آٹو کیڈ کے بارے میں معلومات درکار ہیں ۔۔۔

ابو محمد

محفلین
مجھے کوئ آٹو کیڈ کے بارے میں معلومات دے سکتا ہے ۔۔۔ کراچی میں کون سا بہتر انسٹی ٹیوٹ ہے جو کہ یہ کورس کراتا ہے ۔۔۔ پلیز بتائیں ۔۔۔
 
محمدصابر

محفلین
بنیادی طور پر یہ ایک تھری ڈی ڈیزائننگ پروگرام ہے جس کی مدد سے آپ درست پیمائشوں کے ساتھ نقشہ جات اور نمونہ جات بنا سکتے ہیں۔ عمارت کا کاغذ پر نقشہ بنانا ہو تو آٹو کیڈ، عمارت کا تھری ڈی ڈیزائن بنانا ہو تو آٹو کیڈ، کسی بنی ہو مشین مثلاً کار کا ماڈل بنانا ہو تو آٹو کیڈ، کوئی نئی مشین بنانے سے پہلے آٹو کیڈ پر تفصیلی ڈیزائن۔ ابو محمد آپ آٹو کیڈ کو کس مقصد کے لئے استعمال کریں گے؟
 
باذوق

محفلین
آٹوکیڈ پر اردو میں چند ہی لوگوں نے ٹیٹوریل لکھا ہے اب تک۔
میں نے بھی کوئی تین چار سال پہلے کچھ ٹیٹوریل اردو میں تحریر کئے تھے۔ اگر ڈھونڈنے پر ان کی اِن پیج فائلیں مل جائیں تو کل پرسوں میں یہاں لگا دوں گا، ان شاءاللہ۔
 
جزاک اللہ
انتظار رہے گا ۔۔۔
 
ابو محمد

محفلین
بھائی بڑی ہی خوب صورت ڈرائینگ ہے ۔۔۔۔ یعنی اس میں‌صرف نقشے بنانے ہیں

اظفر
میں نے تین سال پہلے پڑھا تھا کورس میں
اب تو بھول بھال گیا
میں نے یہ تو پوچھا ہی نہیں تھا ۔۔ کہ آپ نے کیا ہے یا نہیں ۔۔۔:) میں نے کہا تھا کہ کوئی تعارف کروا دے اور ساتھ میں یہ بھی بتا دے کراچی میں کون سا ایسا ادارہ ہے جو کہ آٹو کیڈ بہتر طریقے سے کرواتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اصل میں ہمارے ایک دوست کو یہ معلومات چاہیے تھیں جو کہ کراچی کے رہنے والے ہیں
 
خلیل بہٹو

محفلین
:surprise:
مجھے یاد آیا کہ "بینظیر بھٹو شہید یوتھ ڈیولپمینٹ پروگرام" کے تحت حکومت پاکستان کی طرف سے پورے سندھ میں مختلف کورسز کرائے جارہے ہیں، جس میں AutoCAD کے کورسز بھی شامل ہیں۔ جہاں تک میرا خیال ہے، کلاسز 4 مئی سے شروع ہورہی ہیں۔ کراچی میں یہ کورسز "ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر نارتھ ناظم آباد"، "پرنٹس شپ ٹریننگ سینٹر، کورنگی نمبر 3"، "ٹیکنکیل ٹریننگ سینٹر بفرزون نارتھ کراچی" اور "پرنٹس شپ ٹریننگ سینٹر، لیاری" سے کروائے جارہے ہیں۔ چونکہ یہ کورسز بے روزگار نوجوانوں کو ہنر سکھانے کیلئے شروع کئے گئے ہیں۔ اس لئے منتخب ہونے والے کینڈیڈیٹ کو ماہانہ 4000 سے 6000 وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ میرے خیال میں کراچی سے جتنے بھی آٹوکیڈ کے کورسز کرائے جارہے ہیں، ان کا دورانہ 2 ماہ سے زیادہ نہیں ہے اور وہ بھی ہفتہ میں دو کلاسز ہوتی ہیں۔ اس طرح جب آپ یہ کورس مکمل کرلیں گے تو آپ سوالیہ نشان بنے ہوئے ہوں گے کہ اب کیا کرنا ہے۔ یعنی اس کورس سے آپ کو آٹوکیڈ کی بیسک تو مل جائے گی لیکن مکمل طور پر آٹوکیڈ پر گرفت حاصل نہیں کرپائیں گے۔ جبکہ حکومت پاکستان کی طرف جو پروگرام شروع کروائے جارہے ہیں، ان کا دورانیہ 6 ماہ ہے اور شاید روزانہ ہی کلاسز شروع ہوں گی۔
 
باذوق

محفلین
آٹوکیڈ سے متعلق ایک تعارفی ٹیٹوریل میں نے یہاں پوسٹ کیا ہے۔

فلپین اور کچھ دوسرے ممالک میں آٹوکیڈ باقاعدہ ایک تین سالہ ڈپلومہ کورس کے طور پر سکھایا جاتا ہے !
 
خلیل بہٹو

محفلین
شکریہ باذوق، کیا ایسا کوئی کورس پاکستان میں بھی کہیں سکھایا جاتا ہے؟ یہاں تو بس پیسے کمانے کیلئے سینٹر کھولے گئے ہیں، ان کا مقصد سکھانا نہیں بلکہ پیسے کمانا ہوتا ہے آپ چاہیں تو بغیر کسی اٹینڈینس کے سرٹیفکیٹ بھی لے سکتے ہیں۔ حیرت کی بات آپ کو یہ بتاؤں کہ میں نے جس انسٹیٹیوٹ سے کورس کیا تھا، صرف پانچ دنوں کے اندر کورس مکمل کرلیا تھا۔ البتہ فیس مکمل دینی پڑی۔
 
ابو محمد

محفلین
آٹوکیڈ سے متعلق ایک تعارفی ٹیٹوریل میں نے یہاں پوسٹ کیا ہے۔

بہت شکریہ باذوق ۔۔۔ یقننا بہت ہی اچھا تعارف کروایا ہو گا ۔۔۔ لیکن آپ کے دیے ہوئے لنک پر کلک کرنے سے درج ذیل میسج آ رہا ہے ۔۔۔

ابو محمد, you do not have permission to access this page. This could be due to one of several reasons:

"بینظیر بھٹو شہید یوتھ ڈیولپمینٹ پروگرام"
خلیل بھٹو ۔۔ اس کا مطلب ہے کہ '' سکل ڈویلپمینٹ کونسل '' سے بہتر تو '' یوتھ ڈوہلپمینٹ"" پروگرام اچھا ہے ۔۔۔ کیونکہ کم از کم 6 ماہ میں تو ہے ۔۔۔ اور باذوق کے بقول بہت سے ملکوں میں‌3 سال میں کرایا جاتا ہے ۔۔۔۔ کافی عجیب بات ہے ۔۔۔۔ اس کا مطلب ہے کہ جس میں پک کرنے کی صلاحیت ہو گی وہ کامیاب رہے گا ان چھ مہینے میں ۔۔۔ باقی پیسوں کو ضائع ہی کریں گئے ۔۔۔

ویسے آپ نے کتنے پیسوں میں کورس کیا تھا ۔۔۔۔؟؟؟؟؟
 
Top