مغرب کی اندھی تقلید میں مشرق کو رگیدنا بعض لوگوں کا محبوب مشغلہ ہے۔۔۔
حالاں کہ اصل حقائق وہ بھی جانتے ہیں کہ کیا ہیں۔۔۔
مگر بے چارے جا بے جا سینہ کوبی کی عادت کہاں لے جائیں۔۔۔
مغرب کی بے حیائی کا عشر عشیر بھی ابھی مسلم ممالک میں نہیں پہنچا۔۔۔
تاہم وہ کھلے بندوں اس کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔۔۔
ہر سازش سازشی لوگوں کے کھاتے میں نہیں ڈالیں گے۔۔۔
لیکن جو سازش وہ کررہے ہیں اس سے نگاہیں بھی نہیں چرائیں گے۔۔۔
ببانگ دہل برائی کو برائی، برے کو برا اور سازشی کو سازشی کہیں گے!!!
صاحب ہوائی فائرنگ بند کیجیے۔ ثبوت اور دلائل کے ساتھ اپنا موقف بیان کیجیے۔ میں نے ابھی تک آپ کی جتنی پوسٹیں پڑھی ہیں ان کا ماخذ قران ہے نہ حیات رسول اور نہ کوئی ٹھوس ثبوت یا ایسی دلیل جسے عقل کی کسوٹی پہ پرکھا جا سکے۔ بس ہیں تو وہ کامن اور پریولینٹ تھاٹس اور ریومرز جو معاشرے میں توتے کی طرح ہر بندے کی زبان پہ ہیں۔ ازرٹیو لہجے میں گفتگو کرنا اور الزام تراشیوں سے کام لینا ثبوت نہیں ہیں۔ مجھے ابھی تک یہی محسوس ہوا ہے کہ آپ کی زیادہ تر پوسٹیں حقائق پہ نہیں بلکہ مغرب اور امریکہ دشمنی کی بنیاد پہ ہیں۔ میں آپ کی اس پوسٹ کا جواب نیچے دیتا ہوں۔
آپ کا الزام: مغرب کی اندھی تقلید میں مشرق کو رگیدنا بعض لوگوں کا محبوب مشغلہ ہے۔۔۔
جواب: تین باتیں ہیں ایک اندھی تقلید دوسری مشرق تیسری محبوب مشغلہ۔
1۔اندھی تقلید کا الحمدللہ میں بالکل قائل نہیں ورنہ ابھی آپ کی طرح سازش سازش کا کھیل کھیل رہا ہوتا۔ اندھی تقلید کا قائل کون ہے یہ وضاحت کرنے کی ضرورت نہیں۔
2-پہلی بات مشرق میں صرف مسلم مالک یا پاکستان ہی نہیں آتا بلکہ مشرق بہت وسیع ہے۔ دوسری بات اگر مغرب پہ تنقید جائز ہے تو مشرق میں نہ تو فرشتے رہتے ہیں نہ خدا بلکہ وہی انسان ہیں جو مغرب میں رہتے ہیں۔ اس لیے تنقید کا معیار مشرق مغرب نہیں بلکہ انسانی مغالطے اور غلط اقدام ہیں۔
3-میرا محبوب مشغلہ سچ کی تلاش ہے اور ظاہر ہے ایسا تو مذہبی ٹریڈ مارکہ برادری کو بالکل قبول نہیں جو اپنے باپ دادا کی باتوں اپنے مسلک کے پیروکاروں اور پیشواؤں کی باتوں پہ سوال اٹھانے کی ہمت نہیں کر سکتی۔ مجھے بے بنیاد بغیر ثبوتوں پہ مذہبی ٹریڈ مارکہ برادری کی طرح کسی ملک پہ کسی قوم پہ الزام لگانے کا شوق نہیں ہے بلکہ اپنی کوتاہیوں پہ غلط اقدام پہ سوال اٹھانا ہے تاکہ جو غلطیاں ہو گئی ہیں اس سے سبق سیکھ کر آگے بڑھا جا سکے۔
آپ کا الزام: حالاں کہ اصل حقائق وہ بھی جانتے ہیں کہ کیا ہیں۔۔۔
جواب: مضحکہ خیز دعوی۔ مجھے حیرانی نہیں اس دعوے پہ ظاہر ہے اندھی تقلید والا ہر چیز کو بے بنیاد تیقن کی نظر سے دیکھتا ہے اور علم اور سچ کی جستجو کرنے والا شک کی نظر سے۔
آپ کا الزام: مگر بے چارے جا بے جا سینہ کوبی کی عادت کہاں لے جائیں۔۔۔
جواب: ظاہر ہے سازشی تھیوریوں پہ ایمان رکھنے والا شخص اپنے خیالات سے ہٹ کر خیالات رکھنے والے کو دشمن کی نظر سے دیکھتا ہے اس لیے ہر جگہ یہی ایک ہی راگ الاپتا رہتا ہے۔ مذہبی ٹریڈ مارکہ برادری جلسے کرے خطابات کرے میڈیا چلائے اور اس طرح کے فورمز پہ کھل کے اظہار گفتگو کرے لیکن اگر کوئی دوسرا کر دے تو فورا آگ لگ جاتی ہے۔ برداشت کا مادہ پیدا کیجیے یوں الزام تراشیوں سے مسائل حل نہیں ہونے والے۔
آپ کا الزام: مغرب کی بے حیائی کا عشر عشیر بھی ابھی مسلم ممالک میں نہیں پہنچا۔۔۔
جواب: بڑا دلچسپ دعوی کیا ہے آپ نے ظاہر ہے آپ کے پاس ثبوت وغیرہ تو ہونگے تو اگلی پوسٹ میں شرح لکھ کر اور ان کا ریفرنس دے کر ایسی کوئی تحقیق ہمارے ساتھ بھی شریک کریں۔ ورنہ مجھے تو یہ دعوی بے بنیاد مغرب دشمنی اور ریومرز کی بنیاد پہ کھڑا دکھائی دیتا ہے۔ ان رپورٹڈ واقعات کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وہ ہو نہیں رہے۔ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیے اور بغض کی عینک اتار کر اپنے ہی محلے میں نظر دوڑا کر دیکھ لیجیے مغرب تک جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
آپ کا الزام: تاہم وہ کھلے بندوں اس کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔۔۔
جواب: تبلیغ صرف مسلمانوں کا ٹریڈ مارک نہیں ہے جس طرح آپ یورپ میں اپنے نظریات پھیلانے کا کام کر رہے ہیں اس طرح وہاں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو اپنے نظریات دوسرے ملکوں میں پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آپ کی طرح ہر ملک کے باسی کو یہی لگتا ہے کہ ان کے نظریات باقیوں سے بہتر ہیں اور نہ صرف بہتر ہیں بلکہ انہیں دوسرے نظریات سے خطرہ بھی ہے۔ یہ کوئی نوبل تھاٹ نہیں ہے کہ اسلام کو مغرب سے خدشہ ہے اس لیے وہ اسے نقصان پہنچانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ یہ پوری دنیا میں ایسے ہے کہ ہر قوم دوسروں کے خیالات اور نظریات کو خطرہ سمجھتی ہے۔
آپ کا الزام: ہر سازش سازشی لوگوں کے کھاتے میں نہیں ڈالیں گے۔۔۔
لیکن جو سازش وہ کررہے ہیں اس سے نگاہیں بھی نہیں چرائیں گے۔۔۔
جواب: اس بات کے دو پہلو ہیں۔ ایک یہ آپ سمجھتے ہیں کہ ہماری ہر ناکامی کے پیچھے کوئی سازش ہے اور اس میں ہمارا کوئی کردار نہیں۔ لگے رہیے آپ نے کر لیا خود کو ٹھیک۔ جو اپنی غلطیوں کا سہرا سازش کو ہی پہنا دے اس سے تو یہی لگتا ہے کو اس کی عقل بھی شرما رہی ہو گی کہ یہ میں کہاں پھنس گئی۔ دوسرا پہلو یہ ہے کہ خود کی اصلاح نہیں کریں گے بلکہ انگلی لازمی کھڑیں گے دوسروں کی طرف۔ میاں میرے خلاف اگر کوئی سازش کرے گا بھی سہی تو میں اپنی خامیوں پہ قابو پاؤں گا کہ اگلی دفعہ اس کو سازش کا موقع نہ ملے نہ کہ چلاتا رہوں گا فلاں سازشی ہے فلاں سازشی ہے۔ رونا تو ہارے ہوئے لوگوں کا شیوہ ہے۔
آپ کا الزام: ببانگ دہل برائی کو برائی، برے کو برا اور سازشی کو سازشی کہیں گے!!!
جواب: یہ دعوی تو آپ کا خیر بالکل بے بنیاد لگتا ہے۔ حقیقت میں آپ کی پوسٹوں میں اس کے برعکس یہ نظر آتا ہے کہ امریکہ برا ہے مغرب برا ہے فلاں سازشی ہے فلاں سازشی ہے کہیں یہ نظر نہیں آیا کہ فلاں عالم نفرت پھیلانے والا ہے فلاں عالم شدت پسند ہے فلاں عالم قران کی اصل سے ہٹ گیا ہے۔ یہ دہرا معیار آپ کی کم و بیش ہر پوسٹ سے ظاہر ہے۔ چلیے آپ سے آپ ہی کی زبانی پوچھ لیتے ہیں جو آپ دوسروں سے پوچھتے پائے جاتے ہیں۔ یہاں کتنی پوسٹیں آپ نے طالبان کی درندگی وحشیانہ پن مسجدوں اور سول آبادی پہ حملوں کی مذمت میں کی ہیں؟ تاکہ ہمیں بھی پتہ چلے آپ کتنا غلط کو غلط کہتے ہیں اور لگے ہاتھوں وہ پوسٹیں بھی گن لیجیے گا جن میں آپ نے مدرسوں میں بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور پولیو ٹیم پہ ہونے والے قاتلانہ حملوں جیسے واقعات کی مذمت کی ہو۔