی نظر میں) جاسوس اسے مشکوک سمجھتی ہے لیکن ثابت نہیں کر سکتی۔ ڈرامہ قسم کی سیریز ہے اس لیے ایکشن اتنا نہیں ہے لیکن پلاٹ مضبوط ہے اور اداکاری بھی شاندار، مجموعی طور پر اچھی سیریز ہے۔
 
شہزاد وحید

محفلین
Avatar: The Last Airbender نامی 61 اقساط پر مشتمل اینیمشن سیریز دیکھی۔ دلچسپ اور عمدہ سیریز ثابت ہوئی۔ اس سیریز کے مطابق دنیا میں چار قومیں بستی ہیں جو کہ بالترتیب ارتھ بینڈرز، واٹر بینڈرز، فائر بینڈرز اور ائر بینڈرز ہیں۔ حالات تب خراب ہوتے ہیں جب فائر نیشن قوت پکڑتی ہے اور تمام دنیا پر حملہ کر دیتی ہے۔ اواتار نامی ایک مسیحا ایسا شخص ہے جو کہ بہ یک وقت ان چاروں ٹیکنیکس پر عبور رکھتا ہے اور ان جنگی حالات میں دنیا بچا سکتا ہے۔ لیکن سب سے زیادہ ضرورت کے وقت ہی اواتار دنیا کی نظروں سے اوجھل ہو جاتا ہے۔ واٹر ٹرائب سے تعلق رکھتے والے دو بہن بھائی" کٹارا" اور "سوکا" آخرکار اوتار کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں لیکن یہ اوتار کا نیا جنم ہے اور اسے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے اور یہی سے شروع ہوتا ہے ایڈوینچرز کا نیا سلسلہ۔

avatar_the_last_airbender.jpg
 
فلم سے کوئی تعلق؟
 
PBS-Making Stuff Stronger نامی ڈاکیومنٹری دیکھی۔اس ڈاکیومنٹری میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی ہے کہ دنیا کی سب سے مضبوط چیز کونسی ہے۔پہلے سٹیل کی جانچ کی گئی اور بتایا گیا کہ یہ اتنی مضبوط کیوں ہے۔لیکن سٹیل مضبوط ہونے کے باوجود ایک بندوق کی گولی کو برداشت نہیں کرسکتی۔پھر دیکھا گیا کہ بلٹ پروف جیکٹ میں کیا چیز استعمال ہوتی ہے۔بعد میں سِرامکس پر تجربے کیے گئے جیسے شیشے کا گلاس نیچ پھینکنے پر ٹُوٹ جاتا ہے لیکن آپ اس کے اوپر کھڑے ہوں تو وہ نہیں ٹوٹے گا۔اس لحاظ سے وہ سٹیل سے زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔بعد مین کاربن نینو ٹیوبز کے بارے میں بتایا گیا۔پھر سپائیڈر سِلک پر بات آگئی۔کہ ایک مکڑی کا جو جال ہوتا ہے وہ مضبوطی اور فلیکسبلٹی کے لحاظ سے سٹیل اور اور بلٹ پروف جیکٹ میں استعمال ہونیوالی kevlar سے زیادہ بہترین ہے۔اور ایک ڈاکٹر کو دکھایا گیا جو بکریوں کے دودھ کے ذریعے سپائیڈر سِلک بنانیکی کوشش کر رہا ہے۔اس ڈاکیومنٹری میں اور بھی بہت کچھ ہے۔یہ چار حصوں پر مشتعمل ڈاکیومنٹری سیریز کا پہلا حصہ ہے۔باقی تین دیکھ کر تبصرہ کیا جائیگا
ایک انتہائی معلوماتی ڈاکیومنٹری۔میری فیورٹ بن گئی
making-stuff-stronger-vi.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top