بسم اللہ الرحمن الرحیم
3
ضمیر
اگر آپ اپنا تعارف کرانا چاہتے ہیں، یا کسی کے بارے کچھ بیان کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو ضمیر استعمال کرنے کی ضرورت ہو گی، جیسے:
میں محمد ہوں۔ میں طالب علم ہوں۔
آپ استاد ہیں۔ ہم طالب علم ہیں۔
وہ ڈاکٹر ہے۔ ۔۔۔
میں، تم، آپ، ہم، وہ یہ الفاظ ضمیر ہیں، جو نام کی جگہ آتے ہیں۔ اسی طرح فارسی میں بھی ضمیر استعمال ہوتے ہیں۔
فارسی میں ضمائر کی دو قسمیں ہیں۔ ایک قسم وہ ہے جو افعال کے آخر میں آتی ہے، اور دوسری وہ ہے جو الگ استعمال ہوتی ہے۔ فی الحال دوسری قسم بیان ہوگی۔
یہ فارسی کے ضمائر ہیں، ان کو اچھی طرح یاد کرلیں:
نمبر شمار|فارسی|اردو| |فارسی|اردو
1|من|میں| |ما|ہم
2|تو|تم| |شما|آپ
3|او|وہ| |آنہا|وہ [جمع]
اگر گذشتہ اسباق کی مشق کی ہو، تو آپ ان ضمائر کو آسانی سے جملوں میں استعمال کرسکتے ہیں۔ ایک مثال ملاحظہ ہو:
نمبر شمار| | |مثبت|منفی|اردو/مثبت|اردو/منفی
1|مَنْ|دانشجو|ہستم۔|نیستم۔|میں طالب علم ہوں۔|میں طالب علم نہیں ہوں۔
2|تو|دانشجو|ہستی۔|نیستی۔|تم طالب علم ہو۔|تم طالب علم نہیں ہو۔
3|او|دانشجو|ہست / است۔|نیست۔|وہ طالب علم ہے۔|وہ طالب علم نہیں ہے۔
4|ما|دانشجو|ہستیم۔|نیستیم۔|ہم طالب علم ہیں۔|ہم طالب علم نہیں ہیں۔
5|شُما|دانشجو|ہستید۔|نیستید۔|آپ طالب علم ہیں۔|آپ طالب علم نہیں ہیں۔
6|آنہا|دانشجو|ہستند۔|نیستند۔|وہ طالب علم ہیں۔|وہ طالب علم نہیں ہیں۔
*'ہست'، اصل میں 'است' کی ہی دوسری شکل ہے۔ فرق یہ ہے کہ جدید فارسی میں، 'است' صرف مفرد شکل میں استعمال ہوتا ہے۔ لیکن 'ہست' مختلف اشکال میں مستعمل ہے۔*
اب آپ ان ضمائر کو مختلف جملوں میں استعمال کرسکتے ہیں:
- تو دکتر ہستی؟
- نہ، من دکتر نیستم۔ من معلم ہستم۔
ترجمہ:
- تم ڈاکٹر ہو؟
- نہیں، میں ڈاکٹر نہیں ہوں۔ میں استاد ہوں۔
- او کارگر است؟
- بلہ، او کارگر است۔
ترجمہ:
- وہ مزدور ہے؟
- جی، وہ مزدور ہے۔
اسی طرح 'آیا' سے جملے بن سکتے ہیں:
- آیا او سرباز است؟
- بلہ، او سرباز است۔
ترجمہ:
- کیا وہ فوجی ہے؟
- جی، وہ فوجی ہے۔
- آیا ما مہندس ہستیم؟
- نہ، شما پزشک ہستید۔
ترجمہ:
- کیا ہم انجنیئر ہیں؟
- نہیں، آپ ڈاکٹر ہیں۔
یا
- تو و حسن پرستار ہستید؟
- نہ۔ ما دکتر ہستیم۔
ترجمہ:
- تم اور حسن نرس ہو؟
- نہیں، ہم ڈاکٹر ہیں۔
- آیا محمد و احمد نویسندہ ہستند؟
- بلہ، آنہا نویسندہ ہستند۔
ترجمہ:
- کیا محمد اور احمد رائٹر ہیں؟
- جی، وہ رائٹر ہیں۔
شاید اس سے زیادہ مثالوں کی ضرورت نہ ہو۔ اب کچھ الفاظ دوں گا، آپ ان الفاظ سے آج کے سبق کی مشق کریں۔ اور اپنا ایک مختصر تعارف لکھ کر مجھے بھیجیں۔ یہ آج کی مشق ہے۔
ضروری نکات:
۱۔ 'تو' کا لفظ اودو میں بھی استعمال ہوتا ہے۔فارسی اور اردو کے تلفظ میں فرق ہے جس کا لحاظ کرنا ضروری ہے۔ فارسی میں 'تو' اس طرح تلفظ ہوتا ہے: 'تُ'۔