فونٹ آٹو کرننگ ٹول ریلیز

سید ذیشان

محفلین
کافی عرصہ پہلے عارف کریم کی ایما پرکرننگ کے لئے میٹ لیب میں کچھ کوڈ لکھا تھا۔ اب اسی کوڈ کو بیس بنا کراوربہتری کے بعد پائتھن میں شائع کر دیا ہے تاکہ دیگر فانٹ ساز بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ پائتھن میں اس کی رفتار کافی سست ہے۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ سست حصہ ایک فانٹ کے لئے صرف ایک مرتبہ چلانے کی ضرورت ہے۔ ایک اور بات یہ بھی کہ یہ کوڈ صرف لیگیچر فانٹ کے لئے کار آمد ہے۔

کوڈ کا ڈاونلوڈ لنک: Release v0.0.2 · sayedzeeshan/Kerning
ریپازٹری کا لنک: GitHub - sayedzeeshan/Kerning: Nastaleeq font ligature kerning for OpenType digitial fonts

اس کو چلانے کے لئے یہاں سے پائتھن انسٹال کریں:
Download Python

باقی تفصیل ہیلپ فائل میں موجود ہے۔

کوئی سوال ہو اس کے بارے میں تو یہاں پوچھ سکتے ہیں۔

اس کے لئے جاسم محمد (عارف کریم) کا خصوصی شکریہ جن کے اکسانے ، فانٹ کمپائل کرنے اورکرننگ میں نقص نکالنے :)LOL:) کے علاوہ یہ ممکن نہیں تھا۔

نوٹ: نیا لنک مندرجہ ذیل ہے

نمونہ:
example.png
 
مدیر کی آخری تدوین:

شاکرالقادری

لائبریرین
یہ بہت اہم کام تھا ہم عرصہ دراز سے ایسے کسی ٹول کے محتاج اور متلاشی تھے۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے
اس کے لیے فونٹ فائل سے ہی کام چل جائے گا یا تمام لگیچرز کے الگ الگ امیجز بنانا ہونگے
اور اگر امیجز بنانا ہونگے تو کونسی فارمیٹ اور کس سائز میں
مزید یہ کہ تمام لگیچرز کے امیجیز جنریٹ کرنے کا بھی کوئی نسخہ تجویز فرمائیں
شکریہ
 
جاسم محمد

محفلین

جاسم محمد

محفلین
۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ سست حصہ ایک فانٹ کے لئے صرف ایک مرتبہ چلانے کی ضرورت ہے۔
سب سے پہلے اس بہترین کاوش پر مبارک باد قبول کریں۔ میرے کمپیوٹر پر تقریبا دو گھنٹے لگے لیکن کام ہو گیا۔
پائی تھون کرننگ رزلٹ:
AynOUTl.png

گو کہ پہلی اٹریشن میں ہی اتنا اچھا رزلٹ ہے۔ البتہ اگر میٹ لیب کی کرننگ والا رزلٹ ڈیفالٹ میں مل جائے توآئیڈل کرننگ ہو سکتی ہے۔
میٹ لیب کرننگ رزلٹ:
d6O5Yqg.png

پائی تھون کرننگ ٹیسٹ:
mgk6Z2m.png

میٹ لیب کرننگ ٹیسٹ:
IHnewLi.png
 
آخری تدوین:

سید ذیشان

محفلین
یہ بہت اہم کام تھا ہم عرصہ دراز سے ایسے کسی ٹول کے محتاج اور متلاشی تھے۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے
اس کے لیے فونٹ فائل سے ہی کام چل جائے گا یا تمام لگیچرز کے الگ الگ امیجز بنانا ہونگے
اور اگر امیجز بنانا ہونگے تو کونسی فارمیٹ اور کس سائز میں
مزید یہ کہ تمام لگیچرز کے امیجیز جنریٹ کرنے کا بھی کوئی نسخہ تجویز فرمائیں

شکریہ
300dpi PNG فارمیٹ میں تصاویر درکار ہیں۔ اس پر جاسم محمد بہتر روشنی ڈال سکتے ہیں کہ اس کا بہترین حل کیا ہونا چاہئے۔
 
جی میں بٹ فانٹر سے ایکسپورٹ کرتا ہوں۔ وہاں یہ سیٹنگ دے دیں:
image.png
 
سید ذیشان

محفلین
سب سے پہلے اس بہترین کاوش پر مبارک باد قبول کریں۔ میرے کمپیوٹر پر تقریبا دو گھنٹے لگے لیکن کام ہو گیا۔
پائی تھون کرننگ رزلٹ:
AynOUTl.png

گو کہ پہلی اٹریشن میں ہی اتنا اچھا رزلٹ ہے۔ البتہ اگر میٹ لیب کی کرننگ والا رزلٹ ڈیفالٹ میں مل جائے توآئیڈل کرننگ ہو سکتی ہے۔
میٹ لیب کرننگ رزلٹ:
d6O5Yqg.png

پائی تھون کرننگ ٹیسٹ:
mgk6Z2m.png

میٹ لیب کرننگ ٹیسٹ:
IHnewLi.png
نیچے والے نمونے میں کچھ لگیچر آپس میں ٹکرا رہے ہیں۔ اسی لئے پائتھن کے ریلیز میں اس سے بچنے کی کوشش کی گئی ہے۔
 
ابھی کچھ مسائل موجود ہیں۔ جاسم جلد ہی فونٹ ریلیز کریں گے۔ امید ہے اس مرتبہ ورژن 3 کی طرح 6 مہینے انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
اگر وہ باقاعدہ ریلیز کر رہے ہیں تو کیا ہی بہتر ہوگا اگر وہ ان علامتوں (؟ ! : ؛) کی اردو شکلیں بھی فونٹ میں رکھ دیں۔ مہر نستعلیق ویب میں یہ علامتیں اردو کی ہیں۔
 
ابو ہاشم

محفلین
ایک تجویز:

کرننگ ایک ہی لفظ کے اندر زیادہ رکھی جائے اور دو لفظوں کے درمیان کم تاکہ پتا چلے کہ ایک لفظ کہاں ختم ہو رہا ہے اور دوسرا کہاں سے شروع ہو رہا ہے
 
جاسم محمد

محفلین
اگر وہ باقاعدہ ریلیز کر رہے ہیں تو کیا ہی بہتر ہوگا اگر وہ ان علامتوں (؟ ! : ؛) کی اردو شکلیں بھی فونٹ میں رکھ دیں۔ مہر نستعلیق ویب میں یہ علامتیں اردو کی ہیں۔
جی مہر نستعلیق میں کوئی انگریزی فانٹ موجود نہیں اس لئے وہاں ایسا کرنا ممکن تھا۔ جمیل نوری نستعلیق میں ایریل یا ٹائمز نیو رومن نامی انگریزی فانٹ موجود ہے جس کی وجہ سے یہ علامتیں بھی اسی انگریزی فانٹ میں ہیں۔ آپ پھر بھی تبدیلی چاہتے ہیں تو فانٹ کو فانٹ کریٹر میں کھول کر مہر نستعلیق والی علامات میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ خیر یہ فانٹ ریلیز کے وقت کر دوں گا آپ کیلئے۔
 
جاسم محمد

محفلین
ایک تجویز:

کرننگ ایک ہی لفظ کے اندر زیادہ رکھی جائے اور دو لفظوں کے درمیان کم تاکہ پتا چلے کہ ایک لفظ کہاں ختم ہو رہا ہے اور دوسرا کہاں سے شروع ہو رہا ہے
ماضی کی ریلیز کی طرح اس بار بھی فانٹ کے دو ورژن جاری ہوں گے۔ ایک اسپیس کرننگ والا اور دوسرا جس میں پورے فانٹ میں ایک جیسی کرننگ ہوگی۔
 
جاسم محمد

محفلین
Top