آرکیڈ اپڈیٹ!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

کچھ عرصہ قبل میں نے محفل فورم میں آرکیڈ گیمز کا نظام شامل کیا تھا۔ اب تک اس کا استعمال کرنے والوں کو یہ مشکل پیش آتی رہی ہے کہ ان کے سکور محفوظ نہیں ہوتے تھے۔ اس کے علاوہ اس میں یونیکوڈ ڈیٹا سے متعلقہ بھی کچھ مسائل تھے۔ میں نے آرکیڈ سسٹم کو بھی اپگریڈ کر دیا ہے اور اس کے ساتھ سکور نہ سیو ہونے اور یونیکوڈ کمپیٹیبیلیٹی والے مسائل بھی حل کر دیے ہیں۔ اسے ٹیسٹ کرنے کے لیے میں Tetris کھیلی ہے اور اس میں صرف 10 پوائنٹ سکور کیے ہیں۔ :) لیکن سکور محفوظ کرنے والا ٹیسٹ کامیاب رہا ہے۔ ابھی چونکہ صرف میرا سکور محفوظ ہوا ہوا ہے، اس لیے جب تک کوئی اور کسی گیم میں اس سے زیادہ سکور نہیں بنا لے گا اس وقت تک میں آرکیڈ کا بادشاہ بنا رہوں گا۔ :) آرکیڈ سسٹم میں ٹورنامنٹس شامل کرنا بھی ممکن ہے اگرچہ ابھی تک مجھے خود اس کا استعمال نہیں آتا۔ میں نے دو پلیئرز پر مشتمل Space Invaders کا ایک ٹورنامنٹ شامل تو کیا ہے لیکن ابھی تک صرف میں ہی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہا ہوں۔ :confused: بہرحال جب بھی مجھے اس کے استعمال کے بارے میں پتا چلے گا، میں اسے یہاں بتا دوں گا۔

والسلام
 
نبیل بھیا! بہت زبردست۔ اب چونکہ اسکور محفوظ ہورہا ہے اس لیے کھیلنے میں مزا بھی آرہا ہے۔ :)
سب سے اچھا Easter Bunny
:grin:
 
نبیل

تکنیکی معاون
لگتا ہے کہ کچھ دوستوں کو واقعی آرکیڈ‌ سیکشن پسند آیا ہے۔ :) چند ہائی سکور کے ساتھ کچھ ثقہ حضرات کے نام دیکھ کر تو میں عش عش کر اٹھا ہوں۔ :)
میں موقع ملنے پر آرکیڈ سیکشن میں مزید گیمز بھی شامل کروں گا۔
 
ابوشامل

محفلین
جی نبیل بھائی میرا پسندیدہ Pacman ضرور کیجیے گا وہ اس مرتبہ نہیں دکھائی دے رہا اس لیے دوسرا گیم کھیل کر ہی گزارہ کر لیا :)
 
محمد وارث

لائبریرین
لگتا ہے کہ کچھ دوستوں کو واقعی آرکیڈ‌ سیکشن پسند آیا ہے۔ :) چند ہائی سکور کے ساتھ کچھ ثقہ حضرات کے نام دیکھ کر تو میں عش عش کر اٹھا ہوں۔ :)
میں موقع ملنے پر آرکیڈ سیکشن میں مزید گیمز بھی شامل کروں گا۔

یہ ثقہ حضرات سے آپ کی مراد یقیناً زیک اور ماوراء ہونگے :)

ویسے اگر کہیں سے شطرنج بھی مل سکے تو پھر ہو جائے ٹورنامنٹ :cool:
 
ابوشامل

محفلین
وارث بھائی کا "شطرنج" بھی خوب رہے گا۔ شاید ہم بھی کوئی مقابلہ جیت جائیں۔ 5 ویں کلاس میں محلے کے ساتھیوں نے اس کی لت لگائی تھی، اب چونکہ ہم اُن سب میں چھوٹے تھے اس لیے 4 سال تک دو مہینے کی پوری چھٹیاں شطرنج پر "ضائع" کر دینے کے باوجود مقابلے صرف دو جیت سکے :) لیکن ان دو مقابلوں میں استادانِ شطرنج کو ہرانے کا جو لطف آیا تھا، آج بھی اسے یاد کر کے بہت سُرور ملتا ہے۔ شاید وہ سرورِ گم گشتہ یہاں ایک مرتبہ پھر میسر آ جائے!
 
ابوشامل

محفلین
یہ ثقہ حضرات سے آپ کی مراد یقیناً زیک اور ماوراء ہونگے
میرے خیال میں ماوراء صاحبہ حضرات میں شمار تو نہیں ہو سکتیں؟ ایک تو آپ نے بوجھ لیا دوسرا دیکھنے کے لیے آرکیڈ سیکشن کا تفصیلی دورہ بھی کرنا پڑے گا اور ثقہ "حضرات" کی فہرست بھی حاصل کرنا ہوگی :)
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی کا "شطرنج" بھی خوب رہے گا۔ شاید ہم بھی کوئی مقابلہ جیت جائیں۔ 5 ویں کلاس میں محلے کے ساتھیوں نے اس کی لت لگائی تھی، اب چونکہ ہم اُن سب میں چھوٹے تھے اس لیے 4 سال تک دو مہینے کی پوری چھٹیاں شطرنج پر "ضائع" کر دینے کے باوجود مقابلے صرف دو جیت سکے :) لیکن ان دو مقابلوں میں استادانِ شطرنج کو ہرانے کا جو لطف آیا تھا، آج بھی اسے یاد کر کے بہت سُرور ملتا ہے۔ شاید وہ سرورِ گم گشتہ یہاں ایک مرتبہ پھر میسر آ جائے!

فہد صاحب گو میں شطرنج کا استاد تو نہیں لیکن آپ کے "سرورِ گم گشتہ" کیلیئے 'استاد' بننے کو بھی تیار ہوں :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
فرخ، مجھے تو سب کا ایک ایک پیغام ہی نظر آ رہا ہے۔
وارث، میری مراد Space Invaders کے ہائی سکور بنانے والے سے تھی۔ ;)
 
ابوشامل

محفلین
ایک ثقہ حضرت آپ بھی ہوسکتے ہیں فہد بھائی
راہبر میاں ہمیں حقہ باز سمجھا جا سکتا ہے لیکن ثقہ نہیں۔
فہد صاحب گو میں شطرنج کا استاد تو نہیں لیکن آپ کے "سرورِ گم گشتہ" کیلیئے 'استاد' بننے کو بھی تیار ہوں
"تلاش کے اِس سفر" میں ساتھ و مدد کی پیشکش کا شکریہ! لیکن آپ کے ذوق ادب سے مجھے پورا اندازہ ہے کہ آپ زبان و بیان کی طرح شطرنج میں بھی "استاد" ہوں گے کیونکہ ان کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:)
نبیل بھائی ، یہ آپ نے کیا کیا ، میں اگر ادھر چلی گئی تو بس سب وقت کھیلنے میں لگی رہوں گی بھلے آتا جاتا کچھ نہیں ، کوئی ایک بھی صحیح سے نہیں آتا کھیلنا مجھے تو :(
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
راہبر میاں ہمیں حقہ باز سمجھا جا سکتا ہے لیکن ثقہ نہیں۔

"تلاش کے اِس سفر" میں ساتھ و مدد کی پیشکش کا شکریہ! لیکن آپ کے ذوق ادب سے مجھے پورا اندازہ ہے کہ آپ زبان و بیان کی طرح شطرنج میں بھی "استاد" ہوں گے کیونکہ ان کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

السلام علیکم

فہد بھائی ، آپ کیا لکھنو میں تو نہیں پہنچے ہوئے آجکل کہیں ؟ آپ کا جملہ دیکھ کر لکھنوی انداز آ رہا ہے ذہن میں ۔
 
ابوشامل

محفلین
شوق تو بہت ہے ہندوستان دیکھنے کا لیکن افسوس کہ آج تک وطن عزیز سے باہر قدم نہیں رکھ پائے۔ (ویسے یہ بیماری میں ذہن کچھ زیادہ تیز نہیں چلنے لگتا؟ :) )
 
Top