آزاد بلوچستان

بلوچستان آزادی کی جانب گامزن قصوروار کون حکومت؟

  • ہاں

    Votes: 2 33.3%
  • نہیں

    Votes: 4 66.7%

  • Total voters
    6
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
یہ پاکستان اولیاء کرام کی دعاؤں کا ثمر ہے آج بھی ان اولیاء کرام کا سبز ہلالی پرچم پر سایہ ہے۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا۔ یہ قائم رہے گا اس کو مٹانے والے اپنی موت آپ مرجائیں گے۔ انشاءاللہ۔ اسلام زندہ باد ۔ پاکستان پائندہ باد۔

وہ اولیا اللہ تو دعا دے کر چلے گئے مگر
موجودہ پاکستانی حکمران اور ارباب اقتدار حتی کہ اکثریت عوام اولیا شیطان ہی لگتے ہین۔ یہ کیسا پاکستان ہے جہاں عورتوں کا عریاں مارچ ہوتا ہے ۔ احکام اللہ کا کھلے عام مذاق اڑایا جاتا ہے اور شریعت کی خلاف ورزی کرنے کو ماڈرن سمجھا جاتا ہے اور جاہل اپنے اپ کو عقل کل سمجھتے ہیں۔
 
بگٹی خواتین قتل کا مقصد براہمداغ کو سبق سکھانا تھا؟

Published on 06. Feb, 2012

کراچی ( ٹاپ سٹوری آن لائن ) باغی بلوچ رہنماء براہمداغ بگٹی کی بہن اور بھانجی کے کراچی میں ہونے والے قتل کی اب تک ہونے والی تفتیش میں جو بات سامنے آ رہی ہے اس کے مطابق بگٹی خواتین کو اس بہیمانہ طریقے سے مارنے کا مقصد بظاہر صرف براہمداغ کو سبق سکھانا تھا۔ بتیس سالہ جھمر، ان کی تیرہ سالہ بیٹی جانہ اور ڈرائیور کو اکتیس جنوری کی رات نامعلوم افراد نے AK-47 آٹومیٹک رائفل سے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ یہ رائفل پاکستان کی واہ آرڈننیس فیکٹری میں تیار کی جاتی ہے اور گوریلا کارروائیوں میں استعمال کی جاتی ہے۔
تہرے قتل کی اس واردات کی عجیب بات یہ تھی کہ حملہ آوروں نے مقتولہ جھمر کی ملازمہ کو زندہ چھوڑ دیا تھا جو اب اس واقعہ کی واحد چشم دید گواہ ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایسا غالباً اس لیے کیا گیا تاکہ قاتلوں کا پیغام اپنے ہدف تک بغیر کسی شک و شبہ کے پہنچے کہ ان خواتین کو کیوں نشانہ بنایا گیا، کیونکہ اگر ملازمہ کو بھی مار دیا جاتا تو یہ واردات کراچی میں جاری ’ٹارگٹ کلنگ‘ کا تسلسل سمجھا جانا تھاجس میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے عام آدمیوں کو دہشت کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
 
سید زلفی نے کہا:
یہ پاکستان اولیاء کرام کی دعاؤں کا ثمر ہے آج بھی ان اولیاء کرام کا سبز ہلالی پرچم پر سایہ ہے۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا۔ یہ قائم رہے گا اس کو مٹانے والے اپنی موت آپ مرجائیں گے۔ انشاءاللہ۔ اسلام زندہ باد ۔ پاکستان پائندہ باد۔​
 
:rolleyes:
اور اگر اسلام ہی سلامت نہ ہو تو کیا پائندہ رہ جائے گا
عثمان نے بہت اچھی اینیمیشن لگائی ہے ۔ ذرا غور سے دیکھیں
 
3-9-2012_99478_1.gif
 

شمشاد

لائبریرین
شاہنواز اردو محفل پر تصویری مراسلوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی۔ بہتر ہے کہ ایک آدھ سطر لکھ کر ماخذ کا ربط دے دیا جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ضرور پتہ چلتا ہو گا، اس کے لیے ربط دینا کافی ہے، جس نے تصویر دیکھنی ہے دیکھے لیکن جو خبریں بغیر تصاویر کے ہیں ان کا ربط ہی کافی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین


تصویر سے پتہ چلتا ہے کہ کیا ہوا ہے

مثلاً ان مندرجہ بالا تصویری خبروں سے کیا پتہ چل رہا ہے جبکہ یہ تحریری شکل میں بھی ایسی ہی ہوتیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top