نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
کچھ عرصہ قبل میں نے محفل فورم میں آرکیڈ گیمز کا نظام شامل کیا تھا۔ اب تک اس کا استعمال کرنے والوں کو یہ مشکل پیش آتی رہی ہے کہ ان کے سکور محفوظ نہیں ہوتے تھے۔ اس کے علاوہ اس میں یونیکوڈ ڈیٹا سے متعلقہ بھی کچھ مسائل تھے۔ میں نے آرکیڈ سسٹم کو بھی اپگریڈ کر دیا ہے اور اس کے ساتھ سکور نہ سیو ہونے اور یونیکوڈ کمپیٹیبیلیٹی والے مسائل بھی حل کر دیے ہیں۔ اسے ٹیسٹ کرنے کے لیے میں Tetris کھیلی ہے اور اس میں صرف 10 پوائنٹ سکور کیے ہیں۔ لیکن سکور محفوظ کرنے والا ٹیسٹ کامیاب رہا ہے۔ ابھی چونکہ صرف میرا سکور محفوظ ہوا ہوا ہے، اس لیے جب تک کوئی اور کسی گیم میں اس سے زیادہ سکور نہیں بنا لے گا اس وقت تک میں آرکیڈ کا بادشاہ بنا رہوں گا۔ آرکیڈ سسٹم میں ٹورنامنٹس شامل کرنا بھی ممکن ہے اگرچہ ابھی تک مجھے خود اس کا استعمال نہیں آتا۔ میں نے دو پلیئرز پر مشتمل Space Invaders کا ایک ٹورنامنٹ شامل تو کیا ہے لیکن ابھی تک صرف میں ہی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہا ہوں۔ بہرحال جب بھی مجھے اس کے استعمال کے بارے میں پتا چلے گا، میں اسے یہاں بتا دوں گا۔
والسلام