سید محمد نقوی
محفلین
ضرور آئیے جناباسیں وی کھیڈاں گے لہذا ہمارا نام بھی شاگردوں میں لکھا جائے ۔ ۔ بلکہ میں نے تو فارسی کے ساتھ ساتھ عربی اور انگریجی بھی سیکھنی ہے ۔ ۔ ۔
فرخ صاحب، شکریہ سوال کرنے کا۔نقوی صاحب سمجھ میں نہیں آیا کہ کونسے مشترک الفاظ نکالنے ہیں؟
وہ الفاظ جو آپ کو اردو اور فارسی میں مشترک لگیں۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
استادما!
خوش رہیں
-----------------------------------
استاد جی سبق مشکل ہے کچھ اور آسان کریں باوجود کوشش کے میں یہی تلاش کرسکا ہوں
مُوجب، مُمِد، واجب
نفسی ، حیاتست
سوال یہ ہے کہ کیا فارسی اور اُردو کی ادائگی الفاظ میں فرق ہے؟
جب فارسی بولنے والے بول رہے ہوں تو بڑی مٹھاس ہوتی ہے ان کے لہجے میں
شکریہ موجو صاحب
بہت اچھی کوشش ہے۔
اگر بہت مشکل ہے تو دوسرا لے آوں گا، فی الحال ابتدا ہے، اگلی پوسٹ دیکھ کر اپنی رائے ضرور دیجیے گا۔ جہاں تک کتاب کی بات ہے تو وہ بدل دی جائے گی، ان شاء اللہ
فارسی اور اردو میں الفاظ کی ادائگی میں بعض جگہ فرق ہے، اور اکثر لہجوں سے مرتبط ہے۔ ابھی مثال ذہن میں نہیں، لیکن آگے چل کر عرض کروں گا۔
مٹھاس کا یہ ہے کہ مختلف علاقے کے لوگ مختلف لہجوں میں بولتے ہیں، کہا جاتا ہے کہ اصفہان والوں کے لہجے میں مٹھاس ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اگر آپ بھی الفاظ کو صحیح تلفظ کریں تو لہجے میں مٹھاس آجائے گی۔ ان شاء اللہ
چلیں اب منہ میٹھا کرنا شروع کردیں
اور ہاں، آپ کا اصلی نام نہیں معلوم، اگر بتادیں تو مشکور ہوں گا۔