آزادی مارچ اپڈیٹس

زرقا مفتی

محفلین
x1412491_45033789.jpg.pagespeed.ic.fQQZ3JlZwB.jpg

http://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2014-11-27&edition=LHR&id=1412491_45033789
 

x boy

محفلین
اب تو یہ لڑی کو بند کرکے نئی کھول دینی چاہیے، "آزادی مارچ پیا کا رنگ کالا"
:D
 

زرقا مفتی

محفلین
اسلام آباد: امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف سے مذاکرات کےلیے پہل کرے اور معاملات چوراہوں کے بجائے میز پر حل ہونے چاہیئں۔
اسلام آباد میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں اب کوئی بڑی رکاوٹ نہیں حکومت اور تحریک انصاف دونوں ہی انتخابی دھاندلی کی تحقیقات اور سیاسی بحران کا حل چاہتے ہیں، سنجیدہ اور بامقصد مذاکرات کے لئے حکومت پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے لہٰذا اسے مذاکرات کی میز پر آنے کے لئے پہل کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے مسائل حل ہوچکے ہیں یا حل ہونے کے قریب ہیں تاہم ہر صورت مذاکرات بحال کرائیں گے اور جوڈیشل کمیشن بننے سے ہی معاملہ حل ہوسکتا ہے۔

امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جلسے جلوس ہوتے رہتے ہیں اور یہ جمہوری روایات کا حصہ ہیں جن پرکوئی پابندی نہیں لگا سکتا، سرکار بھی جلسے کررہی ہے اور اس عمل سے عوام کو سیاستدانوں کو پرکھنے کا موقع ملتا ہے تاہم احتجاج سے زیادہ موثر مذاکرات ہیں جس کے ذریعے سیاسی بحران حل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات اور مناسب نمائندگی کے حوالے سے بھی بات ہوئی ہے۔
http://www.express.pk/story/307370/
 
Top