فاتح
لائبریرین
کچھ دن قبل ناعمہ عزیز نے محفل کے تمام شعرا و شاعرات کو مخاطب کرتے ہوئے ایک دھاگا کھولا جس میں آل پنجاب انٹر کالجز مشاعرے میں اپنے کالج کی نمائندگی کے لیے نامزد ہونے کے اعزاز کے متعلق بتایا اور ساتھ ہی حد درجہ انکساری سے کام لیتے ہوئے محفل کے تمام شعرا و شاعرات کو غزل لکھ کر دینے کے لیے کہا لیکن مجھ سمیت کسی نے اتنی ہمت نہ کی تو اس نے خود ہی یہ بار گراں اٹھانے کی ٹھانی اور طرح مصرع پر یہ خوبصورت غزل لکھ ڈالی:
اور آج بلکہ ابھی ابھی ناعمہ عزیز کی جانب سے انتہائی خوش کن خبر موصول ہوئی ہے کہ
یہ سوچو کہ اگر مجھ جیسا کوئی ناکام شاعر تمہارے کہنے پر غزل لکھ دیتا تو کیا بنتا۔۔۔ دوسری پوزیشن تو کجا تمہیں بیسویں پوزیشن بھی نہ ملتی۔
اور آج بلکہ ابھی ابھی ناعمہ عزیز کی جانب سے انتہائی خوش کن خبر موصول ہوئی ہے کہ
آل پنجاب انٹر کالجز مشاعرے میں ناعمہ عزیز نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی
یہ اعزاز اور کامیابی بہت بہت بہت مبارک ہو ناعمہ۔۔۔یہ سوچو کہ اگر مجھ جیسا کوئی ناکام شاعر تمہارے کہنے پر غزل لکھ دیتا تو کیا بنتا۔۔۔ دوسری پوزیشن تو کجا تمہیں بیسویں پوزیشن بھی نہ ملتی۔