سید عمران
محفلین
۱) ضرور کرنی چاہیے اگر اس کا نتیجہ معاشرہ اور خاندانی نظام کی تباہی کی صورت میں نہ نکلے۔ جس کا شکار یورپ اور امریکہ ہے۔ جہاں اسی طرح سہانے سپنے دکھا کر عورت کو در بدر کردیا۔۱) ہمیں اپنی بیٹیوں کو نرس، ڈاکٹر، ٹیچر اور جو وہ چاہیں بننے میں مدد کرنا چاہیے. بلکہ ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے
۲) اگر پاکستان میں پچاس فیصد آبادی کو متروک کردیا جائے گا تو ملک کا حال اور برا ہوجائے گا
۳) مخلوط جگہوں پر کام، کام کی نوعیت پر ہے. ابھی ہمارے ہاں صرف خواتین کے اسپتال نہیں ہیں. اب کیا کریں، کیا اپنی بیٹی کا علاج نہ کرائیں اسے مرنے دیں. علاج بھی عورت سے کرانا ہے اور اپنی بیٹی کو گھر سے نکالنا بھی نہیں، پھر علاج کون کرے گا
۴) میں عورتوں کے الگ اسپتال اور اسکول کالج کا حامی ہوں مگر موجودہ صورتحال میں کیا کریں.
۵) پردہ خدا نے شاید اسی لیے واجب کیا ہے کہ عورت مخلوط ماحول میں کام کرسکے. ورنہ پردہ کیوں کیا جائے عورتوں کے درمیان.
کیا گھر میں دیور اور جیٹھ یا شوہر کے بھانجے بھتیجے نہیں آتے یا ہم نہیں جاتے ان کے گھر. یہ سب نامحرم ہیں مگر پردے کی حالت میں جاسکتے ہیں؟
۶) اپنی بیٹی کے کردار کو مضبوط بنائیے اسے معاشرے کی اچھائی برائی بتائیے اور اس پر بھروسہ کرکے معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے دیجیے
۷) گھر سے نکلنے والی عورت زیادہ بہتر جانتی ہے کہ اپنی بیٹی کی تربیت کیسے کرنی ہے لہٰذا اپنی بیوی کو بھی کام کرنے کی اجازت دیجیے
۲) پچاس فیصد آبادی کو کس لحاظ سے متروک کیا گیا ہے؟
۳) خواتین کا علاج کرانے کو کس نے منع کیا ہے۔ آج بھی دنیا بھر میں بڑے بڑے سرجن مرد ہی ہیں ۔ کیا خواتین ان سے علاج نہیں کرواتیں؟
۴) موجودہ صورت حال ایسی کون سی ہوگئی جو آج سے پہلے نہیں تھی؟
۵) خلاصہ یہی ہے کہ عورت کی عزت اور اس کا خاندانی نظام سے جڑے رہنا، یہ دو ایسے عوامل ہیں کہ ان کے ساتھ رہ کر عورت سارے کام کرے۔
۶) مطلب یہ کہ اگر ماں بیٹی کی تربیت ایسی نہ کرسکے تو اسے مخلوط ماحول میں نہ بھیجے؟
اور محض تربیت سے بھی کچھ نہیں ہوتا۔ کیچڑ زیادہ ہو تو بڑے بڑے ہاتھی پھسل جاتے ہیں۔ ہم آئے دن یہ تماشے دیکھتے ہیں کہ جب کسی پر دل آجاتا ہے، عشق کا روگ لگ جاتا ہے پھر نہ لڑکا رکتا ہے نہ لڑکی۔
۷) معاشرہ میں زنا کی جو صورت حال آج ہے کیا وہ پہلے کبھی تھی؟ یونیورسٹیوں میں جو قدم قدم پر لڑکے لڑکیاں چونچیں لڑائے بیٹھے ہیں اس کے تدارک کا کبھی کسی نے سوچا؟کیا اس کا سبب لڑکوں اور لڑکیوں کا اختلاط نہیں؟ یہ جو ہمارے ڈاکٹر دوست بتاتے ہیں کہ آئے دن انہیں ناجائز بچوں کا ابارشن کروانے والے کیسز سے سامنا کرنا پڑتا ہے یہ کس کھیت کی پیداوار ہیں؟
۷) ماں باہر نکلی ہو یا نہ نکلی ہو۔ بچوں کی تربیت ہورہی ہو یا نہیں۔ معاشرہ میں بے حیائی اور تعلیمی اداروں، کاروباری اداروں اور دفاتر میں بڑھتی ہوئی بدچلنی کی روک تھام کے بارے میں کوئی ٹھوس تجاویز کیوں نہیں دیتا یا اس پر عمل پیرا کیوں نہیں ہوا جاتا؟؟؟