آرمی چیف توسیع کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف نظر ثانی دائر کر دی گئی

جاسم محمد

محفلین
سر اب آپ بھی تھوڑا بہت پریشان ہو جائیں؛ یہ ن لیگ ہے؛ کچھ دیکھ کر ہی گری ہو گی! ہمیں تو مستقبل میں مفاہمانہ سیاست کا چلن ہوتا دکھائی دیتا ہے اور خان صاحب کے لیے یہ کچھ اچھی خبر نہ ہے۔
نواز شریف و شہباز شریف کو بحفاظت ملک سے باہر بھجوا دیا، اب تو مریم نواز بھی باہر جانے کے پل تول رہی ہے۔ بہت گھاٹے کا سودا نہیں :)
 
جاسم محمد

محفلین
شرفاء کیسز کی معافی، اگلی حکومت ملنے کے وعدے جس میں تبدیلی بذریعہ اسمبلی لانے کی گنجائش کا وعدہ کیا گیا ہے، کیونکہ سلیکٹرز اب بڑبولے خان کی کارکردگی سے مایوس ہو چلے ہیں۔
سلیکٹرز بھٹو اور شریف خاندان کی 50 سالہ کاکردگی سے مایوس نہیں ہوئے اور عمران خان کی 15 ماہ کی کارکردگی سے مایوس ہو گئے۔ اپنا یہ منفرد چورن کہیں اور جا کر بیچیں :)
 
زیرک

محفلین
سلیکٹرز بھٹو اور شریف خاندان کی 50 سالہ کاکردگی سے مایوس نہیں ہوئے اور عمران خان کی 15 ماہ کی کارکردگی سے مایوس ہو گئے۔ اپنا یہ منفرد چورن کہیں اور جا کر بیچیں :)
مجھے تمہاری سوچ پر افسوس ہوتا ہے کہ پاکستان کی بجائے شخصیات کی سوچتے ہو۔ یہ سبھی تو سرکاری نرسری کی پیداوار ہیں، کیوں نہیں مان لیتے کہ آدھا عرصہ خود ناکام رہے آدھا عرصہ ان کے لائے جانے والے ناکام رہے، یعنی مکمل ناکامی۔
 
عمران خان ورلڈ کپ لانے میں کامیاب
شوکت خانم کینسر ہسپتال بنانے میں کامیاب
نمل یونیورسٹی بنانے میں کامیاب
اور اب سیاست میں کامیاب
ناکامی کدھر ہے؟
 
جاسم محمد

محفلین
وہ میرے ابو تھے کوئی اور ان کی گود میں کیوں بیٹھے۔
اگر آخر میں بوٹ ہی چاٹنے تھے تو اتنے سال سویلین بالادستی، ووٹ کو عزت دو کا ڈرامہ کیوں کیا؟ میں ضیا الحق کا مشن پورا کروں گا نے اسی طرح ہر بار قوم کو دھوکہ دیا لیکن اس کے حواریوں کی سادگی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ ہر چند سال بعد اسے انقلابی بنا کر اقتدار میں لے آتے ہیں اور پھر اس کے ساتھ ساتھ خود بھی ذلیل ہوتے ہیں، قوم کا وقت الگ برباد کرتے ہیں
 
جاسم محمد

محفلین
  • جی ایچ کیو گیٹ نمبر ۴ سے اندر داخل ہوں
  • موقع پر موجود فوجی افسران کو جھک کر سلام کریں
  • میٹنگ روم میں پہنچ کر ہمراہ لائی بوٹ پالش کی ڈبی کھولیں اور جنرل صاحب کے بوٹ پالش کرنا شروع کردیں
  • اگر وہ انکار کریں تو بوٹ پالش کی رفتار تیز کر دیں اور پھر بھی افاقہ نہ ہو تو حسب ذائقہ باری باری بوٹ چاٹ کر چیک کرلیں
  • کامیاب بوٹ چاٹ نوش فرمانے کے بعد خوشی سے بوٹوں کی قدم بوسی کریں اور رات کے اندھیرے میں اسی طرح خاموشی سے واپس چلے جائیں جیسے اندر آئے تھے
 
جاسم محمد

محفلین
وہ میرے ابو تھے کوئی اور ان کی گود میں کیوں بیٹھے۔
عمران خان کے ہزاروں لاکھوں کروڑوں یوٹرن انصافیوں کو تحریک انصاف سے جدا نہ کر سکے جتنا نواز شریف کے ایک یوٹرن نے لیگیوں کو ن لیگ سے جدا کر دیا ہے :(

مسلم لیگ ن، انا للہ وانا الیہ راجعون
ن لیگ کا جنازہ ہے، دھوم سے نکلے
 
جاسم محمد

محفلین
بھگوڑے اسحاق ڈالر کے بڑبولے بیٹے نے بھی قوم سے معافی مانگ لی
آل بچاؤ مال بچاؤ کھال بچاؤ، ن لیگ- پی پی پی کا متفقہ اور حتمی بیانیہ
 
جاسم محمد

محفلین
پاکستان ٹیلی ویژن نے بھی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کر لی۔ آج قومی اسمبلی اجلاس کی کاروائی نشر نہ ہو سکی
 
فرقان احمد

محفلین
‏پشاور کا چنا چاٹ
اسلام آباد کا فروٹ چاٹ
اور نون لیگ کا بوٹ چاٹ بہت مشہور ہے ۔
جی سر! چیری بلاسم پالیٹکس سے اب انصافین بھی خوب واقف ہو چکے ہیں، اس لیے آپ کا فرمایا ہوا ہم مستند گردانیں گے۔ :)
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
جی سر! چیری بلاسم پالیٹکس سے اب انصافین بھی خوب واقف ہو چکے ہیں، اس لیے آپ کا فرمایا ہوا ہم مستند گردانیں گے۔ :)
یہ چیری بلاسم پالیٹکس تحریک انصاف کیلئے کوئی نئی چیز نہیں ۔ 2014 میں طاہر القادری اور عمران خان کا دھرنا، پھر 2017 میں لبیک یا رسول اللہ کا دھرنا بھگتا چکے ہیں۔
اب ن لیگ کو اقتدار میں واپسی کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کی ضرورت تھی۔ وہ مل گئی ہے تو کیسا بیانیہ، کونسی خلائی مخلوق، کونسا محکمہ زراعت، کونسے ووٹ کی عزت؟

عمران خان کو اقتدار میں آئے مشکل سے 16 ماہ ہوئے ہیں اور ان کے ہر چھوٹے موٹے یوٹرن کا شدید مذاق اڑایا جاتا رہا ہے۔ ادھر 40 سال سےملکی سیاست میں ہر بار سجی دکھا کر کبھی مارنے والا نواز شریف نے اپنے بیانیہ پر جس طرح یو ٹرن لیا ہے۔ اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ اس پر سب کو سانپ سونگھ گیا ہے۔ ن لیگ کے تمام لیڈران اس کی حمایت کر رہے ہیں۔ پارٹی ورکرز اور حمایتی بددل ہو کر کنارہ کش ہو گئے ہیں۔ جبکہ پارٹی کے صدر لندن میں صحافیوں سے گفتگو کئے بغیر ہنستے مسکراتے یہ جا وہ جا۔

اب بھی اگر یہ قوم دوبارہ اس نااہل اور کرپٹ ترین پارٹی کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر اقتدار میں حصہ دے گی تو کم از کم یہ گمان جاتا رہے گا کہ اسے جمہوریت چاہئے تھی۔
 
جاسم محمد

محفلین
جی سر! چیری بلاسم پالیٹکس سے اب انصافین بھی خوب واقف ہو چکے ہیں، اس لیے آپ کا فرمایا ہوا ہم مستند گردانیں گے۔ :)
یہ لیں سینیٹر پرویز رشید (مریم نواز گروپ) نے خود ہی اپنی پارٹی اور لفافوں کو ننگا کر دیا ہے۔ موصوف فرماتے ہیں کہ ہم اور ہمارے لفافی جابر کے آگے صرف اپنے ذاتی مفادات کے حصول تک بات کرتے ہیں۔ اور ضرورت پڑنے پر جابر کے حق میں قانون سازی بھی کر دیتے ہیں۔ :)

اس اعتراف کے بعد اب پاکستان میں سویلین بالادستی کی بات کرنا بھی گالی کہلائے گی۔
 
نون لیگ بھی آپ کی گھر کی باندی ہے؛ زرداری میاں کو بھی آپ کی اسٹیبلشمنٹ نے این آر او دیا تھا۔ تحریک انصاف آپ کی جیب میں ہے۔ اب آپ کو اور کیا چاہیے؟ سب ایک صفحہ پر آ گئے! اب ملک کو ترقی کی شاہراہوں پر گامزن کر دیجیے۔ سول بالادستی کے نعرے لگانے والے اپنی جگہ پر قائم ہیں اور ان کا اصولی موقف درست تھا، ہے، اور رہے گا۔ یہ موقف رکھنے والوں کا کسی جماعت سے مستقل تعلق نہیں ہو سکتا۔ اصولی موقف سے اگر آپ کو اختلاف ہے تو بتلائیے!
 
جاسم محمد

محفلین
اصولی موقف درست تھا، ہے، اور رہے گا۔ یہ موقف رکھنے والوں کا کسی جماعت سے مستقل تعلق نہیں ہو سکتا۔ اصولی موقف سے اگر آپ کو اختلاف ہے تو بتلائیے!
اصولی موقف پر نہ کبھی کوئی اعتراض تھا، ہے نہ ہوگا۔ اعتراض صرف یہ تھا کہ جنرل ایوب اور جنرل ضیا کی کابینہ سے اگنے والے سیاست دان اور سیاسی جماعتیں آج کس حیثیت سے سویلین بالادستی کا ڈھول بجا رہی ہیں؟
اگر اس حوالہ سے واقعی پوری سنجیدگی سے کام کرنا مقصود ہے تو بالکل نئے سرے سے صرف سویلین بالادستی کے ایجنڈے کے نام پر سیاسی تحریک کا آغاز کرتے۔ اسکی بجائے بار بار کے آزمودہ اور اسٹیبلیشیہ کے چلے ہوئے کارتوسوں کو سویلین بالادستی کا ہیرو بنا کر پیش کرنا قوم کو گمراہ کرنے کے مترادف تھا۔ انہوں نے اپنے لفافوں کے ساتھ مل کر قوم کا صرف وقت ضائع کیا۔ یہی ڈیل جو اب سو چھتر سو پیاز کھانے کے بعد فوج سے کی ہے، پہلے کر لیتے تو ملک اس قدر شدید ہیجان کا شکار نہ ہوتا۔
 
Top