نور وجدان
لائبریرین
السلام علیکم! میں ہوں آپ کی میزبان نور سعدیہ اور میرے ساتھ ہیں محمد ظہیر، مریم افتخار، فہد اشرف اور حمیرا عدنان. یہ تو آپ سب کو معلوم ہے کہ اُردو زَبان کی کشش ایسے محفلین کو یہاں پر کھینچ لاتی ہے جیسے شہد کے چھتے پر مکھیاں ۔ اس کثیر رنگ برنگی محفل کی حیثیت اس چوپال کی سی ہے جہاں پر سب کے اپنے اپنے رنگ انہیں ممتاز کرتے ہیں اور یوں ہر محفلین کی اپنی اہمیت مسلم ہے ۔ آپ سب میں ایک ایسی ہی شخصیت موجود ہے جن کی شخصیت کی رنگا رنگی دلوں کو موہ لیتے ہوئے تارِ ہستی کے سُر بکھیر دیتی ہے ۔ یہ محفل میں قدرے خاموش سے رہتے ہیں مگر جب بولتے ہیں تو لگتا ہے کہ زاہد صاحب ہی ایسی مدبرانہ اور مشفقانہ گفتگو کرسکتے ہیں ۔ ان کی تحریر ظرافت کا رنگ لیے ہوئے ہوتی ہے مگر باوجود اسکے ان کے الفاظ موتیوں کی طرح ہوتے ہیں جن میں کہیں بھی ہلکا پن نہیں ہوتا ہے ۔ زندگی کے بارے خاص مقصد رکھتے ہوئے منزل کے متمنی بھی ہیں ۔ ان کا مزاج دھیما ، اطوار میں شائستگی ، لہجہ معلمانہ اور انداز میں ادب نمایاں ہے ۔
زاہد حسین ملتان کی پیدائش ہیں ۔ ملتان جسکو ولیوں ، صوفیوں کا شہر کہا جاتا ہے ۔ ان کی طبیعت پر اسکا بھی گہرا اثر محسوس ہوتا ہے ۔نیٹ گردی میں ایسی یگانہ ہستیوں سے گفت و شنید آپ کو ششدر کیے دیتی ہے کہ نیٹ نہ ہوتا ، تو کیا ان سے مل سکتے ؟ اردو محفل نہ ہوتی تو کیسے ہم سب اک چھت تلے اکٹھے ہوتے ۔ ان کی اردو بہت ثقیل اور گاڑھی ہے ۔ اس ثقالت کے باوجود الفاظ کی مالا ایسے پروتے ہیں کہ ہر لفظ ابلاغ کا حق ادا کرتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ان کی مثال ایسی ہے بقول شاعر
سوچتے اور جاگتے سانسوں کا اک دریا ہوں میں
اپنے گم گشتہ کناروں کیلئے بہتا ہوں میں۔۔۔
آپ سب کی بھرپور تالیوں میں ہم زاہد حسین کو اسٹیج پر مدعو کرتے ہیں ۔۔زاہد صاحب محفلین و حاضرین آپ کو جاننے کے متمنی ہیں ۔

آخری تدوین: