آپس کی باتیں دوسری لڑی

اس کیلئے تو پورا دھاگہ چاہیے لیکن چلیں مختصرا
میرا ددھیالی تعلق گوجرانوالہ ‘ننھیالی تعلق فیصل آباد (جو کہ میرا جائے پیدائش بھی ہے) اور فی الحال میں میرپور میں مقیم ہوں ۔
الحمدللہ مکمل حفظ قرآن کے ساتھ تجوید و قرات سے بھی آشنائی حاصل ہے۔نہم کلاس کا طالبعلم ہوں۔
گھر میں والدہ ‘دو چھوٹی بہنیں اور میں ہوتا ہوں والد صاحب (جو کہ اردو کے ایک منجھے خطیب بھی تھے)کا پچھلے سال انتقال ہو چکا ہے جس کے بعد گھر کی باگ دوڑ والدہ اور میرے کندھوں پر ہے۔ فارغ وقت میں(جو کہ ملتا ہی نہیں) محفل میں آن گھستا ہوں-
 
شمشاد

لائبریرین

یہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد چھوڑ کر آپ ادھر میر پور کہاں چلے گئے؟
 
وہ کیا کہتے ہیں نا جی تلاش معاش انسان کو کہاں کہاں لے جاتی ہے جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں کہ والد مرحوم و مغفور ایک خطیب تھے ان کے استاد محترم نے ان کی ڈیوٹی میرپور میں لگائی تھی جہاں ہم تقریبا گذشتہ پانچ سال سے مقیم ہیں۔
 
Top