عبدالقدوس راشد
محفلین
اس کیلئے تو پورا دھاگہ چاہیے لیکن چلیں مختصراآپ ہی سے جی
میرا ددھیالی تعلق گوجرانوالہ ‘ننھیالی تعلق فیصل آباد (جو کہ میرا جائے پیدائش بھی ہے) اور فی الحال میں میرپور میں مقیم ہوں ۔
الحمدللہ مکمل حفظ قرآن کے ساتھ تجوید و قرات سے بھی آشنائی حاصل ہے۔نہم کلاس کا طالبعلم ہوں۔
گھر میں والدہ ‘دو چھوٹی بہنیں اور میں ہوتا ہوں والد صاحب (جو کہ اردو کے ایک منجھے خطیب بھی تھے)کا پچھلے سال انتقال ہو چکا ہے جس کے بعد گھر کی باگ دوڑ والدہ اور میرے کندھوں پر ہے۔ فارغ وقت میں(جو کہ ملتا ہی نہیں) محفل میں آن گھستا ہوں-