آزادی مارچ اپڈیٹس

ایسے جلسے،جلوس، مارچ اور دھرنے جن پر لاٹھی چارج، آنسو گیس حتی کہ گولی چلنے کے امکانات بھی ہوں ان میں معصوم بچوں اور خواتین کو انسانی ڈھال کے طور پر لیجانے کو کوئی عقلمندی کہ سکتا ہے؟ یا یہ لیڈروں کی خود غرضی اور بےحسی ہے ؟

پھر یہ خود غرض لیڈر حکومت سے یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ انسانی بنیادوں پر ٹائلٹ بنوادو۔
غریب عورتیں بچے خوار ہورہے ہیں اور یہ ناچ جشن منارہے ہیں
 
Bvf59ELCcAEFwyB.jpg:large
 
صائمہ شاہ

محفلین
ایسے جلسے،جلوس، مارچ اور دھرنے جن پر لاٹھی چارج، آنسو گیس حتی کہ گولی چلنے کے امکانات بھی ہوں ان میں معصوم بچوں اور خواتین کو انسانی ڈھال کے طور پر لیجانے کو کوئی عقلمندی کہ سکتا ہے؟ یا یہ لیڈروں کی خود غرضی اور بےحسی ہے ؟
اور ایسی حکومت جو عوام پر لاٹھی چارج ، آنسو گیس حتیٰ کہ گولی تک چلانے کا ارادہ رکھتی ہو اسے کیا کہتے ہیں خود غرضی ، بےحسی یا کرسی کی ہوس ؟
 
زرقا مفتی

محفلین
غیر ضروری طور پر بو ارہی ہے
پنجاب میں دھاندلی ہوسکتا ہے ہوئی ہو۔ مگر سندھی لیذرز منتخب ہوکر ائے ہیں۔ یہ لاکھوں لوگوں کے سچے نمائندہ ہیں۔ ان کے لیے ایسی زبان مناسب نہیں ہے۔ البتہ کسی بھی انسان کو کسی بھی انسان کے لیے انسلیٹنگ زبان استعمال کرنا درست نہیں ہے
خورشید شاہ یا پی پی پی نواز شریف کی بقا کے لئے بیان بازی کر رہے ہیں کیونکہ میثاقِ جمہوریت میں نون لیگ اور پی پی نے آپس میں باریاں بانٹ رکھی ہیں۔ نواز شریف نے زرداری کو پانچ سال پورے کرنے دیئے اب پی پی پی نے پانچ سال شریفوں کو نہیں چھیڑنا۔
پی پی اور نون لیگ نے انجمن بقائے باہمی قائم کر رکھی ہے جو ایک دوسرے کی کرپشن کو بھی تحفظ فراہم کرتی ہے۔
 
کرپشن کو روکنے کے لیے اداروں کی مضبوطی ضروری ہے۔ مگر یہ کہنا غلط ہے کہ نواز نے زرداری کو پانچ سال پورے کرنے دیے۔یہ غلط بیانی یوں ہے کہ اس دور میں نواز نے ہر وہ کام کیا جس سے پی پی کو زک پہنچے۔ البتہ جس قوت نے زرداری کو پانچ سال پورے کرنے دیے وہ نواز نہیں کوئی اور تھی۔ یہ وہ قوت تھی جس سے زرداری نے ساز باز کررکھی تھی کہ حقانی کیس کے باوجود زرداری پانچ پورے کرگیا لیٹ کر۔

مگرزرداری ان سے بھی ہاتھ کرگیا۔ کچھ ایسی ائینی ترامیم ہوئیں کہ پاور صدر سے وزیر اعظم کے پاس اگئیں۔ الیکشن کمیشن کے ازادی وغیرہ ۔ یہ وہ کام تھے جن کی وجہ سے یہ قوتیں اپنی مرضی کے لوگ مسلط نہیں کرسکتی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب ٹارگٹ ائین ہے پارلیمنٹ ہے
 
خورشید شاہ یا پی پی پی نواز شریف کی بقا کے لئے بیان بازی کر رہے ہیں کیونکہ میثاقِ جمہوریت میں نون لیگ اور پی پی نے آپس میں باریاں بانٹ رکھی ہیں۔ نواز شریف نے زرداری کو پانچ سال پورے کرنے دیئے اب پی پی پی نے پانچ سال شریفوں کو نہیں چھیڑنا۔
پی پی اور نون لیگ نے انجمن بقائے باہمی قائم کر رکھی ہے جو ایک دوسرے کی کرپشن کو بھی تحفظ فراہم کرتی ہے۔
جب کسی بات پر متفق ہوں اور لکھ کر دستخط کر دئیے جائیں تو پھر معاہدے کی پاسداری کرنی پڑتی ہے۔
 
خورشید شاہ یا پی پی پی نواز شریف کی بقا کے لئے بیان بازی کر رہے ہیں کیونکہ میثاقِ جمہوریت میں نون لیگ اور پی پی نے آپس میں باریاں بانٹ رکھی ہیں۔ نواز شریف نے زرداری کو پانچ سال پورے کرنے دیئے اب پی پی پی نے پانچ سال شریفوں کو نہیں چھیڑنا۔
پی پی اور نون لیگ نے انجمن بقائے باہمی قائم کر رکھی ہے جو ایک دوسرے کی کرپشن کو بھی تحفظ فراہم کرتی ہے۔
 
خورشید شاہ یا پی پی پی نواز شریف کی بقا کے لئے بیان بازی کر رہے ہیں کیونکہ میثاقِ جمہوریت میں نون لیگ اور پی پی نے آپس میں باریاں بانٹ رکھی ہیں۔ نواز شریف نے زرداری کو پانچ سال پورے کرنے دیئے اب پی پی پی نے پانچ سال شریفوں کو نہیں چھیڑنا۔
پی پی اور نون لیگ نے انجمن بقائے باہمی قائم کر رکھی ہے جو ایک دوسرے کی کرپشن کو بھی تحفظ فراہم کرتی ہے۔

یہ دیکھ لیں جب صدر کے پاس طاقت تھی تو کیسے وزیر اعظم کی چھٹی کرواتا تھا۔ صدر بھی وہ جو ضیاالحق کے مرنے کے بعد ایاتھا

10436324_10203456083255531_2463053239625723601_n.jpg

روزنامہ جنگ کراچی پیر، 19 جولائی 1993 —
 
زرقا مفتی

محفلین
تحریک انصاف سے بھی مذاکرات شروع
امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق کی سربراہی میں ایک وفد نے تحریک انصاف سے مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق مذاکرات میں جماعتِ اسلامی کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ بھی شریک ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ وہ تحریکِ انصاف کے پرامن احتجاج کو سراہتے ہیں۔
 
جمعیت علمائے اسلام کے اپنے ہی دھڑے کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے صوبہ خیبر پختونخوا کی اسمبلی کو تحلیل کر کے ملک میں آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی تھی جسے جمہوری قوتوں نے ناکام بنا دیا ہے۔
140820105025_fazlur_rehman_624x351_getty.jpg

بی بی سی
 
کل پارلیمنٹ میں وزیر اعظم بھی خطاب کریں گے۔ امید ہے کہ وہ بھی دھرنیوں کو بھرپور طریقے سے رد کردیں گے۔
 
زرقا مفتی

محفلین
یہ سب اپ کی پوسٹز ہیں
اب بھی اپ کہتی ہیں کہ زرداری اور نواز میں ساز باز تھی؟
یہ صرف نمائشی بیان بازی اور نمائشی ہتھکنڈے تھے اگر ساز باز نہیں تھی تو شہباز شریف نے ابتک زرداری کو سڑکوں پر کیوں نہیں گھسیٹا
شاید دبئی جا کر زرداری سے معافی مانگ لی اور اُس کے ہاتھ پر بیعت کر لی
 
جو چاہے اپ کا حسن کرشمہ ساز کرے

میثاق جہموریت اس ہارس ٹریڈنگ اور ان غیر جہموری ہتھکنڈوں کو روکنے کی کوشش تھی جس کی اسٹیبلشمنٹ عادی تھی۔ یہ کوئی ساز باز نہیں۔ بے نظیرکا کارنامہ تھا جس نے کرپشن کے در کو بند کیا ۔ اسی وجہ سے بے چاری جان سے گئی
 
ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے پھر ق لیگ سے ماروی میمن طارق عظیم اور دیگر کس اصول کے تحت نون کے ساتھ ملے
 
Top