آدم کا بیٹا سے ایک ملاقات

قیصرانی

لائبریرین
کھانے کی تصاویر یہ رہیں :)
882683_10151868957112183_1931142957_o.jpg

1501552_10151868957117183_2103904958_o.jpg
 
محمد امین

لائبریرین
منصور بھائی۔۔۔۔ زبردست ترین کی ریٹنگ۔ بہت خوب لکھا ہے آپ نے بہت مزا آیا پڑھ کر۔۔۔۔

پوسٹ اسکرپٹ: بھائی آپ دوبارہ سے گول ہوتے جا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:ROFLMAO:
 
شمشاد

لائبریرین
منصور بھائی۔۔۔ ۔ زبردست ترین کی ریٹنگ۔ بہت خوب لکھا ہے آپ نے بہت مزا آیا پڑھ کر۔۔۔ ۔
پوسٹ اسکرپٹ: بھائی آپ دوبارہ سے گول ہوتے جا رہے ہیں۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔:ROFLMAO:
شکر ہے شادی کے بعد آپ کو بھی محفل میں آنےکی اجازت ملی۔ قریباًۢ سال بھر تو ہو گیا ہے ناں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
منصور بھائی۔۔۔ ۔ زبردست ترین کی ریٹنگ۔ بہت خوب لکھا ہے آپ نے بہت مزا آیا پڑھ کر۔۔۔ ۔

پوسٹ اسکرپٹ: بھائی آپ دوبارہ سے گول ہوتے جا رہے ہیں۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔:ROFLMAO:
ہاہاہا
پوسٹ اسکرپٹ: اتنا ڈھیر سارا مزے کا کھانا کھا کر بھی بندہ گول نہ ہو :p
 
ان سے سلام دعا ہوئی پھر بھائی نے پوچھا کہ کافی پیئں گے۔ نیکی اور پوچھ پوچھ والی بات یاد نہیں آئی، لیکن وہی سمجھ لیجئے۔ کچن میں تشریف لے گئے (جی میری آمد و روانگی سادہ سی نہیں بلکہ تشریف آوری تھی)۔ وہاں مختلف کھانوں کی سہانی خوشبوئیں ہر سمت چھائی ہوئی تھیں۔ شرمو شرمی میں نے نظریں چُرائے رکھیں۔ خیر ٹیبل کے پاس بیٹھ گئے۔پھر بھائی نے ایک مشکل سوال کیا، چائے کہ کافی۔ اب دل تو بہت چاہ رہا تھا کہ چائے کا کہوں، لیکن کافی کی کمی بھی تنگ کر رہی تھی۔ میں نے مروت میں کہہ دیا کہ جو بھی مناسب سمجھیں۔ شاید میرے دل میں یہ چور خواہش تھی کہ شاید دونوں ہی مل جائیں گی۔بھائی بات کو نہیں پا سکے اور انہوں نے کافی بنانا شروع کر دی۔ عام طور پر میں بلیک کافی پیتا ہوں (گذشتہ کچھ عرصے سے) اور کریم والی کافی اب نگلنا مشکل ہو جاتی ہے۔ خیر۔ بھائی نے جو کافی بنائی، وہ ڈھیر سارے دودھ اور تھوڑے سے پانی اور خوب ساری مزے کی کافی سے بنی تھی۔ اس لئے بہت اچھی لگی۔ پھر کھانے کا دور شروع ہوا۔ پہلے سٹارٹر کے طور پر سوپ تھا۔ پھر اس کے بعد چنوں والے چاول اور بگھاری ہوئی دال اور اس کے ساتھ اوون بیکڈ چکن۔ یمی۔ ابھی آپ ان کے مزے لیں، جب تک بھائی صاحب اور میں باتیں جاری کر لیں۔ ویسے ہم مسلسل بولتے ہی رہے تھے کہ چپ رہنا تو میں نے سیکھا ہی نہیں اور نہ ہی کسی کو چپ بیٹھنے دیتا ہوں :)
کل جب آپ سے بات ہورہی تھی آپ نے بتایا تھا لیکن میں روداد لکھنے کے لئےکہنا بھول گیا تھا ۔۔۔۔
شام جب آف لائن ہوا اور لائبریری سے واپس آ رہا تھا تو یاد آیا ۔۔۔۔اور میں سوچنے لگا کل کیوں نہیں کہا تھا بھیا جانی کو ۔۔۔۔۔خیر آپ لے لکھا اور بہت اچھا لکھا ۔۔۔۔۔۔میں نے پہلے ہی زبردست کی ریٹنگ دے دی ہے ۔۔۔۔۔
بھیا جانی جانتے ہیں مجھے یہ اوپر والا پیرا نا سب سے دلچسپ لگا ۔۔۔۔ہنسے بغیر نہیں رہ سکا ۔۔۔۔۔انسان کی خواہشات بھی نا ۔۔۔۔ہمیں بھی کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ دونوں چیزیں ملتی ۔۔۔۔
:):):)
 
قیصرانی

لائبریرین
کل جب آپ سے بات ہورہی تھی آپ نے بتایا تھا لیکن میں روداد لکھنے کے لئےکہنا بھول گیا تھا ۔۔۔ ۔
شام جب آف لائن ہوا اور لائبریری سے واپس آ رہا تھا تو یاد آیا ۔۔۔ ۔اور میں سوچنے لگا کل کیوں نہیں کہا تھا بھیا جانی کو ۔۔۔ ۔۔خیر آپ لے لکھا اور بہت اچھا لکھا ۔۔۔ ۔۔۔ میں نے پہلے ہی زبردست کی ریٹنگ دے دی ہے ۔۔۔ ۔۔
بھیا جانی جانتے ہیں مجھے یہ اوپر والا پیرا نا سب سے دلچسپ لگا ۔۔۔ ۔ہنسے بغیر نہیں رہ سکا ۔۔۔ ۔۔انسان کی خواہشات بھی نا ۔۔۔ ۔ہمیں بھی کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ دونوں چیزیں ملتی ۔۔۔ ۔
:):):)
دوستانہ
واقعی مجھے پہلے کافی اور پھر چائے، دونوں ہی ملیں :)
 
باباجی

محفلین
زبردست ملاقات اور روداد
پردیس میں اپنوں سے ملنے کا مزہ ہی الگ ہوتا ہے ۔۔ اور دیسی کھانے واہ جی واہ
آدم کا بیٹا بھائی صاحب بہت سادے آدمی لگے مجھے
اور قیصرانی بھائی تو ہیں ہی سادے اور دلکش آدمی
ویسے آپ دونوں حضرات سے بالمشافہ ملاقات کب ہوگی ہماری
 
جب آپ حکم کریں سید بادشاہ۔ بس پاکستان آنے کی دیر ہے :)
 
تلمیذ

لائبریرین
روئداد پڑھ کر مزہ آ گیا ۔ کافی عرصے کے بعد آپ کی جانب سے کوئی روئداد پڑھنے کو ملی ہے۔
تصاویر تو بےحد عمدہ ہیں ، جو بالکل ظاہر ہے کہ ایک معیار ی کیمرے سے کھینچی ہوئی ہیں۔
یہ صاحب جن سے آپ ملنےکے لئے گئے، کچھ دیکھے دیکھے سےمحسوس ہوتےہیں ۔ لیکن شاید یہ ہمارا مغالطہ ہی ہو۔
آخر میں آپ کی محبت کی تعریف بھی واجب ہے ، جو آپ اجنبیوں سے ملاقات کی خاطر اتنالمبا سفر کر کے چلے جاتے ہیں۔اللہ پاک آپ کو جزا دے۔
شاید ہم بھی کبھی آپ سے ملاقات کر سکیں۔دنیا میں کون سی بات ناممکن ہے۔:)
 
آپ کی محبت ہے جناب :)
جی یہ کینن کا 60 ڈی کیمرہ ہے
اس بارے کچھ نہیں کہہ سکتا، کہ عین ممکن ہے کہ آپ کی پہلے ملاقات ہو چکی ہو :)
اجنبیت اور اپنوں میں بہت باریک حدِ فاضل ہوتی ہے :)
انشاء اللہ میرا پاکستان کا چکر جونہی لگتا ہے، آپ کی خدمت میں حاضری لازمی :)
 
تلمیذ

لائبریرین
نہیں میری ان سے ملاقات نہیں ہوئی لگتی، کیونکہ ملتان سے کبھی گذر نہیں ہوا۔ (لگدا تے نئیں پر شاید!)
ملاقات کے وعدے کے لئےپاسِ شکر گزاری۔
دیکھئے، آپ وعدے کرتے جا رہے ہیں،اس بات کا خیال رکھیں کہ دین میں ایفائے عہد کی بڑی اہمیت اور جواب دہی ہے، جناب!
 
ہمم عین ممکن ہے :)
دوستانہ :)
وعدے اس لئے کرتا جا رہا ہوں کہ میری فیملی لاہور ہے۔ اس لئے میرا قیام زیادہ تر لاہور ہی رہے گا اور لاہور اسلام آباد آسانی سے آنا جانا لگا رہے گا۔ آپ کا دولت خانہ کہاں واقع ہے جناب :)
 
عمر سیف

محفلین
زبردست ۔۔۔ تصاویر اور روداد ۔۔۔
روداد تو رات ہی پڑھ لی تھی ۔۔ اور تصاویر بھی دیکھ لی تھیں ۔ پر وہ کیا ہے نا ۔۔۔ اب کون لاگ ان کرے ۔۔ اور تبصرہ لکھے ۔۔ کوچہ کی صدارت کا خیال آتا رہا ۔۔ آپ کو تو پتہ ہے نا ۔۔۔ ٹام کنٹینڈرز میں سے ہوں ۔۔
اچھا لگا آدم کا بیٹا سے مل کر ۔۔ سادہ اور شریف بندے معلوم ہوتے ہیں ۔۔ :)
 
Top