چار سال کی مدت اس لئے کہ میرا مشاہدہ ہے کہ عموماً پاکستانی عوام 3 سال تک حکومت سے کافی بیزار ہوجاتے ہیں اور اس کے بعد حکومت مخالف تحریکیں پنپنا شروع ہوجاتی ہیں۔ اور اگر مدت 4 سال ہو تو عوام کو نظر آئے گا کہ بھئی اب تو صرف 1 سال باقی رہ گیا یہ بھی گزر ہی جائے گا۔ تو پارلیمان اور حکومت کو اپنی مدت پوری کرنے کی مضبوط روایت بن سکے گی۔ مضبوط جمہوریت کے لئے مضبوط جمہوری روایات بھی اہم ہوتی ہیں۔چار سال کی مدت سے کونسی جوہری تبدیلی واقع ہوجائے گی ۔ اس پر روشنی ڈالیئے ۔