آمنہ مغل کی تصاویر --------------- از: والدِ ماجد

مرک

محفلین
کل میں نے آمنہ جیسی ہی ایک بہت پیاری بچی دیکھی ماشااللہ میرے چچا کی بیٹی پرسون پیدا ہوئی ہے۔۔۔
 
مغزل

محفلین
مغل صاحب اللہ سے دعا ہے کہ آمنہ کے نصیب بہت ہی اچھے ہوں۔ اور یہ ہمیشہ خوش و خرم رہے۔

شکریہ شمشاد انکل (آمنہ کے) :grin:
بس آپ احباب اور بزرگوں کی دعائیں درکار ہیں
قدم قدم پر ۔۔ اللہ آپ کی دعاؤں کو آمنہ اور ہم سب
کے حق میں قبول فرمائے (اٰمین)
والسلام
 
مغزل

محفلین
ہممممممممم ۔۔۔ ہم منتظر رہیں گے۔
یہ نہ ہو کہ بقول وقار صدیقی اجمیری:
اب تو آجا کہ ترا راستہ تکتے تکتے
میری آنکھوں میں‌کھٹکنے لگی بینائی بھی
 
امکانات

محفلین
ماشاء اللہ پیاری بچی ہے مبارک ہو اس بچی کی آنکھیں بڑی ہیں قیافہ شناسی میں ان آنکھوں کو بہتریں سمجھا جاتا ہے یہ وسعت ظرفی ،ذھانت ،استقامت اور دور اندیشی کی علامت ہوتی ہیں دنیا کا کوئی کامیاب اورمشھورمرد یا عورت ایسا نہیں جس کی آنکھیں معمول سے چھوٹی ہوں بلکہ ان کی آنکھییں معمول سے بڑی ہوتی ہیں ماشاء اللل ہماری بھتیجی بھی کسی سے کم نہیں نچلے ہونٹون کا بڑا ہونا سخاوت اور وسیع حلقہ احباب کی نشانی ہے ماتھا بھی بڑا ہے عموما بچوں کے چہرے کے خدوخال چھوٹے ہوتے ہیں‌اس کے باوجود ماتھے اورتمام چہرے کے نقوش کا بڑا ہونا بچی کے غیر معمولی ہونے کی دلیل ہے انکھوں کی چمک بھی اس بات کی تائید کر تی ہے بچی میں‌غیر معمولی صلاحیتیں موجود ہیں‌،بچی کے نقوش کی خاص تراکیب محممود بھائی اور بھابی کی باہمی محبت کا اعلان کر رہی ہے نومولود بچے کا چہرا ماہریں کو یہ بھی بتا دیتا ہے ماں ‌پاپ میں تعلقات کیسے تھے غیر معممولی بچے زیادہ حساس ہوتے ہیں‌انہیں‌عام بچوں سے زیادہ محبت کی ضرورت ہوتی ہے تقریر کا فی لمبی ہوگئی ہے آخری بات بچی والد ماجد کی طرح خوش مزاج ہوگئی الل اس کی عمر میں‌ برکت دے اوراسے ماں باپ کا فرما برداربنائے آمین
 
حضور لگتا ہے ان دنوں آپ قصہ خوانی بازار کی یاترا پر ہیں۔ :grin: ۔۔ تفنن برطرف آپ کی مشاہداتی و عملی دلیلوں میں تو کچھ کم ، اماں کچھ ااور زیادہ اورابا مزید ہی نہال ہورہے ہیں۔۔۔ ویسے آپ کا قیافہ اتنا پرفیکٹ بھی نہیں ہے۔۔ آہ ہ ہ۔۔۔
مالک و مولیٰ آپ دعائیں اور نیک فال آمنہ اور سب ہی ماں باپ اور بچوں‌کے حق میں‌مستعجاب فرمائے (اٰمین)
سدا خوش رہیئے جناب
احقر
م۔م۔مغل
 
فاروقی

معطل
اب تو میر ا بھی جی کر رہا ہے کہ اپنی تصویر بھیج کر ایسے کمنٹس .....زہیر صاحب سے لوں .......اور دل پشوری کر لوں..........
 
امکانات

محفلین
حضور لگتا ہے ان دنوں آپ قصہ خوانی بازار کی یاترا پر ہیں۔ :grin: ۔۔ تفنن برطرف
آپ کی مشاہداتی و عملی دلیلوں میں تو کچھ کم ، بیگم زیادہ اور اماں کچھ ااور زیادہ اور
ابا مزید ہی نہال ہورہے ہیں۔۔۔ مالک و مولیٰ آپ دعائیں اور نیک فال آمنہ اور سب
ہی ماں باپ اور بچوں‌کے حق میں‌مستعجاب فرمائے (اٰمین)
سدا خوش رہیئے جناب
احقر
م۔م۔مغل

بہت شکریہ م م بھائی پہلے توآپ مجھے آیندہ ایک میم لکنھے کی اجازت دیں کافی لمبا ہو جا تا ہے آپ کا نام
دوسری بات بھتیجی کی ان تصویوں کا مجھے معلوم نہ تھا میں‌ سیاست نامے اور تعارف سے بہت کم باہر نکلتا ہوں ورنہ جس دن آپ نے تصاویر پوسٹ کی تھیں اسی دن حق بنتا تھا جو لکھا ہے ڈرتے ہوئے لکھا ہے آخر ادیب اور شاعرکی صا حبزادی کی فیس ریڈنگ کرنی تھی بھائی قصہ خوانی بازارنہیں گیا جہان تک قیافہ شناسی کا تعلق ہے اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے فیس ریڈنگ بادی لیگوییج میں‌معمولی شد بد ہے آپ تو مانیں یا نا مانیں ماں باپ کی پانچ سو صفات عادات میں سے کم ازکم اڑھائی سو صفات اولا د میں پائی جاتی ہیں شکر ہے آپ نے مارا نہیں ‌مجھےڈرتھا
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ہائے اللہ اتنی پیاری بالکل میری طرح

اللہ تعالیٰ اس کو لمبی عمر صحت اور عزت کے ساتھ عطا فرمائے اور اس کو ہر امتحان میں کامیابی عطا فرمائے آمین

چُنو چاچو
 
فاروقی

معطل
بڑوں کے لیے فیس ریڑنگ کی فیس ہوتی ہے جیب گرم ہو تو خادم حاضر ہے ورنہ ہمیں‌ فرصت نہیں

ایک تو فیس مانگ رہے ہیں اور اوپر سے زرداری کی طرح "خادم "کے تخلص کا بھی اضافہ کر دیا ہے.........

بھئی جہاں خادم ہوتا ہے وہاں فیس نہیں ہوتے اور جہاں فیس ہوتی ہے وہاں خادم بھائی کا کیا کام ..................اچھا تو کون سا آپشن منتحب کیا آپ نے اب .......خادم والا یا فیس والا
 
ہمارے جواب میں با با قائد اعظم کو سلام تھا پیسے کی بوجھا تھی پیسے ملنے کی صورت میں خادم اور نہ ملنے کی صورت میں فرصت نہیں‌ کا کیا مطلب نکلتا ہے آپ پہلے تصور تو بھجواہیں‌ یہ ناپ تول بعد میں ہوتی رہے گی
 
Top