آدم کے ساتھ حوّا بھی اُتری تھی کل یہاں

جاسمن

لائبریرین
ایک غزل برائے اِصلاح
آواز دوں تو بند ہیں رستے سبھی یہاں
چلنے لگوں تو ملتے نہیں پاؤں کے نشاں

منزل تلک تو آنکھ کی بینائی ساتھ تھی
منزل ملی تو ہوئی ہیں محسوس کرچیاں

لوگوں نے تجھ سے پہلے مجھے دیں عقیدتیں
رُسوا ہوئے تو کھول دیں سب ہی نے کھڑکیاں

آؤ تو کبھی چاہنے والوں کے شہر میں
دِل کی ہر گلی میں ملے تم کو کہکشاں

ہے مرد ہی کا راج یہ انصاف تو نہیں
آدم کے ساتھ حوّا بھی اُتری تھی کل یہاں

سمجھی تھی راہِ حق میں تنہا ہوں دوستو
رستے پہ جب چلی تو ملے خون کے نشاں

وہ آ چکا ہے جاسمن لیکن ابھی تلک
باقی ہیں مری ذات کی قاتل اداسیاں
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہ
بہت خوب
وزن و عروض بارے تو اساتذہ ہی جانیں ۔
بلاشک خیال کی پرواز بہت خوب ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت سی دعاؤں بھری داد
ڈھیروں دعائیں

آؤ تو کبھی چاہنے والوں کے شہر میں
دِل کی ہر گلی میں ملے تم کو کہکشاں

ہے مرد ہی کا راج یہ انصاف تو نہیں
آدم کے ساتھ حوّا بھی اُتری تھی کل یہاں

سمجھی تھی راہِ حق میں تنہا ہوں دوستو
رستے پہ جب چلی تو ملے خون کے نشاں
 

فاتح

لائبریرین
چند ایک مصرعوں میں جو عروض کی اغلاط ہیں وہ صرف الفاظ کی ترتیب تبدیل کرنے سے یوں درست ہو سکتی ہیں:
منزل ملی تو ہوئی ہیں محسوس کرچیاں
منزل ملی تو ہوتی ہیں محسوس کرچیاں

آؤ تو کبھی چاہنے والوں کے شہر میں
دِل کی ہر گلی میں ملے تم کو کہکشاں
آؤ کبھی تو چاہنے والوں کے شہر میں
دِل کی ہر اک گلی میں ملے تم کو کہکشاں

سمجھی تھی راہِ حق میں تنہا ہوں دوستو
سمجھی تھی راہِ حق میں ہوں تنہا میں دوستو

وہ آ چکا ہے جاسمن لیکن ابھی تلک
وہ آ چکا ہے لیکن ابھی تک اے جاسمن
۔۔۔۔۔
اور گو کہ اس مصرع کا وزن تو بالکل درست ہے لیکن الفاظ کی ترتیب تھوڑی سے بدلنے پر حوّا کا الف گرانا نہیں پڑتا:
آدم کے ساتھ حوّا بھی اُتری تھی کل یہاں
آدم کے ساتھ اُتری تھی حوّا بھی کل یہاں
 

جاسمن

لائبریرین
فاتح بھائی!بہت بہت شکریہ اصلاح اور حوصلہ افزائی کے لیے۔
اللہ آپ کو دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں عطا فرمائے۔ آمین!
انشاءاللہ درست کرتی ہوں۔
 

La Alma

لائبریرین
بہت خوب۔ اچھی غزل ہے . گو کہ ایک آدھ جگہ پر ابہام ہے لیکن مجموعی طور پر اچھی کوشش ہے .لکھتی رہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
et tu Brutus
خوش گوار حیرت۔
واہ وا شاباش لڑکی واہ وا
تو جواں مردوں سے بازی لے گئی!!
اصلاح تو فاتح نے کر ہی دی ہے۔
آنکھیں مل مل کے دیکھا ہے۔۔۔۔:)استادِ محترم....
خوش گوار حیرت۔
آپ کی حوصلہ افزائی میرے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے۔
اللہ آپ کو اچھی صحت،ایمان کی دولت،آسانیوں،رزقِ حلال کی فراوانی،گھر والوں سے آنکھوں کی ٹھنڈک کے ساتھ ایک لمبی حیاتی عطا فرمائے۔ آمین!
 
آخری تدوین:
Top