فونٹ آٹو کرننگ ٹول ریلیز

سید ذیشان

محفلین
سید ذیشان ، مجھے علم نہیں کہ آپ کا یہ پروگرام کس طرح کام کرتا ہے لیکن اس کی بدولت اردو دنیا کو جاسم محمد اور شاکرالقادری صاحبان کے توسط سے کئی اچھے فونٹس مل گئے ہیں ۔ اس کے لئے آپ کا بیحد و بے حساب شکریہ! اللّٰہ کریم آپ کو اردو کی اس بے لوث خدمت کا صلہ عطا فرمائے ، دونوں جہانوں میں اجرِ خیر سے نوازے ، آپ کے علم و ہنر میں اضافہ فرمائے ۔ لگن اور جذبے میں برکت عطا فرمائے ۔ آمین !
اردو عروض کی اولین ویبگاہ کے بعد اس پروگرام کا سہرا بھی آپ کے سر جاتا ہے ۔ آپ کا بہت بہت شکریہ! محبانِ اردو کے سر پر آپ کے احسانات قرض ہیں ۔
بہت نوازش ظہیر بھائی۔ انشاءاللہ اس ٹول کی مدد سے عنقریب اور بھی کئی فونٹ ریلیز ہونگے۔
 
آخری تدوین:

hashim1223

محفلین
سید ذیشان بھائی کی انتھک محنت اور کمال شفقت و رہنمائی کے بعد ہم بالآخر نستعلیق لگیچر فانٹس میں اپنی مرضی کی کرننگ دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر اردو نستعلیق کے دو معروف فانٹس کے سادہ ورژن آپ کی ایجاد کردہ کرننگ الگوردھم پر اپلائی کر کے ریلیز کیے جا رہے ہیں۔ ابھی ان فانٹس کے کشیدہ ورژنز زیر تعمیر ہیں جنہیں مکمل کرتے ہی انشاءاللہ ریلیز کر دیا جائے گا۔
فانٹس کے سیمپل اور ڈاؤنلوڈ لنکس:

جمیل نوری نستعلیق ۴ + فیض لاہوری نستعلیق ۲ (صفر پکسل سپیس)
2021-09-05_19-42-34.png

2021-09-05_19-42-58.png


جمیل نوری نستعلیق ۴ + فیض لاہوری نستعلیق ۲ (سو پکسل سپیس)
2021-09-05_19-40-29.png

2021-09-05_19-41-25.png

مکمل ورژن کہاں ہے؟
 

سید ذیشان

محفلین
مکمل ورژن کہاں ہے؟
درست شدہ ورژن اس پوسٹ میں ہے:

جمیل نوری نستعلیق و فیض لاہوری نستعلیق کو بالآخر سید ذیشان بھائی کی لیٹسٹ کرننگ الگوردھم پر رن کر کے فانٹس کو اپڈیٹ کر دیا ہے۔ یہ ان فانٹس کی آٹو کشیدہ ریلیز سے قبل ہماری آخری پیشکش ہے۔ یہاں سے استفادہ کر لیں:
جمیل نوری نستعلیق
d000177.gif

فیض لاہوری نستعلیق
d000176.gif

 

سید ذیشان

محفلین
کیا آپ اس کو کرننگ ٹول کے لیٹسٹ ورژن پر رن کر کے بنا سکتے ہیں؟ کیوں کہ اس کی ڈیٹ پرانی ہے اور سٹیبل ورژن کی ڈیٹ نئی ہے۔​
ڈیٹ نئی اس لئے ہے کہ اس کو بعد میں اپلوڈ کیا تھا۔ اس سے فانٹ کر کرننگ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
 

hashim1223

محفلین
ڈیٹ نئی اس لئے ہے کہ اس کو بعد میں اپلوڈ کیا تھا۔ اس سے فانٹ کر کرننگ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
ابھی تک آٹو کشیدہ ریلیز نہیں ہوا؟ اور کیا پیامی نستعلیق کا مکمل ورژن ریلیز ہو چکا ہے؟ کافی سال ہو گئے ہیں دھاگے کو لیکن پرانا نامکمل فانٹ موجود ہے۔
 

سید ذیشان

محفلین
ابھی تک آٹو کشیدہ ریلیز نہیں ہوا؟ اور کیا پیامی نستعلیق کا مکمل ورژن ریلیز ہو چکا ہے؟ کافی سال ہو گئے ہیں دھاگے کو لیکن پرانا نامکمل فانٹ موجود ہے۔
جہاں تک مجھے معلوم ہے آٹو کشیدہ ابھی تک ریلیز نہیں ہوا۔ پیامی نستعلیق کا مجھے علم نہیں ہے۔
 
Top