آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

وجی

لائبریرین
Moonrise Kingdom دیکھی۔ ایک خوبصورت فلم۔ ایک کم سن لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو کر اپنے گھر سے فرار ہوتے ہیں۔ لڑکا یتیم ہے اور سکاؤٹ کیمپ سے فرار ہوتا ہے جبکہ لڑکی مقامی ہے۔ لڑکی کے والدین اور سکاؤٹ کیمپ کی انتظامیہ دونوں کی تلاش میں نکل پڑتے ہیں۔ ایک بار ملنے پر دونوں موقع پا کر دوبارہ فرار ہو جاتے ہیں۔ پتہ چلتا ہے کہ لڑکا اپنے والدین کی وفات کی وجہ سے مینٹلی ڈسٹرب ہے، اور آخر مقامی کونسلر کو وہ لڑکا اڈاپٹ کرنا پڑتا ہے۔ فلم کی کہانی بہت خوبصورت ہے، فلم میکنک بہت خوبصورت ہے۔ گُڈ فلم۔ یہ فلم Stand By Me جیسی ایکسٹرا آرڈینیری تو نہیں لیکن ٹکر کی ضرور ہے۔

Moonrise_Kingdom_FilmPoster.jpeg
اچھی فلم ہے
 
ملائکہ

محفلین
Avatar: The Last Airbender نامی 61 اقساط پر مشتمل اینیمشن سیریز دیکھی۔ دلچسپ اور عمدہ سیریز ثابت ہوئی۔ اس سیریز کے مطابق دنیا میں چار قومیں بستی ہیں جو کہ بالترتیب ارتھ بینڈرز، واٹر بینڈرز، فائر بینڈرز اور ائر بینڈرز ہیں۔ حالات تب خراب ہوتے ہیں جب فائر نیشن قوت پکڑتی ہے اور تمام دنیا پر حملہ کر دیتی ہے۔ اواتار نامی ایک مسیحا ایسا شخص ہے جو کہ بہ یک وقت ان چاروں ٹیکنیکس پر عبور رکھتا ہے اور ان جنگی حالات میں دنیا بچا سکتا ہے۔ لیکن سب سے زیادہ ضرورت کے وقت ہی اواتار دنیا کی نظروں سے اوجھل ہو جاتا ہے۔ واٹر ٹرائب سے تعلق رکھتے والے دو بہن بھائی" کٹارا" اور "سوکا" آخرکار اوتار کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں لیکن یہ اوتار کا نیا جنم ہے اور اسے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے اور یہی سے شروع ہوتا ہے ایڈوینچرز کا نیا سلسلہ۔

avatar_the_last_airbender.jpg
یہ سیریز نک چینل پر آتی تھی میں نے دیکھی ہے مزے کی ہے اس میں سوکا بہت فنی ہے
 
سعود الحسن

محفلین
Avatar: The Last Airbender نامی 61 اقساط پر مشتمل اینیمشن سیریز دیکھی۔ دلچسپ اور عمدہ سیریز ثابت ہوئی۔ اس سیریز کے مطابق دنیا میں چار قومیں بستی ہیں جو کہ بالترتیب ارتھ بینڈرز، واٹر بینڈرز، فائر بینڈرز اور ائر بینڈرز ہیں۔ حالات تب خراب ہوتے ہیں جب فائر نیشن قوت پکڑتی ہے اور تمام دنیا پر حملہ کر دیتی ہے۔ اواتار نامی ایک مسیحا ایسا شخص ہے جو کہ بہ یک وقت ان چاروں ٹیکنیکس پر عبور رکھتا ہے اور ان جنگی حالات میں دنیا بچا سکتا ہے۔ لیکن سب سے زیادہ ضرورت کے وقت ہی اواتار دنیا کی نظروں سے اوجھل ہو جاتا ہے۔ واٹر ٹرائب سے تعلق رکھتے والے دو بہن بھائی" کٹارا" اور "سوکا" آخرکار اوتار کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں لیکن یہ اوتار کا نیا جنم ہے اور اسے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے اور یہی سے شروع ہوتا ہے ایڈوینچرز کا نیا سلسلہ۔

avatar_the_last_airbender.jpg

فلم میں اس ہی سیریز کے ایک حصے کو فلمبند کیا گیا ہے۔ لیکن سیریز کی نسبت فلم بس گزارے لائق ہے۔
 
شہزاد وحید

محفلین
کارٹون اور اینیمیٹڈ مووی میں کیا واضح فرق ہوتا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟
کارٹون بچوں کے لیئے بنائے جاتے ہیں اور اینیمیٹڈ مووی کسی بھی ایج پرسن کے لیئے بنائی جا سکتی ہے۔ بچوں کے لیئے بھی، بڑوں کے لیئے بھی، بوڑھوں کے لیئے بھی یا بھر جنرل آڈینز کے لئے۔
 
کارٹون بچوں کے لیئے بنائے جاتے ہیں اور اینیمیٹڈ مووی کسی بھی ایج پرسن کے لیئے بنائی جا سکتی ہے۔ بچوں کے لیئے بھی، بڑوں کے لیئے بھی، بوڑھوں کے لیئے بھی یا بھر جنرل آڈینز کے لئے۔
اور انکی پروڈکشن تکنیکس کتنی مختلف ہوتی ہے؟
 
شہزاد وحید

محفلین
اور انکی پروڈکشن تکنیکس کتنی مختلف ہوتی ہے؟
اینا نئی ہون میں شوخا کہ تکنیکا وی دسن بے جاواں۔ بلاؤ حاجی گوگل نوں، سارا دسے گا ٹے ٹے کر کے۔ نالے تکنیکا کی یار۔ ٹرمز نے اے، تے اینا مگر پروڈوسنگ آئیڈیاز وکھرے نے۔ بچیاں آسطے جیڑی اینیمیٹڈ مووی بناؤ تے اونوں کارٹوں آکھ لو۔
 
Making Stuff Smaller دیکھی۔چار حصوں پر مشتعمل ڈاکیومینٹری سیریز کا دوسرا حصہ۔انتہائی معلوماتی اور عمدہ۔اس حصے میں پروسیسر چپس پر گفتگو ہوئی کہ آئندہ آنے والے دور مین سیلیکون کی جگہ ایک نئی چیز graphene آ جائیگی۔اس قسط میں میڈیکل کے حوالے سے بھی کافی عمدہ گفتگو ہوئی۔ 10/10
making-stuff-smaller.png
 
شہزاد وحید

محفلین
@حسیب نذیر گِل
میں نے People Like Us ڈاؤنلوڈ کی تھی اور میں کب سے سوچ رہا تھا کہ یہ Rachel McAdams اتنی موٹی کیسے ہو گئی۔ تلاش کرنے پر معلوم پڑا کہ یہ تو Elizabeth Banks ہے جو کہ Rachel McAdams کی ہم شکل ہے۔ :)
کچھ اور ہم شکل سلیبرٹیز کی لسٹ
کوڈ:
http://www.smashinglists.com/30-celebrity-look-alikes/
 
شہزاد وحید

محفلین
Gangs of Wasseypur 2 دیکھی۔پہلی والی سے زیادہ بولڈ اور زیادہ وائلنس شامل کیا گیا ہے اس بار۔ سردار خان کی موت کے بعد اس کہ جگہ اس کے بیٹے فیضل خان نے لی ہے اور اب سلطان اور رامادیر سنگھ سے بدلہ لینا اس کی ذمہ داری ہے۔ پارٹ ٹو اصل میں پارٹ ٹو نہیں ہے بلکہ مکمل فلم پانچ گھنٹے سے زیادہ کی تھی۔ کوئی بھی سینما اتنی لمبی فلم دکھانے کو تیار نہ ہوتا اسی لیئے فلم کو دو حصوں میں دریلیز کیا گیا۔ مجموعی طور پر ایک عمدہ فلم ثابت ہوئی۔

Gangs_of_wasseypur_II.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top