مبارکباد آفیشیل الوداع

نبیل

تکنیکی معاون
شمشاد نے کہا:
میری نصحیت یاد رکھنا “ بلی “ پہلے ہی دن مار لینا نہیں تو ساری عمر “ بلا “ ہی مرتا رہے گا۔ :wink:

یہاں مجھے ایک واقعہ یاد آگیا ہے۔ میں نے اپنے ایک سادہ لوح دوست کو اس کی شادی کی مبارکباد دی اور پوچھا کہ شادی کے بعد کیسی گزر رہی ہے تو اس نے فخر سے بتایا کہ بہت خوب گزر رہی ہے اور یہ کہ ان کی بیوی ان کی تابعدار ہے کیونکہ انہوں نے گربہ کشتن روز اول کے محاورے پر عمل کیا تھا۔ میں نے اپنی لاعلمی کی معذرت چاہی اور ان سے وضاحت طلب کی تو انہوں نے مجھے اس محاورے کے پس منظر میں وقعہ سنایا کہ ایک آدمی نے اپنے دوست سے اپنی بیوی کی بدمزاجی کا ذکر کیا تو اس دوست نے اسے بتایا کہ اس نے تو شادی کے بعد بیوی کے گھر آتے ہی اپنی گرم مزاجی کا مظاہرہ کرنے کے لیے گھر میں موجود بلی کو مار ڈالا تھا۔ اس طرح پہلے دن سے ہی بیوی پر اس کی دھاک بیٹھ گئی۔ یہ بات سن کر وہ صاحب بھی خوشی خوشی گھر آئے اور آؤ دیکھا نہ تاؤ، گھر کی بلی کو مار ڈالا۔ لیکن اس کی بیوی نے دہشت زدہ ہونے کی بجائے الٹا اسے لعن طعن کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ وہ صاحب غمزدہ ہو کر اپنے دوست کے پاس واپس آئے اور اپنا دکھ بیان کیا، ان دوست نے کہا اب بلی مارنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔۔ بلکہ گربہ کشتن روز اول۔۔

یہ ساری بات سن کر میں نے حیرانی سے پوچھا تو کیا آپ نے بھی بلی وغیرہ ماری تھی۔ وہ کہنے لگے کہ نہیں بلی تو نہیں ماری تھی لیکن اس سے ملتا جلتا کام کیا تھا۔ میں نے کہا وہ کیا۔ تو کہنے لگے کہ میں نے ایک کاکروچ مار ڈالا تھا۔ میری حیرانی کی انتہا نہیں رہی اور میں نے پوچھا "اور صرف کاکروچ مارنے سے بیوی پر آپ کی دھاک بیٹھ گئی"۔ وہ کہنے لگے میں نے عام طریقے سے کاکروچ نہیں مارا تھا۔ میں نے پوچھا پھر کیسے مارا تھا۔ کہنے لگے کہ میں نے اسے بڑی بے رحمی سے کچل کر پھینک دیا تھا۔ میں ان کی عقل و دانش کی داد دیتے ہوئے وہاں سے اٹھ آیا۔

تو ظفری بھائی، اگر کوئی بلی نہ ہو تو کوئی کاکروچ وغیرہ ہی کِل کر دیجیے گا۔۔ :roll:
 
ماوراء

محفلین
ظفری نے کہا:

اور تیسرا یہ کہ میں بھی انشاءاللہ جلد ہی اس دھاگے کو اپنی رخصتی کی زینت بناؤں گا کہ میرے ساتھ بھی محب والے حالات پیش آنے والے ہیں ۔۔۔ :wink:
محب بے چارے کا تو کوئی حال نہیں ہے آجکل۔ چلو، ہمارے لیے تو بہت اچھا ہوا۔ :D
ویسے آپ کیوں اپنے بارے میں یہ ہوائی وقتاً فوقتاً اڑاتے رہتے ہیں۔ :wink: :lol:
 
بدتمیز

محفلین
قیصرانی پلیز مزاق کی بات کو سیریس طرف مت لے جایا کرو صحت کے لئے اچھا نہیں ہے۔ سردی میں کھانسی کم تکلیف دہ ہوتی ہے جو تم یہ بھی لا رہے ہو؟ :twisted:
 
ظفری نے کہا:
پہلے تو بہت دکھی دل کے ساتھ ماہ وش کو خدا حافظ ۔مگر ساتھ ساتھ یہ بھی مہبم سی امید ہے کہ شاید ماہ وش شاہد احمد خاں‌کو واپس کردیں ۔ :cry:

دوسری بات یہ کہ بہت ہی عمدہ دھاگہ ہے خاص کر نظیر اکبر آبادی کے مصرعے کے ساتھ اس کی افادیت سمجھ آتی ہے ۔ :wink:

اور تیسرا یہ کہ میں بھی انشاءاللہ جلد ہی اس دھاگے کو اپنی رخصتی کی زینت بناؤں گا کہ میرے ساتھ بھی محب والے حالات پیش آنے والے ہیں ۔۔۔ :wink:

میری رخصتی ہوتے ہوتے رہ گئی تھی اور پھر بالآخر رخصتی کروانی پڑی تھی اور میرے جیسے حالات نہ پیش آئیں تمہیں دعا کرنا ورنہ بہت سا خونِ جگر اور ڈھیر سارا صبر جمع رکھنا :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے ظفری کی بات کو محب نے دل پہ لے لیا جو اتنے دنوں بعد صرف یہی نصیحت کرنے آئے ہیں۔
 
نبیل نے کہا:
شمشاد نے کہا:
ظفری نے کہا:
:) اور تیسرا یہ کہ میں بھی انشاءاللہ جلد ہی اس دھاگے کو اپنی رخصتی کی زینت بناؤں گا کہ میرے ساتھ بھی محب والے حالات پیش آنے والے ہیں ۔۔۔ :wink:

بہت ہی خوشی کی بات ہے۔ مبارک ابھی اور ادھر ہی دے دوں، یا قیصرانی کی طرح کھنچاتانی جاری رہے گی؟

یہ تصویر کا الٹا رخ ہی کیوں دیکھتے ہیں؟ ایسا کیوں نہیں کہتے کہ جو آئے گی اسے بھی اس محفل میں شامل کروں گا۔

شمشاد بھائی، ظفری دراصل اپنی ہونے والی رخصتی کی بات کر رہے ہیں۔ :wink: کبھی کبھار لڑکے بھی رخصت ہوتے ہیں۔ ویسے مجھے تو نہیں پتا تھا کہ محب کے ساتھ بھی یہی حالات پیش آئے ہوئے ہیں ورنہ اس کے متعلق خاکہ لکھتے ہوئے یہ بات بھی شامل کر دیتا۔ :arrow:

نبیل تم بھی ظفری کی باتوں میں آ گئے ، ایسا کچھ ہوا ہوتا تو بھلا تمہیں نہ بتاتا۔ فکر نہ کرو تم نے کچھ نہیں چھوڑا خاکہ لکھتے ہوئے۔
 
ماوراء نے کہا:
ظفری نے کہا:

اور تیسرا یہ کہ میں بھی انشاءاللہ جلد ہی اس دھاگے کو اپنی رخصتی کی زینت بناؤں گا کہ میرے ساتھ بھی محب والے حالات پیش آنے والے ہیں ۔۔۔ :wink:
محب بے چارے کا تو کوئی حال نہیں ہے آجکل۔ چلو، ہمارے لیے تو بہت اچھا ہوا۔ :D
ویسے آپ کیوں اپنے بارے میں یہ ہوائی وقتاً فوقتاً اڑاتے رہتے ہیں۔ :wink: :lol:

کیوں جی میرے حال کو کیا ہوا ہے، اچھا بھلا ہوں ، آزاد ٍفضاؤں میں گھوم پھر رہا ہوں ، اپنی مرضی سے سانس لے رہا ہوں اور کیا چاہیے جینے کو۔

ظفری کا البتہ مشکل وقت مستقبل قریب میں نظر آرہا ہے۔
 
شمشاد اگر حقائق کو آشکار نہ کیا جائے تو قیاس آرائیاں ہی سچ لگنے لگتی ہیں۔ :)

باقی آپ سمجھدار ہیں :wink:
 
شمشاد

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
ظفری نے کہا:

اور تیسرا یہ کہ میں بھی انشاءاللہ جلد ہی اس دھاگے کو اپنی رخصتی کی زینت بناؤں گا کہ میرے ساتھ بھی محب والے حالات پیش آنے والے ہیں ۔۔۔ :wink:
محب بے چارے کا تو کوئی حال نہیں ہے آجکل۔ چلو، ہمارے لیے تو بہت اچھا ہوا۔ :D
ویسے آپ کیوں اپنے بارے میں یہ ہوائی وقتاً فوقتاً اڑاتے رہتے ہیں۔ :wink: :lol:

کیوں جی میرے حال کو کیا ہوا ہے، اچھا بھلا ہوں ، آزاد ٍفضاؤں میں گھوم پھر رہا ہوں ، اپنی مرضی سے سانس لے رہا ہوں اور کیا چاہیے جینے کو۔

ظفری کا البتہ مشکل وقت مستقبل قریب میں نظر آرہا ہے۔

فضائیں آزاد ہی ہوتی ہیں، کچھ لوگ گھوم پھر بھی رہے ہوتے ہیں (ایک محدود جگہ پر) اور اپنی مرضی سے سانس تو کوئی روکنا بھی نہیں چاہتا، سبھی لے رہے ہوتے ہیں، پھر ان کو قیدی کیوں کہا جاتا ہے؟
 
Top